Join us on X and raise your voice for compassion this Ramadan.
Your Zakat can bring hope to orphans, feed struggling families, and support those in need through Alkhidmat Foundation.
Let’s spread the message of giving together.
#GiveZakat_TrustAllah
ایران پر اسرائیل اورامریکہ کے حملے کے بعد کےحالات، افغانستان سے کشیدگی، غزہ پیس بورڈ اور ملکی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔۔ ان کیمرہ بریفنگ میں وزیراعظم نے حکومت کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے اپنی تجاویز، تحفظات اور مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے، جن پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ پورے خطےکو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکا نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا "بورڈ آف پیس" اصل میں "بورڈ آف وار" ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے حصول کے لیے پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔مسلم حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی ۔ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر وہاں انتشار اور فساد پھیلایا گیا۔ اسرائیل میں امریکی سفیراعلانیہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی حمایت کررہا ہے۔ پاکستانی حکمران بھی یہ سبق سب یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کادوست نہیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے۔ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھا ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے مہلک ہے۔ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے
امریکہ اس وقت ایران پر لشکر کشی کے بہانے تلاش کررہا ہے اور غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کا مرکز تبدیل کیا جارہا ہے۔ افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے،
فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علما ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب گزشتہ عرصہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نو اپنا کردار ادا کریں
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور سندھ اسمبلی پر دھرنے سے روکنے کی کوشش سندھ حکومت کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے اور اہل کراچی اپنا یہ حق لیکر رہیں گے۔
#Karachi