کورنگی 5 نمبر فلائی اوور برج کی کوئی ضرورت نہیں تھی ، مرتضیٰ وہاب بلاوجہ کراچی کو کھود رہا ہے ،
یہ ہیں کراچی کے پڑھے لکھے لوگوں کے تاثرات۔
مگر پیپلز پارٹی کراچی میں کام کرتی رہے گی ، فلائی اوور برج ، انڈر پاس ، سڑکیں ، پیور بلاک کا کام کرتی رہے گی ۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا 14 ارب روپے کی لاگت سے 139 سڑکوں کی بحالی کا آغاز کرنے کا اعلان۔
ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل کی جانب سے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ۔
ٹینڈر جاری ہو چکا ہے، تمام قانونی تقاضے جلد مکمل کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ میئر کراچی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر منصوبے پر عملی کام شروع ہو چکا ہے، ایک سال کے اندر تمام منصوبے مکمل کریں گے۔ میئر کراچی
منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے پروکیورمنٹ کے عمل کی نگرانی خود کروں گا۔ میئر کراچی
شاہراہوں کی بحالی کے ساتھ شہر کی مزید 41 سڑکوں پر جدید اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔ میئر کراچی
ہم نعروں، دعوؤں اور پروپیگنڈے کی سیاست نہیں کرتے، ہمارا کام اور ہماری کارکردگی ہی کراچی کی خدمت کا ثبوت ہے۔ میئر کراچی
کراچی کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز اور ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر کا شکر گزار ہوں۔ میئر کراچی
اجلاس میں مشیرِ مالیات گلزار ابڑو، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
مرتضیٰ وہاب کراچی کی وہ عوام جس کو کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا کے لیئے زو پارک میں تفریح کے لیئے ہر دو تین ماہ بعد کوئی نا کوئی ایونٹ کرواتے ہیں جس سے خواتین ، بچے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
ورنہ تو ماضی میں سڑکوں پر نکلتے ہوئے کراچی کی عوام سوچتی تھی ۔