کوئی شک نہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور انھیں رہا ہونا چاہیے۔ اگر سزا کی بنیاد جرم ہے تو یہ کیسا نظام عدل ہے جہاں ایک لیڈر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور باقی لیڈرز وزارتوں کے قلمدان سنبھال رہے ہیں۔ اگر یہ انصاف ہورہا ہے تو این آر او سے استفادہ کرنے والے لیڈرز کو بھی ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے۔
سقوط ڈھاکہ ناقابل فراموش سانحہ ہے مگر خوشی ہے کہ اس بار 16 دسمبر کو ہم یوم سقوط ڈھاکہ نہیں بلکہ یوم طلوعِ ڈھاکہ منارہے ہیں، وقت نے ثابت کردیا ہے کہ دو قومی نظریہ آج بھی زندہ ہے، اہل عزیمت کو اپنی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا مگر آخر کار حق اس شان سے پوری دنیا کے سامنے ظاہر ہوا کہ سارے بت ٹوٹ گرے۔ پاکستان کی فوجی اور سول اسٹیبلشمنٹ کی رعونت، پیپلزپارٹی کی جمہوریت دشمنی، اقتدار کی خاطر ملک توڑنے کا فیصلہ اور عوامی لیگ، مکتی باہنی کی سفاکی و بھارت نوازی کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا۔ بطور قوم ہم کو یاد رکھنا چاہیے کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے تین کردار ہیں: سب سے بڑا جنرل یحییٰ خان پھرذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمان۔ کسی ایک کو مورد الزام ٹھہراکر باقی دو کو بری نہیں کیا جاسکتا۔
لبنان میں جنگ بندی عملاًاسرائیل کی شکست اورمزاحمت کی فتح ہے، اسرائیل اپنی خفگی مٹانے کے لیے حماس کو تنہا کرنے کے دعوے کررہاہے، لیکن شکست فلسطین اور غزہ میں بھی اسرائیل کا مقدر ہے۔ ان شاء اللہ فلسطین آزاد ہوگا لیکن سوال تو امریکہ، یورپ سمیت عالمی طاقتوں سے ہے جو فلسطین میں نسل کشی کرنے والے درندے کے ساتھ کھڑے انسانیت کو پامال کررہے ہیں۔
اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان کو پہلے غائب کرنا اور پھر کئی گھنٹوں بعد منشیات برآمدگی کا مقدمہ قائم کرنا مضحکہ خیز ہے۔ حکومت مخالف اور متبادل آوازوں کو دبانے کی روش ترک کرے۔ پاکستانی صحاف�� پہلے ہی نامساعد حالات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، ایسے میں جھوٹے مقدمات اور اغوا جیسی کارروائیاں ملکی ساکھ خراب کر رہی ہیں۔ مطیع اللہ جان کو فورا رہا کیا جائے۔
#ReleaseMatiUllahJan
حکمران شاید جانت�� نہیں کہ ملک میں 23 لاکھ افراد فری لانسنگ سے وابستہ ہیں، وزیراعظم صاحب شاید اس بات سے بھی ناواقف ہیں کہ انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، صورتحال یہ ہے کہ فری لانسرز اپنے آرڈرز بروقت ڈیلیور کرنے میں ناکام ہورہے ہیں، کلائنٹس کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔ ملک کی آئی ٹی برامدات بمشکل تین ارب ڈالرز تک پہنچی ہیں مگر پی ڈی ایم حکومت اپنی سیاسی ناکامی کا بدلہ آئی ٹی انڈسٹری سے لینا چاہتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کے لیے کام کیا ہے، بنوقابل کا مفت آئی ٹی کورسز پر مشتمل پروگرام نوجوانوں کے لیے امید بن رہا ہے مگر یہ حکومت نوجوانوں کو مایوس کی طرف دھکیل رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس ماحول میں کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا؟ یہاں سرمایہ آئے گا یا جائے گا؟
#internet #BanoQabil #ITIndustry #SoftwareExport #freelancing
باجوڑ میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی باجوڑ محمد حمید صوفی کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔
حکومت ،انٹیلجنس ادارے اس بات کا جواب دیں کہ یہ دہشت گرد آخر آتے کہاں سے ہیں ؟اور کہاں چلے جاتے ہیں؟ قاتلوں کو گرفتارکیا جائے۔ اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ یہ آگ ور خون کا کھیل اب بند ہونا چاہیے۔اللہ تعالی صوفی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور شہادت کو قبول فرمائے۔
دھاندلی کی جس سطح پر پیپلز پارٹی اتر چکی ہے، یہ واضح ہوگیا ہے کہ اس کا چراغ بجھنے والا ہے۔ عوام مسترد کرتے ہیں اور یہ محض اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نتیجے بدل کر جیت کا اعلان آر اوز کے ذریعے کروادیتے ہیں۔ لیکن کب تک۔۔کراچی کے عوام کا شکریہ جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں کو سلام جو اس وقت بھی عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ سوال ان قوتوں سے ہےجنھیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں، اچھی نہیں لگتیں بلکہ کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے اور اس سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔
ہمیشہ کہا جو جیتاہے اسے جیتنے دو، ہارنے والوں کو مسلط نہ کرو!
کراچی مئیر سے لے کر عام انتخابات تک فارم 47 کی پیداوار نمائندوں کو مسلط کیا گیا، عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ماراگیا۔
یہ بات واضح ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی جعلی حکومت ہے اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر جوڈیشل کمیشن بناکر فارم 45 کی بنیاد پر عوام کی اصل منتخب کردہ حکومت لائی جائے، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قراردی جائے۔
تشدد کی راہ اپنانے والے خود اپنی قبر کھود رہے ہیں۔
#Islamabad
@NaeemRehmanEngr پاکستان کا سچا اور ایمان دار لیڈر۔
پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے۔
کراچی میں جو پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے ساتھ کیا ہے اس کے باوجود پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کرنا خوش آئند ہے۔
سیاسی کارکنان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کے خلاف طاقت کا ان��ھا استعمال ناقابل قبول ہے، یہ پاکستان کے آئین اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے، چاپلوس حکومت اپنی بقا کے لیے ملک میں جمہوریت کی قبر کھود رہی ہے اور آمرانہ روش کو مضبوط کررہی ہے بلکہ درحقیقت ریاست کو کمزور کررہی ہے۔ ظلم کرنے والے بھول رہے ہیں کہ کل انھیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Heartbreaking! The tragic bomb blast at Quetta Railway Station has claimed 21 precious lives. The recurring incidents of terrorism in Balochistan are not only deeply disturbing but also raise serious concerns about the country’s security. Our heartfelt condolences go out to the affected families. We urge the government to take immediate and decisive actions to restore peace and stability in Balochistan.
#Quetta
خدا کے راستے میں باطل کے خلاف قیام کرنے والی ایک اور روح اپنے مقصد میں سرخرو ہوگئی۔ شیخ احمد یٰسین ، عبدالعزیز رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے چوتھے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ شہادتوں کے یہ سفر اہل غزہ کو منزل سے قریب تر کررہا ہے۔ ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا۔
#yahyasinwar
غزہ میں حماس کوشکست دینے میں ناکامی کے بعد اسرائیل اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا اور اب جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے امریکی و برطانوی سرپرستی میں لبنان پر چڑھ دوڑا ��ے، صرف ایک دن میں 500 کے قریب افراد کی شہادت اسرائیل کے جنگی جرائم کا کھلا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے؟ درحقیقت امریکہ، برطانیہ اوراسرائیل "طاقت قانون ہے" کے فلسفے پر یقین رکھتے ہوئے مل جل کر انسانیت کو تاراج کررہے ہیں اورساتھ ہی بے مثال منافقت کامظاہرہ کرتے ہوئے باقی دیناکو انسانی حقوق کے لیکچرز دیتے ہیں۔
حکومت جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تو تین ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا۔جماعت اسلامی مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، اس کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ہی ملیں گے
عوام کو ریلیف دینے کے لیے خزانہ خالی ہے مگر وی وی آئی پیز کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرکے لگژری گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ ہے۔ صرف پنجاب نہیں، سندھ حکومت بھی دو ارب کی لاگت سے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے جارہی تھی جس کے خلاف جماعت اسلامی عدالت گئی اور فیصلے پر عمل درآمد رکوایا۔ پی ڈی ایم کی شاہی سرکار کے ایجنڈے میں عوام کہیں نہیں۔