@FlixVisionApp I dont know wheather I forgot my PIN of after upgrade the PIN issue is there and even now I am at ver 3.6.0 neither I am able to reset the PIN.
ریئلٹی آف جنریشن Z
وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی، جنریشن زی کہلاتی ہے۔ آج ماشاءاللہ یہ نوجوان 24، 25 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمزور، ناتواں اور نفسیاتی دباؤ کا شکار نسل بنتی جا رہی ہے۔
یہ نسل ذہنی دباؤ، اضطراب اور بے چینی میں گھری ہوئی ہے۔ جسمانی طور پر لاغر، ذہنی طور پر منتشر، اور تربیت گھر کے بزرگوں کے بجائے سوشل میڈیا سے حاصل کی گئی ہے۔ ہر وقت موبائل، اسکرین، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک،جس کا نتیجہ گردن میں خم، آنکھوں کی کمزوری، جسم میں طاقت کی کمی اور رشتوں میں برداشت کی شدید قلت کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔
نہ دھوپ برداشت ہوتی ہے، نہ آدھا گھنٹہ کھڑے ہونے کی سکت، نہ پانچ کلومیٹر پیدل چلنے کی ہمت۔ جسم کمزور، ذہن منتشر اور برداشت تقریباً ناپید ہو چکی ہے۔جنریشن زی کی اصل حقیقت جاننے کے لیے اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔