@CMShehbaz زندگی میں پہلی بار مسلم لیگ نون کا ووٹر سپوٹر ہونے پر بے حد شرمندہ ہوں اگر روز روز عوام کا خون نچوڑنے اور ان کو ذبح کرنے کو حکومت کہتے ہئں تو ہزار بار لعنت ایسی حکومت پر
@CMShehbaz چاچو جان مہربانی کریں اور ساری دنیا کی فکر کرنا چھوڑ دیں اپنی حکومت اور غریب عوام پر توجہ دیں ہر کچھ دنوں بعد ٹول ٹیکس میں اضافہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ وہی اشرافیہ سرکاری افسران ججز فوجی جنرلز اور پارلیمنٹیرنر کو بے حساب مراعات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا غریب پرور زرعی منصوبہ " اپنا کھیت اپنا روزگار" کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے۔ پنجاب کی1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ قابلِ کاشت سرکاری اراضی 30000 نادار خاندانوں کو محض 100 روپے سالانہ کی علامتی لیز پر 20 سال کے لیے تفویض کر دی گئی ہے۔ سو فیصد میرٹ پر کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ کے ذریعے ضرورت مند طبقے کو نہ صرف اراضی کا مالکانہ اختیار دیا گیا ہے بلکہ زمین کی تیاری کے لیے 50 ہزار روپے فی ��یکڑ مالی امداد اور جدید فنی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ تھل سے پوٹھوہار تک پھیلی اس سکیم میں 20 فیصد کوٹہ خواتین کا رکھا گیا ہے تاکہ ہماری مائیں اور بہنیں بھی معاشی طور پر بااختیار بن سکیں۔ انشاءاللہ اب محنت بھی کسان کی ہوگی اور پورا منافع بھی اسی کا ہوگا، عزتِ نفس کے ساتھ۔
جیہڑا واہے، اوہ ہی کھائے !