ہمارا دعویٰ کیا ہے اور تم میڈیا پر بحث کیا کر رہے ہو؟
فلاں نوٹس مل گیا، فلاں نوٹس مل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
بات یہ ہے سیاسی طور کہ تم نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیوں نافذ کیا؟ تم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیوں لگائی؟
دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی تو جب بھی آپ نے دہشت گردی کے خلاف قدم اٹھایا ہے، بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ آپ کے آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں ہیں، اس کے پردے میں چھپ کر کوئی اور مقاصد ہیں۔
ہمارا ایک سوال ہے۔ ہم پبلک ہیں، ہم پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ہم قبائل کی نمائندگی کر رہے ہیں، صوبوں کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ واضح کرنا ہوگا کہ تمہارے اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہیں یا تمہارے اقدامات کا مقصد ہمارے پہاڑوں میں موجود معدنی ذخائر کو لوٹنا ہے؟
میرا احتساب لیتے ہو؟ جنریٹر باہر پڑا ہوا ہے، کیبن غلط لگا ہوا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکز کے سامنے کھڑے ہو گئے کہ تم نے تجاوز کیا ہے؟ یہ باتیں نہ کرو! تم بتاؤ، تمہارے پیٹ میں جو پہاڑ پڑے ہوئے ہیں، اس کا کیا کرو گے؟
شرم و حیا والوں کو آدمی ایک دفعہ کہتا ہے، وہ فوراً سمجھ جاتا ہے۔ بار بار کہتی ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اور ہمارا مدرسہ، اس کا نظام یہ ہوتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ مدرسے کا انتظام ایک مہتمم کے ذریعے ہوتا ہے۔ وہی اس کے لیے زمین بھی پیدا کرتا ہے، چندہ بھی کرتا ہے، تعمیر بھی کھڑی کرتا ہے، سارا نظام اس کا اپنا ہوتا ہے۔ پھر وہ جا کر وفاق المدارس کے نظم میں شامل ہوتا ہے۔
یہاں پر کہا گیا کہ فضل الرحمٰن کے بیس ہزار مدارس ہیں۔ تو مولوی صاحبان! آپ فارغ ہیں؟ یعنی الزام لگانا، پروپیگنڈا کرنا۔۔۔کوئی سلیقہ بھی تو آنا چاہیے۔
یہ جو بے موقع آپ کو غصہ آتا ہے اور گزرنے کے بعد غصے میں آپ گھونسہ اٹھاتے ہیں، تو یہ گھونسہ پھر اپنے منہ پر گھونسہ دینا چاہیے، اپنے منہ پر مارو، ہماری طرف متوجہ نہیں ہو سکتا۔
جمعیت علمائے اسلام آپ کی بنائی ہوئی ��ہیں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے انگریز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف آزادی کی تحریک اٹھا کر بنی ہے اور آج بھی ہم اسی کا تسلسل ہیں۔
تم ہمیں اشتعال دلا رہے ہو، لیکن اشتعال میں نہیں آتے۔ یہ حربے ہمیشہ چلتے رہتے ہیں، ہم ان کے عادی ہو چکے ہیں۔
جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ ایوانِ صدر میں بیٹھتا ہے۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں، وزیر دفاع بن جاتے ہیں۔
اور جو کہتا ہے کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، آج وہ معتوب ہیں اور وہ ملک میں جلسہ نہیں کر سکتے، اجتماع نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ کی زمین وسیع ہے۔ ایک جگہ سے روکے بھی تو دوسری جگہ بیٹھ جائیں گے۔
��میر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب
حافظ جی کو گریٹ فیلڈ مارشل کہہ کر پُھوک بھرنے والا ڈانلڈ ٹرمپ تو حالیہ الیکشن میں پنکچر ہو گیا ہے۔۔۔ بہت جلد اس کاروائی کا اثر پاکستان کی جرنیلی سیاست پر بھی ہو گا
#چوکیداری_راج_نامنظور
کوئٹہ میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا اور سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے۔ ترجمان جے یو آئی
کسی شہری کو افغانی قرار دے کر اس کی دکان بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ اسلم غوری
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے خاندان کے ساتھ یہ ناروا سلوک افسوسناک ہے، کامران مرتضیٰ خود رکن
کوئٹہ جاگ اٹھا ہے۔
یہ منظر کسی مظاہرے کا نہیں ، یہ غیرت کا اظہار ہے ، یہ وفا کا اعلان ہے۔ ہزاروں پروانے ، ایک ہی نعرہ ، ایک ہی قائد
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن زندہ باد
یہ تو صرف ابتدا ہے ، ابھی تو قافلہ نکلا ہے ، آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا؟
حکمران سن لیں ، یہ کارکن نہیں ،
مولانا فضل الرحمن صاحب کے گھر کے اوپر ڈرون اڑانا ، حکومتی بے ہودگی ، بے حیائئ اور بے شرمی ہے،
سوال یہ ہے کہ ریاست کی جدید ٹیکنالوجی قومی سلامتی
کےلئے ہے یا سیاسی نگرانی کےلئے؟
مولانا صاحب کے گھر پر ڈرون اڑانا چادر اور چاردیواری کی
تقدس پر حملہ ہے۔
میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ ن��یں ہے، جہاں کوئی میرا ساتھی ملا جماعت کا آدمی ہے، کاروبار کر رہا ہے، ان کو اپنے دفتروں میں بلا کر گھنٹوں گھنٹوں بٹھایا جاتا ہے کہ فضل الرحمن کے خلاف بیان دو، علماء کو فون کیے جاتے ہیں فضل الرحمن کے خلاف بیان دو۔ اس پر کیچڑ اچھالو، جمعیۃ کے ممبران اسمبلی کو، صوبائی اسمبلی کے ممبران کو رابطے میں لیا جاتا ہے فضل الرحمن کے خلاف بیان دو، یہ فرمائشی بیانات اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا؛ مشک آنست کہ خود ببوید نہ کہ عطار بگوید
حال دل ان کو سنایا تو برا مان گئے
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے
جھوٹ سے پردہ اٹھایا تو برا مان گئے
اتنی سی بات کہی تھی تو برا مان گئے
قائد جمعیت حضر�� مولانا فضل الرحمٰن کا
فاٹا ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا #امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
میں مدارس کا پڑھا ہو نہیں ہوں، لیکن ابھی ایک خبر پڑھی کے مدارس کے بڑے حضرات نے دو ٹوک کہا کہ مدارس آزاد تھے، آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے۔۔
اور یقین مانیں کہ اسی میں مدارس کی کامیابی یے جب تک مدارس خود مختار ہونگے پاکستان میں اسلام اقدار باقی رہیں گے، جس دن مدارس کی خود مختاری ختم ہوئ صرف 6 مہینوں میں پاکستان ایک لبرل ملک بن جائے گا۔۔
حیرت ہوتی ہے کہ اتنے بڑے مناصب پر بیٹھ کر بھی ان کو اپنی زبان کے قدر و قیمت کا پتہ نہیں ہے۔ اب بیانیہ بنائے جا رہے ہیں، تو بنائے جا رہے ہیں، اب ان کے آپس کے بیانیوں میں بھی تضاد آ گیا ہے ہر ایک دوسرے کی تاویل کر رہا ہے تو دوسرا تیسرے کی تاویل کر رہا ہے سمجھ نہیں آتی کہ سچ کیسے بنائیں، سچ آنے تک جھوٹ نے گاؤں کو برباد کر دیا ہوتا ہے۔
تو اس جھوٹ سے سیاست نہیں ہوتی، ہماری طرح شفاف سیاست کرو، جو سوال ہے کیا کرو، آپ ہمیں مطمئن کر دیں ہم سوال واپس لے لیں گے، ہم کوئی تشدد والے لوگ تو نہیں ہیں، تمہیں کچھ نظر نہیں آیا تو جمعیۃ کے اوپر الزام لگا دیا کہ وہ تو دہشت گردی کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے، شرم نہیں آتی یہ بات کرتے ہوئے عوام کی سطح پر اور عوام کی محاذ پر اگر پورے ملک کے کسی کا کلیدی کردار ہے، مسلح جدوجہد کی نفی کرنے میں وہ تو واحد ��معیۃ علماء اسلام ہے، تم اپنے ملک کے ایک موقر اور محترم سیاسی جماعت اور اُس کے کارکنوں کے قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہو اور ہم برداشت کرتے رہیں اس لئے کہ صاحب بہادر نے کہہ دیا ہے، ایسے صاحب بہادر بہت سے گزرے ہیں جو ہمارے س�� پر بیٹھنا چاہتے تھے ہم نے بغل کی نیچے دبایا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ جو دقیانوسی حربے استعمال کر رہے ہو ان حربوں سے ہم گزر چکے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوں گے اور اگر پھر آزمانا ہے تو پھر ذرا ہاتھ لگا کر دیکھ لو پھر دیکھو کہ پاکستان میں ہمارا کارکن کہاں تک جاتا ہے، ہم نے پچیس سال اپنے پورے مذہبی حلقے کو چاہے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ان کو اپنے ملک کے آئین کے ساتھ باندھا ہے، اپنے وطن کے ساتھ باندھا ہے اور آپ ہے کہ ہمیں دھکیل رہے ہیں،ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، تمہارے اکسانے پہ ہم نہیں اکسائے جائیں گے۔ تو ہمیں شرافت، اصول، وفاداری اور اعتماد کی سیاست کرنے دیجیے، تشدد سے پاک، دلیل و برہان کی بنیاد پر ہمیں اپنا کام کر دے دیجیے اور اگر آپ غلطیاں کریں گے، قوم کے امانتوں پہ ہاتھ ڈالیں گے، چوری کریں گے اور قوم سے اپنے معاملات کو خفیہ رکھیں گے تو پھر ظاہر ہے کہ اس پر بات کرنا یہ ہمارا شرعی فرض بن جاتا ہے أفضَلُ الجِهادِ كلمةُ عَدْلٍ عند س��لطانٍ جائرٍ ؛ پھر یہ ہمارا جہاد ہے، افضل جہاد ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔
بہرحال ہم قومی سیاست کرتے ہیں، ملکی سیاست کرتے ہیں، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے، قوموں کو آپس میں لڑانے کی سیاست نہیں کرتے، فرقوں کو لڑانے کی سیاست نہیں کرتے، اختلاف اپنی جگہ لیکن اپنے بیچ اچھے تعلقات، وحدت اور قومی وحدت یہ ہمارا ہدف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی عطاء فرمائے۔
جاوید چوہدری نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی جائیدادوں اور ہوٹلوں کا ذکر کیا، لیکن مولانا صاحب کو جتنا میں جانتا ہوں، خدا کی قسم! پیسہ، جائیداد اور عیش و عشرت کبھی ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں رہے۔
مولانا جیسا دیانت دار، صادق اور بااصول شخص کبھی نہیں دیکھا
مولانا فضل الرحمان صاحب اس سے پہلے بھی کافی دفعہ گرفتار ہو چکے ہیں جنرل ضیا نے ان کو تقریبا ساڑھے تین سال جیل میں رکھا اور پرویز مشرف کے دور میں بھی تقریبا چھ سے سات ماہ وہ جیل میں رہے ہیں گرفتاریاں ہمارے لیے پہلی دفعہ یا نئی نہیں ہے اس سے پہلے بھی دیتے رہے ہیں اور ائندہ بھی نہیں گھبرائیں گے
جہاں تک ��ہا ہماری تنظیم تو مرکز سے لے کے نیچے یو سی لیول تک ہماری جماعت میں چار نائب امراء اور اسی طرح چار ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہر جماعتی نظم میں ہوتے ہیں مرکز میں مولانا صاحب کے بعد ہمارے پاس چار نائب امیر ہیں اگر امیر صاحب موجود نہیں ہے تو نائب امیر اول ہیں اور اگر نائب امیر اول نہیں ہیں تو نائب امیر دوئم ہیں اور اگر نائب امیر دوئم نہیں ہے تو نائب امیر سوئم ہیں اور نائب امیر سوئم نہیں ہے تو پھر نائب امیر چہارم ہے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری صاحب کے بھی چار ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں ہماری جماعت 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے اور یہ دستور کے اندر ہے اور اسی نظم کے ساتھ ہماری جماعت الیکشن کمیشن اف ��اکستان میں رجسٹرڈ ہے۔
بس ایک بات میں بولوں گا کہ ہماری طرف قدم بڑھانے سے پہلے اتنا ضرور سوچ لیجئے گا کہ سامنے والے کمزور بھی نہیں ہے اور چاگ بھی رہے ہیں اور انے والے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#مولانامانسہرہ_میں
#ڈرون_جھانکنا_بندکرو
#معدنیات_کےسمگلر
#بےشرم_بےحیا_چوکیدار
#ذخائرچورو_جان_چھوڑو
یہ کس نے کہا تھا کہ یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے کیا ہے وہ اس وقت وزیراعلی پنجاب ہے نا۔یہ کس نے کہا تھا کہ وہ محکمہ ذراعت والے ہے کیا وہ اس وقت وزیراعظم پاکستان ہے نا۔کس نے باجوہ صاحب کا نام لے کر گجرانوالہ کے جلسے میں کیا کہا تھا اج ان کی پارٹی اقتدار میں ہے نا۔
ماضی کو کیوں اتنی جلدی اپ بھول جاتے ہے۔مولانا فضل الرحمن صاحب نے تو اتنی بڑی کوئی بات نہیں کی مولانا صاحب نے یہ تو نہیں کہا کہ اگر فلاں جگہ دہشت گردی ہے تو کون اس کے پیچھے ہے۔اپ کو اقتدار مل گیا تو سب اچھا ہو گیا اب اپ کو سب اچھے لگ رہے ہیں۔جب تک اپ کو اقتدار نہیں ملا تھا تو سب برے لگ رہے تھے۔اس وقت اپ جیلوں میں تھے۔مولانا فضل الرحمن صاحب ساڑھے تین سال اپنے کارکنان کے ساتھ روڑوں پر تحریک چلاتے رہے۔
منیب فاروق صاحب میں اپ کو ایک بات کلیئر کر دوں کہ یہ جو پی ڈی ایم کی تحریک ساڑھے تین سال تک جو روڑوں پر چلی تھی اس میں پی ڈی ایم کی کوئی پارٹی شامل نہیں تھی جب ہم کراچی سے چلیں تو پیپلز پارٹی نے ہمارے ساتھ کمٹمنٹ کی تھی کہ سکھر سے بلاول بھٹو ہمیں جوائن کریں گے اور پیپلز پارٹی والے راستے میں کیمپ لگائیں گے کھانے دے گے۔لیکن نہ ہی بلاول بھٹو صاحب شریک ہوئے اور نہ ہی کیمپ لگائے گئے اور نہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کھانے دیے گئے۔اسی طرح جب ہم پنجاب میں داخل ہوئے تو مسلم لیگ نون والوں نے یہ کمٹمنٹ دی تھی کہ وہ ہمیں جوائن کر لیں گے۔ لاہور میں ہم ایک دن لانگ م��رچ لے کر بیٹھے رہے لیکن مسلم لیگ نون کا ایک ادنی کارکن بھی شریک نہیں ہوا۔اپ کا میڈیا اس بات کا گواہ ہے۔لالہ موسی سے قمر الزمان کائرہ صاحب لاہور میں ہمیں ریسیو کرنے کے لیے ائے اور پھر اس کے بعد گجرانوالہ سے نون لیگ کے لوگ نکل کر سامنے ائے اور شرمندگی مٹانے کے لیے ہمیں ویلکم کرنا شروع کیا۔
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جمیعت علماء اسلام پاکستان
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#��مپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر ر��ج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔
اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔
تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس ��رح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔
اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔
دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری د��یا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔
جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟
جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
رانا صاحب میں اپ کو بتا نہیں سکتا کہ ہمارے پر کارکنوں کا کتنا دباؤ ہے اگر میں لاہور میں ہوتا تو میں اپ کو اپنا موبائل پر واٹس ایپ اکاؤنٹ دکھاتا کہ کارکن ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کتنے پیغامات بھیج رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ نکلو ۔
اس کے علاوہ ٹی وی پروگرام میں میرا لہجہ ذرا نرم ہوتا ہے تو مجھے پیغامات میں کہا جا رہا ہے کہ اپ اپنے لہجے کو سخت کریں ۔
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائ�� پاکستان
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو
مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی رہنماؤں کی خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے خلاف کالا چینل آزاد ڈیجیٹل میڈیا سمیت دیگر سوشل میڈیا کے خلاف ڈس انفارمیشن اور حتک عزت کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کالے چینل کو قومی خزانے سے پیسے ملتے ہیں ترجمان و سینیٹر کامران مرتضی
ہمیں اس بات پر فخر ہیکہ مولانا صاحب ہمیں نظام کیساتھ لیکر چل رہے ہیں ،
ساتھ ہی سینئر صحافی مظہر عباس صاحب کا بہترین تبصرہ بھی سنتے جائیں کہتے ہیں ۔
مولانا صاحب اور انکے کارکنان کو کیوں ٹارگٹ کیا گیا؟ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست بھی پاور پالیٹکس ہے،
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پ��رلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
@MazharAbbasGEO
مدارس میں جو لوگ پڑھ رہے ہیں یا پڑھا رہے ہیں وہ پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ہیں اس کے علاوہ جمعیت علماء اسلام میں 25 فیصد سے زائد ایسے لوگ ہیں جو مدا��س کے علماء کے پاس بیٹھتے تو ہیں لیکن وہ دنیا دار ہے جمیعت علماء اسلام کا اپنا بزنس مین ونگ ہے ہمارا اپنا وکلا ونگ ہے ہمارا اپنا ڈاکٹر ونگ ہے ہمارا اپنا یونیورسٹی کے طلبہ کی جماعت جمیعت طلبہ اسلام ونگ ہے اساتذہ کی جماعت جمعیت اساتذہ ونگ ہے جمیعت اقلیتی ونگ ہے اس لیے اپ جمعیت علماء اسلام کو اتنا ہلکا نہ لیں ہماری جماعت پاکستان میں شعبہ زندگی کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتی ہے
جب ہمارا ملتان میں جلسہ ہوا تو اس سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے مدارس کےطلبہ چھٹیوں پر چلے گئے تھے مدارس کے جو طلبہ ہوتے ہیں وہ اس شہر کے رہنے والے نہیں ہوتے اس لیے چھٹیوں میں وہ اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں اور جلسے کے تقریبا تین سے چار دن کے بعد مدارس دوبارہ کھلے ہیں تو یہ اس طرح کی باتیں نہ کریں جب ان پر وقت ایا تھا جب میاں صاحب کہہ رہے تھے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف قوم تمہارے ساتھ ہیں تو پیچھے جب میاں صاحب نے مڑ کر دیکھا تو کوئی نہیں تھا ماسوائے مشاہد اللہ خان کے جو بیچارہ کراچی میں پولیس سے لاٹھیاں کھا رہا تھا یا اس کا بیٹا تھا جس کو پچھلے دنوں م��ں میاں صاحب کی سکیورٹی والوں نے میاں صاحب سے ملنے نہیں دیا مسلم لیگ نون والوں کو اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے
اپ یہ بتائیے کہ مولانا صاحب نے ان سے معدنیات کے بارے میں پوچھا تھا کیا کوئی انہوں نے اس سلسلے میں جواب دیا۔ مولانا صاحب نے وزیراعظم صاحب سے پوچھا تھا کہ اپ نے مجھے صبح چھ بجے خود گھر پر بلا کر میرے سے کمٹمنٹ کر کے اپ غائب ہو گئے اس کا اج تک کسی نے جواب دیا ہے۔میرا مقصد بات کرنے کا یہی ہے کہ مولانا صاحب کی تقریر کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ مولانا صاحب نے اگر گورنری لینی ہوتی تو کیا ان کو بیچ میں پڑ کر مصالحت کرانے کی کیا ضرورت تھی ۔گورنری تو یہ ہمارے پاؤں پکڑ کر یہ ہمیں دے رہے تھے
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#مولانا_آن_فائر
#لچر_پروپیگنڈہ_برگیڈ
#لولی_لنگڑی_لیگ
#مندر_کا_گھنٹہ_نقوی
#کوئی_شرم_ہوتی_ہے
ایک بھائی کی وزیر آعلی پنجاب ،پنجاب حکومت سے درخواست
السلام علیکم!
، ہمارے ساتھ ضلع رحیم یار خان، تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں شدید ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے۔ ہمارا الزام ہے کہ مقامی بااثر سیاسی شخصیات، جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے، اپنے اثر و رسوخ اور سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کروا رہی ہیں۔
تھانہ ظاہر پیر کے ایس ایچ او پر بھی پانچ سے چھ لاکھ روپے رشوت لینے کا سنگین الزام ہے۔ پولیس اس معاملے کو محض زمین کا تنازع قرار دے کر اصل حقائق سے توجہ ہٹا رہی ہے، حالانکہ ہمارے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں جو ہمارے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔
میرا بھائی پاکستان نیوی میں سپاہی ہے، اور ہمیں خدشہ ہے کہ اسی وجہ سے ہمارے خاندان کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم ڈی پی او رحیم یار خان سمیت مختلف اعلیٰ حکام اور متعلقہ دفاتر کے دروازے کھٹکھٹا چکے ہیں، لیکن تاحال ہمیں انصاف نہیں ملا اور کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔
سر، میرا اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ چھوٹا ہے، اس لیے ہماری آواز زیادہ لوگوں تک نہیں پہنچ پا رہی۔ آپ کے اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو پوسٹ ہونے سے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچ سکتی ہے۔
خدارا ہماری مدد کریں۔ ہم صرف انصاف چاہتے ہیں، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ آپ کی ایک پوسٹ ہمارے لیے انصاف کی امید بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام کا اجر عطا فرمائے۔ آپ کی اس مہربانی کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔