@Mriyumkhan_1122 G mere Abu jb afford b ni kr skte they tb b 10 year tk mujhe use krwaya jb me baby tha alhamdulillah Allah sb k waldain ko salamat rakhe.
"احمد فراز"
مجھ سے پہلے تجھے جس شخص نے چاہا اس نے
شاید اب بھی ترا غم دل سے لگا رکھا ہو
ایک بے نام سی امید پہ اب بھی شاید
اپنے خوابوں کے جزیروں کو سجا رکھا ہو
میں نے مانا کہ وہ بیگانۂ پیمانِ وفا
کھو چکا ہے جو کسی اور کی رعنائی میں
شاید اب کے لوٹ کے نہ آئے تری محفل میں
اور کوئی دکھ نہ رلائے تجھے تنہائی میں
میں نے مانا کہ شب و روز کے ہنگاموں میں
وقت ہر غم کو بھلا دیتا ہے رفتہ رفتہ
چاہے امید کی شمعیں ہوں کہ یادوں کے چراغ
مستقل بُعد بجھا دیتا ہے رفتہ رفتہ
پھر بھی ماضی کا خیال آتا ہے گاہے گاہے
مدتیں درد کی لو کم تو نہیں کر سکتیں
زخم بھر جائیں مگر داغ تو رہ جاتے ہیں
دوریوں سے کبھی یادیں تو نہیں مر سکتیں
یہ بھی ممکن ہے کہ اک دن وہ پشیماں ہو کر
تیرے پاس آئے زمانے سے کنارا کر لے
تو کہ معصوم بھی ہے زور فراموش بھی ہے
اس کی پیماں شکنی کو بھی گوارا کر لے
اور میں، جس نے تجھے اپنا مسیحا سمجھا
ایک زخم اور بھی پہلے کی طرح سہہ جاؤں
��س پہ پہلے بھی کئی عہدِ وفا ٹوٹے ہیں
اسی دوراہے پہ چپ چاپ کھڑا رہ جاؤں
احمد فراز
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر زندگی 🌸
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 💕🌼
ایک خوبصورت دن کی ابتدا اس دعا کے ساتھ آپ سلامت رہیں اور رب العزت آپکو دائمی خوشیاں عطا کرے اللہ پاک ہمیشہ آپ کا نگہبان اور مدد گار ہو آمین یا ��ب العالمین🤲🌼
#صباح_الخيرᅠ
#خاتم_النبیین_محمدﷺ