ہم ترکی کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے المناک ضیاع پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مشکل کی ان گھڑیوں میں پاکستان ترک حکومت اور عوام کو درکار ہر مدد فراہم کرنے کو تیار ہے