Associate Professor in Sustainable Operations and Analytics & Deputy Head of Department - Operations & Analytics, University of Exeter Business School, UK
@ImranRiazKhan جب آپ کے دفاعی ادارے امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہوں، تو پھر آپ شاہین کا تجربہ کریں یا مسرت شاہین کا، کوئی فرق نہں۔کیونکہ اصل پرواز بازوؤں میں نہیں، غیرت میں ہے۔ جو ادارے اپنی خود مختاری گروی رکھ دیں، ان کے ہتھیار صرف کباڑ خانوں کو سجانے کے کام آتے ہیں، قوم کو وقار دینے کے نہیں۔
“He is a very very resilient person, he is one of the hardest people possible to break … He has strong faith in God” Imran Khan’s son Kasim Khan in an interview with Mario Nawfal
"He is being held in a death cell reserved for terrorists, under bleak and oppressive conditions"
Illegally Incarcerated Former Prime Minister Imran Khan’s Sons
@ImranRiazKhan Absolutely — 💯 agreed. They are at their best when they stick to their constitutional role and serve the nation with integrity. But the real problem begins when they step into politics, install puppets (form 47) to run the show, and try to manipulate democratic processes.
@ImranRiazKhan Our Army is at their best when they do their constitutional role & serve with integrity. Real problem begins when they step into politics, & manipulate democratic processes. That’s when trust erodes & friction grows among the people & institution. May Allah protect our jawans.
“دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: "اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی۔"
بدقسمتی سے، آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ انصاف نہ صرف تاخیر کا شکار ہے، بلکہ دانستہ طور پر دبایا جا رہا ہے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے۔ میرے وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے دینا ان جعلی مقدمات کی قلعی کھول دیتا ہے۔
خواتین کے ساتھ جو غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، وہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج تباہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلسل جیل میں رکھنا، عالیہ حمزہ کی بلاجواز گرفتاری، اور بشریٰ بی بی کو ایسے مقدمے میں سزا دینا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں، اس انتقامی طرز سیاست کا واضح ثبوت ہے۔
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ مجھے اپنے وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ:
1. میرے کیسز کی سنوائی ہی نہ ہو تاکہ جھوٹے مقدمات میں مجھے قید رکھا جا سکے۔
2. الیکشن کے بعد بننے والے جعلی حکومتی سیٹ اپ کو قانونی تحفظ دیا جا سکے۔
افغان مہاجرین سے متعلق موجودہ پالیسی ہرگز درست نہیں۔ ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اور زبردستی ملک بدری کے اقدامات ملک میں مزید بدامنی اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ بلوچستان طرز کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی قابل تفشیش ہیں- “فیصلہ سازوں” کی غلط پالیسیوں کے نتائج کا ملبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر آئے گا اس لیے علی امین کو ان معاملات پر ایکشن لینا چاہیے- دھاندلی کے کیسز ایک سال سے لٹکے ہوئے ہیں ، اس حوالے سے جنید اکبر سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی بنائیں-
بار کونسلز الیکشن میں انتظار پنجوتھہ انصاف لائیرز فورم کے اپنے امیدوار سامنے لائیں اور ساری پارٹی صرف اپنے امیدواران کو سپورٹ کرے-“
اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وکلاء سے گفتگو (29-04-2025)