قائد جمیعت
مولانا فضل الرحمٰن صاحب ، سیکرٹری جنرل جناب مولانا عبد الغفور حیدری، قائم مقام امیر جمعی�� علماءاسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رھائش گاہ پر تشریف آوری
صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی ، ملکی سیاسی صورتحال پر
تبادلۂِ خیال
انیسویں صدی تک برصغیر کی سیاست علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، امت کی قیادت علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، جب تک برصغیر کی سیاست علماء کے ہاتھ میں تھی آپ نے نہیں سنا ہوگا کہ کوئی فساد ہوا ہو یا مسلم غیر مسلم کا یا مسلمان فرقوں کا آپس میں، ان کی قیادت نے انسانیت کو متحد رکھا ہے۔ اور جب سے سیاست جدید فیشن کے حوالے ہو گئی، دنیا داروں کے حوالے ہو گئی، پھر اس وقت سے جو فسادات شروع ہوئے ہیں آج بھی ان کی پالیسیوں کی وجہ سے خون ہے جو تھم نہیں رہا ہے، نفرتیں ہیں جو آسمان کو چھو رہی ہیں، عداوتیں ہیں جس نے ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کا دشمن بنا دیا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہوتے، ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار نہیں ہوتے، یہ نفرتیں انہوں نے پیدا کی ہے اور آج بھی مدارس اور دین علوم ان کے لئے بوجھ ہیں، مدارس کو بند کرنا چاہتے ہیں، مدارس کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں، مدارس کو اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں اور آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ باقاعدہ سرکاری اسکول سینکڑوں کی تعداد میں اور مزید ہزاروں میں اس کا اضافہ ہوتا جائے گا جو سرکاری اسکول ہیں، ان کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، غیر ملکی این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، ان کو پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے، نجی شعبوں کی طرف لیا جا رہا ہے اور وہ مدرسہ جو نجی شعبے میں ہے، جو رفاہی ادارہ ہے، جو طالب علم کو پڑھاتا ہے تو جگہ بھی دیتا ہے، کمرہ بھی دیتا ہے، بجلی بھی دیتا ہے، گیس بھی دیتا ہے، صبح و شام کا کھانا بھی دیتا ہے اور کتاب بھی دیتا ہے، تمام سہولتیں مہیا کرتا ہے اس مدرسے کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تو تم اپنے اسکولوں کو نہیں چلا سکتے، تم تسلسل کے ساتھ سرکاری اسکول نجی شعبے کو دے رہے ہیں اور ان کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں اور دینی مدرسے کو اپنے تحویل میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا مقصد ہے تمہارا؟ یہی کہ اگر دینی مدرسے میں دین کا علم ہے تو یہ سلسلہ بند ہو جائے۔
برصغیر کی تاریخ میں خانقاہیں بھی ہیں لیکن ہم ان خانقاہوں کی تاریخ بھی جانتے ہیں، ان درگاہوں کی تاریخ بھی جانتے ہیں جنہوں نے انگریز کے لئے خدمتیں سر انجام دی آج وہ خانقاہیں نہیں بڑی بڑی جاگیرے ہیں، کمائی کے ذرائع ہیں اور جنہوں نے انگریز کا مقابلہ کیا وہ خانقاہیں آج بھی فقیروں کی طرح ہیں۔ تو ہمارے ملک کے نظام میں وہ سلسلہ مسلسل چلا آرہا ہے۔ پی آئے کو نجی شعبے میں دے رہے ہیں اور دینی درگاہ کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں اور ہماری پنجاب کی گورنمنٹ کہتی ہے امام بڑا غریب ہے پانچ ہزار، دس ہزار بیچارے کی تنخواہ ہے ہم پچیس ہزار دیں گے۔ مولوی صاحب کا غم کھائے جا رہا ہے۔ ہمارے صوبے میں بھی ایک زمانے میں صوبائی حکومت نے دس ہزار کا اعزازیہ مقرر کیا تھا، آپ کی ہمدردی کا شکریہ۔ دیکھیں آگے بھی جائے نا۔ پیسہ تو آپ دے رہے ہیں پچیس ہزار، لیکن مولوی کو آپ پگڈنڈی کے اوپر ڈال رہے ہیں، ایسی پگڈنڈی پر کہ اگر تھوڑا آگے کچھ ہوتا ہے تو گرتا ہے۔ تم نے پچیس ہزار کے لیے جو شرائط رکھے ہیں کہ کن شرائط پر دیا جائے گا، آپ امامت کرائیں گے تو کیسے کرائیں گے؟ آپ خطبہ پڑھیں گے تو کیسا خطبہ پڑھیں گے؟ اور پھر مولوی صاحب کے پاس جا کر اس کو باقاعدہ لکھنا پڑے گا تمہارا نام کیا ہے؟ تمہاری ولدیت کیا ہے؟ تمہاری بیوی کیا نام کیا ہے؟ کتنی بیویاں ہیں؟ بچے کتنے ہیں؟ تمہارا قد کتنا ہے؟ تمہارے آنکھوں کا رنگ کیسا ہے؟ اور تقریر یوں کرنی ہوگی، بات اس طرح کرنی ہوگی، گفتگو میں یہ ہوگا اور خبردار اگر غلطی کی تو پھر صرف یہ نہیں کہ پچیس ہزار روک دیے جائیں گے جتنے وصول کیے ہیں وہ بھی واپس کرو، تو میں نے ایک لفظ کہہ دیا کہ ہم تمہارے منہ پہ مارتے ہیں، اس پر وہ ناراض ہوتے ہیں، ناراضگی شاید اس وجہ سے ہو کہ ایسی بات کرنے والی خاتون ہے مطلب یہ ہم مسترد کرتے ہیں۔ کچھ الفاظ ہوتے ہیں جہاں الفاظ کی پیچھے نہیں جانا ہوتا، اس کے معنی مفہوم کی پیچھے جانا ہوتا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ترنول اسلام آباد میں خطاب
رینالہ خورد(ضلع اوکاڑہ):
قائم مقام امیر جمعیتہ علماء اسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کی تحصیل رینالہ خورد آمد
مدرسہ عربیہ دارالقرآن کے سالانہ جلسہ میں شرکت اور خطاب
#JUIDigitalMediaCellPunjab#TeamJUIPunjab#JUIPakistan
لاہور قائم مقام امیر جے یو آئی پنجاب مولانا محمد صفی اللّٰہ کی قیادت میں جے یو آئی وفد کی صوبائی وزیر داخلہ خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات
ائمہ مساجد کے وظائف، مدارس رجسٹریشن اور مذہبی کارکنوں کے مسائل کے حوالے سے مذاکرات
جے یو آئی اور پنجاب حکومت کے مابین روابط جاری رکھنے پر اتفاق
بھکر:
جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر اور وفاق المدارس العربیہ ضلع بھکر ��ا ایک مشترکہ نمائندہ اجلاس جامعہ قادریہ بھکر میں مولانا محمد صفی اللہ (قائم مقام امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب و مسؤل وفاق المدارس العربیہ بھکر) کی زیر صدارت انعقاد
#JUIDigitalMediaCellPunjab
ڈیرہ اسماعیل خان: قائم مقام امیر جمعیت علماءاسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ رہنما جمعیت علماءاسلام کفیل نظامی صاحب پر حملہ میں زخمی ہونے والے ان کے بھائیوں کی بیمار پرسی اور عیادت کی
#JUIDigitalMediaCellPunjab#MMSafiullah#TeamJUIPunjab
یونین کونسل ڈگر رہتاس بھکر:
عوامی رابطہ مہم امیدوار پی پی 92 قائم مقام امیر جمعیت علماءاسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کی جے یو آئ یونٹ کے اجلاس میں شرکت
فضلاء اجتماع کی کامیابی پر کارکنان و عوام کا شکریہ ادا کیا
#JUIDigitalMediaCellPunjab#MMSafiullah#TeamJUIPunjab
ڈیرہ غازی خان: قائم مقام امیر جمعیت علماءاسلام پنجاب مولانا محمد صفی اللہ کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ جے یو آئ کے ضلعی عاملہ کے اجلاس میں شرکت
نائب امیر جمعیت علماءاسلام پنجاب مولانا جمال عبدالناصر بھی ہمراہ
جامعہ قاسم العلوم ملتان:
150 سیلاب سے متاثرہ علماءکرام میں مہتمم جامعہ مولانااسعدمحمود سابق وفاقی وزیر نے امدادی رقوم تقسیم!
#JUIDigitalMediaCellPunjab