جب سیاست میں لیڈر کی حمایت کے بجائے اس کی پرستش شروع ہو جائے تواس کے ہر جرم کا دفاع کیا جاتا ہے بلکہ اس کے ہر جرم کو ایک ضروری اور نیک امر سمجھا جاتا ہے۔ ورنہ کوئی بھی ہوشمند اور آزاد سوچ کا مالک اپنے لیڈر سے سوال کرتا کہ یہ آپ پاکستان کو کن اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں۔
نومبر 2020 میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر مذہبی امور نوا الحق قادری نے تحریک لبیک سے معاہدہ کیا،پھر اس معاہدے کے تحت فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے شیخ رشید نے قرار داد اسمبلی میں لانے کا اعلان کیا۔ اور آج ایک سال بعد بتایا گیا کہ وزیر اعظم کو بتائے بغیر معاہدہ کیا گیا۔