پاکستان میں اس وقت27ویں آئینی ترمیم ک��حوالے سے ایک سیاسی جنگ چل رہی ہے اوربعض سیاسی جماعتیں، صحافیوں اور لکھاریوں کاایک مخصوص حلقہ اس میں فوج کوموردالزام ٹھہرارہاہے۔اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بڑاقصوروارکون ہے؟ بعض لوگ اس میں فوج کوقصوروارقراردے رہے ہیں، اسلئےکہ آج کل ہرمعام��ےمیں فوج اوراسکے جرنیلوں کو گالی دینااورانہیں موردالزام ٹھہرانا ایک فیشن بن گیاہے۔ اگر سوچ وفکرکو بھی چلتے ہوئے فیشن کی طرح اپنایاجائے اور سوچ وفکر کو بھی فیشن کے تابع کردیاجائے تویہ بات درست نہیں۔جب تک آپ کسی بھی بات کے مثبت اورمنفی پہلوؤں کوسامنے رکھ کر حقائق کی بنیاد پراس کاتجزیہ نہیں کریں گے بلکہ چلتے ہوئےفیشن کےحساب سے اس پر غورکریں گے توآپ صحیح نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔
جس قوم میں سوچ وفکرحقائق کے بجائے فیشن کے طورپراپنائی جائے توایسی صورت میں اس قوم کے حکمراں بھی عوام کواسی طرح استعمال کرتےہیں اورعوام فیشن کے طور پردیئےگئے نعروں پر بیوقوف بنتے رہتے ہیں اوران کے ہاتھ پچھتاوےکے سواکچھ نہیں آتا۔
آج 27ویں آئینی ترامیم کے معاملے میں بھی فوج پرانگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، میراسوال یہ ہےکہ27 ترامیم سینیٹ کے ایوان میں کیا فوج کےجرنیلوں نے پیش کی ہیں؟یایہ ترامیم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی لیکرآئی ہیں؟ کیایہ آئینی ترامیم کوتیارکرنے اورلانے والی فوج ہے یا اس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پیش پیش ہیں؟ فوج کبھی بھی خود نہیں آئی بلکہ ہمیشہ ان سیاسی ومذہبی جماعتوں نےہی فوج کواپنےکاندھےفراہم کئے ہیں کہ ہمارے کاندھے پرچڑھ کرآؤ۔ پھر ان جیسےاقدامات پر فوج کو مورد الزام ٹھہرانا کیادرست ہوگا؟کیاپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنی آمرانہ حکومتیں قائم نہیں کیں؟ 1970ء کے عام انتخابات فوجی ڈکٹیٹرجنرل یحییٰ خان نےکرائےتھےجس میں سابقہ مشرقی پاکستان کی عوامی لیگ نےبھاری اکثریت سےکامیابی حاصل کی تھی اور پیپلزپارٹی کی نشستیں آدھی سے بھی کم تھیں لیکن عوامی لیگ کی کامیابی کوقبول کرنےاورجمہوری اصولوں کے تحت اسے اقتدارمنتقل کرنےکےبجائے '' اُدھرتم، اِدھر ہم ''کانعرہ کس نےلگایا تھا؟پاکستان میں پہلا سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کون بناتھا؟
میاں نوازشریف،شہبازشریف اورمریم نوازاپنے جلسوں میں ''ووٹ کوعزت دو '' کےنعرے لگواتےتھےپھران نعروں پرعوام کوبیوقوف بناکر اپنےاصولوں کاسودا کس نےکیا؟
سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت پر تنقید سب سے پہلے الطاف حسین نے ہی کی تھی لیکن آج جمہوریت کی نام نہادعلمبردار بننے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے الطاف حسین کوملک دشمن، دہشت گرد قراردیااوراس پر طرح طرح کے الزامات اور بہتان لگائے۔
1992 میں 72بڑی مچھلیوں کے خلاف ایکشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے خلاف جو بدترین آپریشن شروع کیا گیا تھا اس وقت نواز شریف صاحب ہی وزیراعظم تھے جنہوں نے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کی منظوری دی جواس وقت ان کی اتحادی تھی اور ان کی مخلوط حکومت میں شامل تھی۔ نوازشریف نےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے بڑے فخر سے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ میں نے امن کے لئے اپنے 15دوستوں کی قربانی دیدی۔اس آپریشن میں ہمارے ہزاروں ساتھی شہید کردیئے گئے، سینکڑوں لاپتہ کردیے گئے، جن میں سے بہت سے آج تک لاپتہ ہیں، ہزاروں جیلوں میں قیدہوئے،بہت سے آج بھی کئی سالوں سےجھوٹے مقدمات میں جیلوں کی اذیتیں جھیل رہے ہیں، لیکن کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت نے اس پر مذمت کے دولفظ تک نہ کہے بلکہ ایم کیوایم پرہی بیہودہ الزامات لگائے۔ نوازشریف کے دورمیں یہ آپریشن اس ایم کیوایم کے خلاف کیا جس نے ملک میں چند خاندانوں کی حکمرانی اور اسٹیٹس کو کوچیلنج کیااور پہلی مرتبہ غریب اورمڈل کلاس نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجا۔
الطاف حسین نے اقتدارمافیا کی کرپشن ، لوٹ مار اورغیرجمہوری اقدامات کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی لیکن جمہوریت کی نام نہاد علمبردارسیاسی جماعتوں نے ہمیشہ مجھ پر ہی الزام تراشی کی او رمجھے ملک اورعوام کا دشمن بناکرپیش کیا اور آج وہ خود انہی چیزوں کانشانہ بن رہے ہیں۔
اگر انہوں نےمیری آواز میں آواز ملائی ہوتی تو آج ملک اس صورتحال سے دوچارنہ ہوتا۔ لوگوں کویہ سوچنا چاہیے کہ یہ آئینی ترامیم صرف ��وج کےلئے نہیں بلکہ شریف اورزرداری خاندان کے مفادات کے تحفظ کے لئے لائی جارہی ہیں تاکہ کوئی ان کی لوٹ مار اور کرپشن پر ان کااحتساب نہ کرسکے اوریہ خاندان ملک کولوٹتے رہیں اور عوام اسی طرح غلام بنکر رہیں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاکستان کے عوام کوتوفیق دے کہ وہ اپنی سوچ وفکرکوفیشن کے تابع کرنے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر غوروفکر کریں اوران میں اتنی جرات وہمت پیداکرے کہ وہ سچ بولیں اور اپنی قسمت بدلنے کےلئے عملی جدوجہد بھی کریں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 245ویں فکری نشست سے خطاب
9 نومبر 2025
Dr. Abdul Qadeer Khan, 🇵🇰 the father of Pakistan’s nuclear program, gave our nation the strength to stand tall.
With the help of Allah Almighty and the unmatched efforts of this great scientist, today Pakistan is safe and sovereign.
Because of his contribution, even our enemies think twice before daring to attack us.
He was not just a scientist—he was a shield for the nation.
May Allah bless his soul and keep Pakistan strong forever.
♥️⚔️🇵🇰🇵🇰⚔️♥️
It's World PT Day today! 🌍💙
A tremendous thank you to all the physiotherapists around the world who work tirelessly to treat clubfoot and help children walk, play and run free. Your dedication transforms the lives of children born with #clubfoot.
# WorldPTDay #RunFree2030
ایک بغل میں چاند ہوگا
اور ایک بغل میں روٹیاں
ایک بغل میں نیند ہوگی
ایک بغل میں لوریاں
ہم چاند پہ روٹی کی چادر ڈال کر سو جائیں گے
اور نیند سے کہہ دیں گے لوری کل سنانے آئیں گے ❤️
مطلب انسان نے آسائشوں کے چکر میں اپنی نیند ہی قربان کردی اور ایسے ہی مرجائیگا
کمال تخلیق 👍
چار دن گزرگئےکراچی سے معروف صنعت کار، Cola Nextکے مالک ذوالفقار احمد بازیاب نہیں ہوئے یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ ایک ایسے وقت جب لوگ اپنا سرمایہ ملک سے منتقل کررہے تھے انہوں نے نہ صرف پاکستان میں سرمایہ کاری کی بلکہ دوسروں کو مسلسل ترغیب دیتے رہے۔ حکومت انھیں فوری بازیاب کروائے۔ سندھ حکومت اور ارباب اختیاراگرصنعت کاروں کو تحفظ فراہم نہیں کریں گے تو یہاں سرمایہ کاری کون کرے گا؟
حکومت کے آئی پی پیز سے معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے ان کارخانوں کو ان کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھنے پر بھی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ چاہے وہ بجلی ان کارخانوں سے حاصل کی جائے یا نہیں۔
#VOAUrdu#Pakistan https://t.co/2enePkwyev
دھرنا پاکستان کے عوام کی امید بن گیا ہے، لوگ موسم کی سختی کی پروا کیے بغیر ڈٹے ہوئے ہیں اور پر عزم ہیں کہ مطالبات منوا کر ہی اٹھیں گے، شہباز بلاول حکومت کو عوام کے یہ جائز مطالبات ماننے پڑیں گے، بجلی کے ٹیرف میں کمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا پڑے گا۔ IPPs کو لگام دینی ہوگی۔