Good Morning 🌸💚
دن کا آغاز درودِ پاک سے کیجیے، کیونکہ جس صبح میں حضور اکرم ﷺ کا ذکر شامل ہو، وہ صبح رحمتوں اور برکتوں سے خالی نہیں رہتی۔
یا اللہ! ہمیں مسجدِ نبوی ﷺ کی باادب حاضری نصیب فرما۔ آمین 🤲🕌
#GoodMorning#SubhaBakhair#Madina#MasjidENabawi#DuroodSharif
سانحہ پمز اسپتال: 15 بچوں میں سے جو بچی بچ گئی، میں اُس کی خالہ ہوں، جیسے ہی پتہ چلا ��ندر آگ لگی ہے، میں گئی اور بھان��ی کو اُٹھا کر نکل آئی، جب میں وہاں اُسے اُٹھانے گئی تو ایک مرد ڈاکٹر تھا جو اپنا سر چُھپا کر وہاں سے بھاگ گیا، ایک خاتون کی گفتگو۔۔!!
✨🇨🇳China rolls out hydrogen‑powered shared bikes.
These zero‑emission vehicles use hydrogen fuel cells, emitting only water during operation, bringing green low‑carbon travel to urban streets.
#اب_میرے_لیے_زندگی_خوش_گوار_نہیں_رہی_پس_مجھے_اپنی_طرف_بلا_لے
مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
میں ایک دن بصرہ میں داخل ہوا تو دیکھا کہ لوگ جامع مسجد میں جمع ہیں اور ظہر سے عشاء تک اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے ہیں۔ کوئی مسجد سے باہر نہیں نکلا تھا۔
میں نے پوچھا: کیا معاملہ ہے؟
لوگوں نے کہا: “آسمان نے بارش روک دی ہے، دریا اور نہریں خشک ہو گئی ہیں، اور ہم اللہ تعالیٰ سے بارش طلب کر رہے ہیں۔”
میں بھی ان کے ساتھ شامل ہوگیا۔ وہ نماز پڑھتے اور دعا کرتے رہے، آخرکار لوگ واپس جانے لگے اور آسمان سے بارش کا ایک قطرہ بھی نہ برسا یہاں تک کہ ہر شخص اپنے گھر روانہ ہوگیا۔ میں مسجد ہی میں بیٹھا رہا، کیونکہ میرا اپنا کوئی گھر نہ تھا۔
اتنے میں ایک دبلا پتلا، سیاہ فام نوجوان، جس کی پنڈلیاں باریک تھیں اور لباس نہایت معمولی تھا، مسجد میں داخل ہوا۔ اس نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر عرض کیا:
“اے میرے اللہ! اے میرے آقا! اے میرے مولیٰ! تو اپنے بندوں کو کب تک ایسی چیز کے معاملے میں واپس لوٹاتا رہے گا جس سے تیرے خزانے میں کوئی کمی نہیں آتی؟ کیا تیرے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہوگیا ہے، یا تیری رحمت کے خزانے ختم ہوگئے ہیں؟ میرے آقا! میں تجھے تیری میرے لیے محبت کی قسم دیتا ہوں کہ اسی وقت ہمیں اپنی بارش عطا فرما!"
ابھی اس نے اپنے ہاتھ نیچے بھی نہ کیے تھے کہ آسمان پر بادل چھا گئے، ہر طرف سے گھٹائیں جمع ہوگئیں اور ایسی موسلادھار بارش شروع ہوگئی جیسے مشکیزوں کے منہ کھول دیے گئے ہوں۔
مالک بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں:
میں اس نوجوان کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ وہ مسجد سے نکلا تو میں اس کے پیچھے چل پڑا۔ وہ گلیوں اور راستوں سے گزرتا ہوا ایک گھر میں داخل ہوگیا۔ میں نے اس گھر کو پہچاننے کے لیے زمین کی مٹی کا ایک ٹکڑا اٹھایا اور دروازے پر نشان لگا دیا۔
جب سورج طلوع ہوا تو میں انہی گلیوں سے ہوتا ہوا اس نشان تک پہنچا۔ معلوم ہوا کہ وہ ایک ایسے شخص کا گھر تھا جو غلام فروخت کرتا تھا۔
میں نے اس سے کہا: "میں تمہارے پاس سے ایک غلام خریدنا چاہتا ہوں۔"
اس نے مجھے کئی غلام دکھائے؛ لمبے، چھوٹے اور وجیہہ۔
میں نے کہا:"نہیں، کیا تمہارے پاس ان کے علاوہ کوئی اور غلام بھی ہے؟"
اس نے کہا:"فروخت کے لیے تو یہی ہیں، البتہ ایک سیاہ فام غلام ہے جو گھر کے پیچھے ایک خستہ حال کمرے میں سو رہا ہے۔ وہ خدمت کے قابل نہیں، اس سے کسی کام کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔"
میں نے کہا: “مجھے وہ دکھاؤ۔"
جب وہ غلام میرے سامنے لایا گیا تو میں نے اسے پہچان لیا۔ یہ وہی نوجوان تھا جو گزشتہ رات مسجد میں دعا کر رہا تھا۔
میں نے کہا: "میں اسے خریدتا ہوں۔"
غلام فروش نے کہا: لعلك تقول غشّني الرجل.. هذا لا ينفع فى شيء !
"شاید تم یہ سمجھ رہے ہو کہ میں نے تمہیں دھوکا دیا ہے! یہ واقعی کسی کام کا نہیں ہے۔"
میں نے کہا: “میں اسے ہی خریدنا چاہتا ہوں۔" وہ اس کی قیمت بہت کم کرنے لگا اور آخرکار اسے میرے حوالے کر دیا۔
راستے میں غلام نے اپنا سر اٹھا کر مجھ سے پوچھا: "میرے آقا! آپ نے مجھے کیوں خریدا؟ اگر آپ کو طاقت چاہیے تو مجھ سے زیادہ طاقتور لوگ موجود ہیں، اگر آپ کو وجاہت چاہیے تو مجھ سے زیادہ خوب صورت لوگ موجود ہیں، اور اگر آپ کو کسی ہنر مند کی ضرورت ہے تو مجھ سے زیادہ ماہر لوگ موجود ہیں؛ پھر آپ نے مجھے کیوں خریدا؟"
میں نے کہا: "کل لوگ مسجد میں جمع تھے اور پورا بصرہ ظہر سے عشاء کے بعد تک اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہا، مگر ان کی دعا قبول نہ ہوئی۔ لیکن جب تم مسجد میں داخل ہوئے، آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو اللہ نے فوراً تمہاری دعا قبول کرلی اور تمہاری مراد پوری فرمادی!"
غلام نے کہا:"شاید وہ میرے علاوہ کوئی اور ہو؟ تمہیں کیسے معلوم کہ کوئی دوسرا شخص نہ ہو؟"
میں نے کہا:"نہیں، وہ تم ہی تھے۔"
پھر پوچھا:"کیا تمہیں یقین ہو گیا ہے کہ وہ میں ہی تھا؟"
میں نے کہا: "ہاں۔"
مالک بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں: "اللہ کی قسم! اس کے بعد اس نے میری طرف نگاہ تک نہ اٹھائی۔ وہ خاموش رہا۔"
جب ہم قریب ترین مسجد کے پاس پہنچے تو اس نوجوان نے کہا: "کیا آپ مجھے اس مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے؟"
وہ مسجد میں داخل ہوا، دو رکعت نماز پڑھی، پھر عرض کیا:
اے میرے اللہ! میرے اور تیرے درمیان جو راز تھا، وہ ظاہر ہوگیا۔ اب میرے لیے یہ زندگی خوش گوار نہیں رہی، پس مجھے اپنی طرف بلا لے!
پھر وہ دیر تک سجدے میں پڑا رہا۔
مالک بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں: "میں نے اسے ہلایا تو معلوم ہوا کہ وہ ��فات پا چکا تھا۔"
سبحان اللہ! کیا ہی راز تھا اس کا، اور اخلاص کے کس مقام پر وہ پہنچ چکا تھا!
اے اللہ! ہمارے عیوب پر پردہ ڈال، ہماری گھبراہٹوں کو امن میں بدل دے، اور ہمیں اپنے متقی، پاکیزہ اور گمنام بندوں میں شامل فرما۔ آمین۔
ماشااللہ : عیدمیلاد النبیؐ کے دن ایک خوبصورت واقعہ ملاحظہ کریں ۔۔۔۔۔ ایک پولیس اہلکار نے نبیؐ کی نعتیں پڑھ کر بیوہ عورت کے لیے مکان کی تعمیر شروع کروا دی ۔۔۔۔ میری پانچ بہنیں ہیں اس بہن کے حالات جانے تو اسے چھٹی بہن بنا لیا ۔۔۔۔ شاہد سلیمی گجر ایک پولیس اہلکار ہیں ، انکی نعتیں پڑھنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں ، لیکن کچھ روز قبل انہیں اپنے علاقے کی ایک ایسی خاتون بارے علم ہوا جنکا شوہر وفات پاچکا ہے ، 3 جوان بیٹیاں اور ایک چھوٹا بیٹا ہے ، اس خاتون کو سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا تو یہ والدین کے گھر آکر بیٹھ گئی لیکن غربت یہاں بھی سکون سے نہیں جینے دے رہی تھی ۔ سلیمی گجر نے اس خاتون کے گھر والوں بہن بھائیوں سے بات چیت کی تو اس بیوہ خاتون کی ایک بہن نے اپنا پلاٹ بہن کو دینے کا اعلان کردیا مگر انکی اتنی است��اعت نہ تھی اور نہ والدین کی اتنی ہمت تھی کہ بیٹی کو مکان بنا دیتے ، چنانچہ یہ ذمہ اس بیوہ کے بھائی شاہد سلیمی گجر نے اٹھا لیا ، جن جن محفلوں کی انہیں دعوت موصول ہوئی چکی تھی سب قبول کر لیں ، ہر محفل میں نعت رسول مقبول ؐ پڑھی اور جو نذرانہ ملا اس بیوہ بہن کے کھاتے میں جمع کرتے رہے ، کچھ ہفتوں میں اتنی رقم جمع ہو گئی کہ مکان کی تعمیر شروع ہو سکے ، اینٹیں ، سیمنٹ بجری اور دیگر سامان منگوایا مستری مزدور لگائے اور دو کمروں کی تعمیر شروع کروا دی ، ڈیوٹی سے فارغ ہوتے تو اس زیر تعمیر مکان پر پہنچ جاتے خود نگرانی کرتے اور ساتھ کام بھی کرواتے ہیں کہ جلد سے جلد اس بہن کے گھر کی تعمیر مکمل ہو ، اس بہن نے دعا دی ہے کہ اللہ کریم میرے اس بھائی کے مال و رزق میں اتنی برکت ڈالے کہ یہ غریبوں میں بانٹتا پھرے اور ذرا بھی کمی نہ آئے ۔۔ دعا ہے اللہ کریم اس بیوہ بہن کو جلد اپنے مکان والا کردے ، اور رب کریم شاہد سلیمی گجر کے ارادوں میں برکت اور آسانی عطا فرمائے انکے لیے اس مشن میں ایسے اسباب پیدا کرے کہ مہینوں کا کام دنوں اور ہفتوں میں مکمل ہو ، اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں حصہ لیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔۔۔