﷽
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
پر درود و سلام
#درود_وقرآن
Surat No 21
سورة الأنبياء
آیت 43
اَمۡ لَہُمۡ اٰلِہَۃٌ تَمۡنَعُہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ؕ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَ اَنۡفُسِہِمۡ وَ لَا ہُمۡ مِّنَّا یُصۡحَبُوۡنَ ﴿۴۳﴾
۔
۔
۔
اللھم صلی علی محمد و ازواجہ و ذریتہ وسلم
پیاری @Maria_Baloch427#محبت_مافیا کی طرف سے ہم اشعار پر مبنی ایک ایکٹیویٹی منعقد کروانا چاہ رہے
@hassansyed_512 بہت اچھے بھایی سے میری بحث تھی کہ عشق حقیقی پر شاعری کرتے تاکہ اسرار خودی اور رموز ب خودی پر بات کریں
تو آپ کو اور آپکی ساری ٹیم کو ہم دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اپنے پرانے شعرا کو یاد کرنے میں ساتھ دیں.
شکریہ
منتظر رہوں گی ❤️💕 #محبت_مافیا کے ٹیگ پر
موسی کی طرح دید کی چاہت ہے تمھیں بھی
ادراک بھی رکھتے ہو کیا مانگ رہے ہو
وہ تم تھے جو ایوب کی دیتے تھے مثالیں
کانٹے جو چُبھے چار ، قضا مانگ رہے ہو
#محبت_مافیا
اپنے آپ سے نفرت کرنا آسان ہے، مگر خود کو دوبارہ قبول کرنا بہادری ہے۔ یاد رکھو اگر کسی کے چند جملے تمہیں اپنے وجود سے نفرت کرنے پر مجبور کر دیں تو قصور تمہارے ہونے کا نہیں، ان الفاظ کے ظلم کا ہے۔ اپنے دل کو اتنی سزا مت دو کہ کسی اور کی بے رحمی تمہاری پہچان بن جائے۔
کبھی آئینے میں خود کو دیکھ کر یہ ضرور کہنا میں اپنی غلطیوں سے سیکھ سکتا ہوں، مگر میں کسی کے تلخ لہجے سے اپنی قیمت طے نہیں کروں گا۔
کیونکہ وقت گزر جاتا ہے، لوگ بدل جاتے ہیں، مگر جو شخص اپنے آپ کو دوبارہ سنبھال لیتا ہے، وہی حقیقت میں زندگی جیت لیتا ہے۔
ہمارے دم سے ہے کوئے جنوں میں اب بھی خجل
عبائے شیخ و قبائے امیر و تاج شہی
ہمیں سے سنت منصور و قیس زندہ ہے
ہمیں سے باقی ہے گل دامنی و کج کلہی
#محبت_مافیا