دوستو، مجھے ایک مشورہ چاہیے۔ میری شادی ہو چکی ہے لیکن یہ شادی میری مرضی کے خلاف ہوئی تھی۔ میرے شوہر سعودی عرب میں مزدوری کرتے ہیں اور میرے دو بچے بھی ہیں، لیکن میں اپنی شادی سے خوش نہیں ہوں۔
جس شخص سے میں محبت کرتی تھی، وہ مجھے کہتا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر میرے پاس آ جاو۔ اب میں بہت پریشان ہوں اور سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔ کیا میرا بوائے فرینڈ واقعی میرا ساتھ دے گا اگر میں اس کے پاس چلی جاؤں؟ یا ایسا تو نہیں ہوگا کہ میں ادھر کی بھی نہ رہوں اور وہ بھی مجھے قبول نہ کرے؟
پلیز، مجھے اچھا اور مخلصانہ مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ میری زندگی اور میرے بچوں کا مستقبل اس فیصلے سے جڑا ہوا ہے، اس لیے میں بہت سوچ میں ہوں۔ 🙏💔