چھ سال پہلے اچانک میرے بیٹے کی طبیعت خراب ہوئی وامٹنگ کرنا شروع ہو گیا جو صبح سے لیکر شام تک کرتا رہا اور شام کو بے ہوش ہو گیا۔میں سمجھا ڈی ہائڈریشن ہو گئی یہاں ایک ہسپتال لے گیا بچوں کے بہت اچھے سینئر ڈاکٹر کے پاس اس نے ڈرپ وغیرہ لگائی لیکن کچھ نا ہوا
ملک پر انتہائی سخت وقت ہے، آنے والے وقتوں میں یہ سختی مزید بڑھنے والی ہے۔ بے روزگاری میں شدت، مہنگائی تیس فیصد کو چھوئے گی۔ چھ افراد کا خاندان اب ایک لاکھ روپے میں بھی گھر کا بجٹ نہیں بنا پائے گا۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کی مدد کریں، ان کا سہارا بنیں۔
زندگی کو قیمتی بنانا چاہیں تو ان چند باتوں کا اہتمام کر لیں۔
۱) اپنے مقصد زندگی کا شعور
۲) اس مقصد کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے کا عزم
۳) لایعنی اور فضولیات سے اجتناب
۴) بروقت سونے اور اذان فجر سے کافی پہلے جاگنے کی عادت
۵) نیک صحبت
۶) مستقل مزاجی
۷) دعا
ایک بار پھر
میں صدق دل سے اقرار کرتی/کرتا ہوں اور یقینی حلف اٹھاتی/اٹھاتا ھوںکہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں اللہ تعالی کے آخری نبی رسول ھیں اب قیامت تک کوئی نیا نبی یا رسول نہیں آئے گا
جو کوئی بھی نبوت کا دعوی کرے گا وہ کافر، زندیق، مرتد ہوگا
بلوچستان کی طرف توجہ کیجئیے
سوشل میڈیا کے اس دور میں جو علاقے ہائ لائیٹ ہو جائیں سب لوگ سوچے سمجھے بغیر اس جانب چل پڑتے ہیں۔جن کی فریاد ہی نہ پہنچ رہی ہو وہ محروم رہ جاتے ہیں ۔ بلوچستان کے نصیر آباد ، جعفر آباد ، جھل مگسی ، اوستہ محمد وغیرہ شدید متاثر ہیں۔ خدارا توجہ کیجئیے۔
آئیے مل کر گناہوں پر اپنے پیارے رب کی طرف رجوع و استغفار کریں۔۔۔!
🌐 𝗙𝗼𝗿 𝗜𝗻𝘁𝗲𝗿𝗻𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮l(𝗭𝗮𝗸𝗮𝘁/𝗔𝘁𝗶𝘆𝗮𝘁):
PayPal: https://t.co/szXsd7ZFmH
#AlburhanFloodRelief
“The first things that will be removed from this Ummah are modesty and trustworthiness, so ask Allāh for them both.”
—Abū Hurayrah رضي الله عنه | Makārim al-akhlāq (178)
الحمدللہ البرھان فلڈ ریلیف کے تحت متاثرہ علاقہ جات میں کھانا، طبی امداد اور راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ اب تک الحمدللہ رفاہی سرگرمیوں کا دائرہ کار جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان تک پھیل چکا ہے۔
#AlburhanFloodRelief
انسانوں کے علاوہ جانوروں کی صورتحال انتہائ دردناک ہے۔مالکوں کے پاس خود کھانے کو نہیں تو جانوروں کو کیا کھلائیں۔ہم بفضل اللہ جانوروں کے چارہ کا بڑے پیمانے پر بندوبست کر رہے ہیں۔چارہ ملے گا تو اس گھر میں کم از کم دودھ کا سلسلہ چل پڑے گا۔معصوم بچوں کی ترستی نگاہیں دودھ مانگ رہی ہیں۔
البرہان نے چارسدہ اور نوشہرہ میں ہنگامی طور پر ریلیف پروگرام شروع کر دیا ہے۔ پکا پکایا کھانا اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ چارسدہ میں گزشتہ رات چار بجے تک ہمارے رضاکار کھانا کھلانے میں مشغول رہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کا پھیلاؤ مزید وسیع کر دیا ہے۔ الحمدللّہ رب العالمین۔
کچھ دوست البرہان کے فلڈ ریلیف نمبروں سے رابطہ نہ ہو سکنے کا شکوہ کر رہے ہیں۔ہم ہنگامی حالات کی وجہ سے اپنی بساط سے کہیں زیادہ علاقوں میں اپنے آپریشنز پھیلا چکے ہیں اس لیے قدرتاً کچھ دشواریاں ہیں۔شکوے کی بجاۓ آئیے ہمارا ہاتھ بٹائیں اور عملی میدان کی مشکلات سمجھنے کی کوشش فرمائیں۔
سیلاب سے تباہ لوگوں کی طرف قوم کو متوجہ کرنے کے لیے رفاہی کاموں کی تشہیر کرنی پڑ رہی ہے۔اس کے علاوہ کوئ صورت نظر نہیں آ رہی۔ورنہ یہ کام خاموشی سے بھی ہو سکتا تھا۔الحمدللّہ مسلسل کوریج سے ملک میں ایک ماحول بنا اور ہر طبقہ زندگی روزمرہ کاموں سے نکل کر سیلاب کی طرف متوجہ ہوا۔