صحت کے شعبے میں 5.29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہوم میں 2.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کے برعکس، تقریباً تمام دیگر محکموں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ ہاؤس کے بجٹ میں 20 فیصد اور گورنر ہاؤس کے بجٹ میں 19 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں تقریباً 62 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی سے خطاب
صوبہ سندھ کے کرنٹ ریونیو اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں یہ اضافہ 9.7 فیصد رہا، جبکہ خیبر پختونخوا میں کرنٹ ریونیو اخراجات میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کرنٹ کیپیٹل اخراجات کو ہم نے گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب
ہمارا نان سیلری ایکسپینڈچر 24 فیصد ہے، جبکہ گرانٹس 27 فیصد ہیں۔48 ارب روپے یونیورسٹیوں کو ان کے اخراجات چلانے کے لیے دیتے ہیں۔SIUT کو 26.25 ارب روپے دیتے ہیں۔ اسی طرح PPHI کو 25.8 ارب روپے اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 16.5 ارب روپے دیے جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سانحہ گل پلازہ کی سبسڈی کیلئے 8.45 ارب روپے دیے گئے، 100 ارب سے کم کے اوٹ سائیڈ بجٹ اخراجات ہوئے ہیں۔ اس سال تمام مالی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کے ترقیاتی اخراجات اب تک کی بلند ترین سطح پر رہے ہیں۔ اس سال ترقیاتی اخراجات کے 800 سے 850 ارب روپے تک ہوں گے۔ سندھ حکومت اس سال 1,000 سے زائد ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی سے خطاب
موٹر سائیکل فیول سبسڈی شفاف انداز میں فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بھی مفت کی۔ حیدرآباد سکھر موٹروے کی جلد تکمیل کے لیے سندھ حکومت نے 4.88 بلین روپے کی برج فنانسنگ کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی سے خطاب
گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 43.2 ارب روپے کی ویٹ گروتھ سبسڈی دی گئی، اس سال صوبے میں تاریخ کی سب سے زیادہ تقریباً 4.9 ملین ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ انشاءاللہ اس کے نتیجے میں اب ہمیں گندم کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا اور ممکن ہے کہ پہلی مرتبہ صوبہ مکمل طور پر گندم میں خود کفیل ہو جائے۔ ہمیں شاید اب باہر سے گندم منگوانے کی ضرورت بھی نہ پڑے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی سے خطاب
کچے میں آپریشن کے لیے سندھ حکومت نے پولیس کو اسلحہ اور ایمونیشن کی پرکیورمنٹ کے لیے 560 ملین روپے آؤٹ سائیڈ بجٹ دیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی سے خطاب
جنید سلیم جیڈی لیاری میں صاف و شفاف طریقے سے ترقیاتی کام کر وا رہا ہے اور کچھ لوگ سازشیں کررہے ہیں
بھائی جنید ایک ایماندار و وفادار شخص ہے
وہ سازشوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا
لیاری کے منصوبوں کیلئے بجٹ میں 5 ارب رکھےہیں
پی ٹی آئی MPA کے سوال پر سائیں @SyedNasirHShah کا کرارا جواب
جنید سلیم جیڈی لیاری میں صاف و شفاف طریقے سے ترقیاتی کام کر وا رہا ہے اور کچھ لوگ سازشیں کر رہے ہیں
بھائی جنید ایک ایماندار و وفادار شخص ہے
وہ سازشوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا
لیاری کے منصوبوں کیلئے بجٹ میں 5 ارب رکھے ہیں
پی ٹی آئی MPA کے سوال پر سائیں @SyedNasirHShah کا کرارا جواب
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کو ہماری سیکیورٹی فورسز نے ہر محاذ پر بھرپور شکست دی ہے اور ان کے مختلف نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہمارے دشمن ممالک کے پراکسی عناصر ہیں جو پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کے افسوسناک واقعے میں ہمارے رینجرز کے جوان شہید ہوئے۔ ہم ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی کارروائی میں پانچ سے زائد دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ہم اس دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہیں۔
اس سال سندھ حکومت نے 3,114 کلومیٹر سڑک تعمیر کی ہے۔ سندھ حکومت کے زیرِ انتظام سڑکیں بہتر طریقے سے تعمیر کی گئی ہیں۔ جو سڑکیں وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہیں، یعنی نیشنل ہائی وے کی سڑکیں، ان کا برا حال ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
محکمہ تعلیم میں ستانوے ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں۔ یہ حکومت سندھ کے شفاف نظامِ بھرتی کا واضح ثبوت ہے۔ کراچی سے کشمور اور شکارپور تک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید سڑکوں کا جال بچھایا گیا، جن میں کراچی-ٹھٹھہ روڈ، حیدرآباد-میرپورخاص روڈ، جھرک-ملاکاتیار برج اور گھوٹکی-کندھ کوٹ برج جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ حکومت نے تھر کول پروجیکٹ پر ایک بلین ڈالر خرچ کیا ہے۔ تھر کے کوئلے سے سستی ترین بجلی پیدا ہو رہی ہے جو پورے ملک کے کام آرہی ہے یہ ملک کی سب سے بڑی خدمت ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ حکومت نے مالی سال کا 366 ارب روپے کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔ سندھ ریونیو بورڈ (SRB) صرف 368 ملازمین کے ساتھ اپنے مقررہ ریونیو اہداف حاصل کر رہا ہے۔ اس کے برعکس ایف بی آر (FBR) کے 23 ہزار سے زائد ملازمین ہونے کے باوجود ادارہ اپنے مقررہ ریونیو ہدف کو مکمل طور پر حاصل نہیں کر سکا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
رواں ماہ سندھ حکومت ای وی ٹیکسی اسکیم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت عام شہریوں کے ساتھ خواتین کے لیے بھی علیحدہ پنک ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
ملک کی پہلی ای وی بس سروس سندھ حکومت نے متعارف کرائی۔ سندھ حکومت کی پنک ای وی اسکوٹی اسکیم نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اسکیم کے آغاز سے قبل صرف ڈیڑھ سو خواتین کے پاس موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس تھا، جبکہ آج 25 ہزار سے زائد خواتین نے لائسنس کے لیے درخواست دے دی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
پیپلز بس سروس میں روزانہ کی بنیاد پر پورے صوبے میں ایک لاکھ 25 ہزار مسافر سفر کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت پیپلز بس سروس کے کرایوں میں سبسڈی دے رہی ہے۔ اس سال بسوں کی تعداد میں دگنا اضافہ کیا جائے گا، جن میں 500 ای وی بسیں اور نئی ڈبل ڈیکر بسیں بھی شامل ہوں گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
نگراں دور حکومت میں 9 ماہ تک ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام مکمل طور پر بند تھا۔ بی آر ٹی منصوبے مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔ اورنج لائن بی آر ٹی سندھ حکومت نے مکمل کی۔ گرین لائن بی آر ٹی جب وفاقی حکومت کے پاس تھی تو اس کی یومیہ رائڈرشپ 53 ہزار تھی، تاہم سندھ حکومت کے انتظام سنبھالنے کے بعد صرف تین مہینوں کے اندر یہ بڑھ کر 78 ہزار تک پہنچ گئی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب
سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن بنایا۔ سندھ حکومت آزادیٔ اظہار پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں صحافیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، حکومت پر سخت تنقید اور مختلف خبریں نشر ہونے کے باوجود کسی صحافی کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی جاتی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں خطاب