اور ہاں! اس ایشو کے حوالے سے آپ کو مختصراً چند حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں:
1۔ میرا تعلق ماندل قبیلے سے ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے ہاں آج بھی جائیداد کے ساتھ ساتھ پہاڑیاں بھی ��وم کی مشترکہ ملکیت (شاملات) ہیں۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2017 کے شیڈول 8 کے مطابق قبائلی اضلاع میں شاملات پر لیز کے حصول کا پہلا حق متعلقہ قوم کا ہوتا ہے۔
2۔ اس پہاڑی پر جاری کیے گئے لیزز کے خلاف قومی اعتراضات پہلے ہی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ میں نے خود، رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے سے بھی پہلے، فروری 2023 میں اس معاملے کے خلاف محکمہ معدنیات کے ہیڈ آفس میں تحریری درخواست جمع کرائی تھی، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مذکورہ لیز کے معاملے میں پسِ پردہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ( کمپنی سرکاری عہدے پر فائز ایک ملازم ) کی شمولیت کا معاملہ سامنے آ رہا تھا۔ اور وہ شخص مسلسل مداخلت کرتا رہا، ��اہم ہم نے ہمت نہیں ہاری اور قانون و قواعد کے مطابق اس معاملے کی پیروی جاری رکھی اور بالآخر متعلقہ لیزز کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔
3۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2017 کے شیڈول 8 اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق پراسپکٹنگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی مقررہ طریقۂ کار کے تحت عملی کام شروع کیا جاتا ہے۔ لیکن متعلقہ افراد نے نہ کوئی عملی کام کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کھدائی کی۔ اس کے برعکس، تقریباً پانچ سال تک 1500 ایکڑ پر مشتمل پہاڑی پر صرف لائسنس کی بنیاد پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ بالآخر اسی بنیاد پر ان کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔ یہ تمام حقائق سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہیں، اور آپ اس دو پیجز میں محمکہ معدنیات کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی رپورٹ بھی موجود ہے زرا اسے بھی پڑھ لیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ شیئر کیے گئے ان دونوں صفحات کو بھی بغور پڑھیں، ان میں محکمہ معدنیات کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ موجود ہے۔ اگر آپ کو مزید تفصیلات درکار ہوں تو میں اس معاملے ک�� مکمل فائل بھی فراہم کر سکتا ہوں۔
اور اب آخری بات! ایک منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود مجھے اپنے ہی حق کے حصول کے لیے تین سال تک خوار ہونا پڑا۔ ذرا سوچیے کہ ایک عام شہری کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ اور یہ بھی اندازہ لگائیے کہ کمپنی سرکار کے پاس کتنی طاقت ہے اور وہ کس طرح پورے نظام کو اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے یرغمال بنائے ہیں،
نوٹ !
اپنے پادری جائداد پر لیز کرنا کیا غلط ہے ؟ ھم تو لیز اسلیے کرتے ہیں، کہ یہاں موجود معدنیات پر سب سے پہلا حق یہاں پختونخوا وطن میں جس کی شاملات ہیں انکا ہے، اگر ایس آئی ایف سی ھمارے ہی معدنیات پر کسی بیرونی کمپنی کو مسلط کرتے ہیں تو اس سے بہتر ہے ھم آپنے وارثت سے فایدہ اُٹھائے نا کہ سامراجی قوتیں۔۔۔
بی بی مجھے آپکے محنت پر افسوس ہوا، کتنی محنت کی ہوگی اپنے ٹیم کے زریعے چھان بین کرکے ھمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کیلے صرف کمیٹی میٹنگز کی مینٹس آپکے ہاتھ لگ گئے، ہن
بہتر تھا کہ اپ خود ٹویٹ کرلیتے!
بجائے اسکے کہ اپ ٹورانٹو میں موجود کسی زرد صحافی کو بھیجے اور وہ اسے ٹویٹ کردیں، اس میں برکینگ نیوز کہاں ہے ؟
زرا دونوں پیجز جو شیر کی گئے ہیں، انکو دوبارہ غور سے پڑھ لے، تسلی ہو جائیں گی، اور اگر پورے فایل پڑنے ہے تو میرے پاس 2023 سے پورا ریکارڈ موجود ہیں، بھیج دونگا ۔۔!
موصوف نے اپنے ٹویٹ کا کیپشن اتنا مسالہ دار لکھا ہے، کہ آپ کو دونو پیجز پڑھنے کی فرصت نا ملی !
باقی اس ایشو کی حوالے سے لکھنے کیلے بہت کچھ ہے، لیکن میں اسے غیر ضروری سمجھ تھا ہو،
آپ تسلی رکھیں ھم جس قسم کی سیاست کرتے چلے آرہے ہیں تو اپنا دامن بھی صاف رکھتے ہیں۔ کیونکہ جن قوتوں کے خلاف ہم آواز اٹھاتے ہیں، وہ نہ صرف طاقتور ہے ، بلکہ سیاسی طور پر شاتر اور چالاک ہیں بلکہ اختلافِ را��ے رکھنے والوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے اور ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی. کم ظرف اتنے ہے کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرکے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے ماہر ہے،
آپ آج بھی ھمارے لئے بلور خاندان کی وجہ سے قابل احترام ہیں، بس اپ اپنے فرض پورا کریں جو ٹاسک آپ لوگوں کو ملا ہے اس پر دھیان دیں۔۔۔۔
It is striking that you would suggest imprisoning my family; such a claim lacks logic. I advise you to focus on your own concerns instead of trying to cast me as a victim. This effort will fail. My sisters and my wife have no political role; suggesting otherwise is unreasonable. I will handle my own challenges and, God willing, do so with dignity. You ought to stay dedicated to your own goals and ambitions.
عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
🛑 آل پارٹیز کانفرنس 6 نومبر، بروز جمعہ، سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پری�� کلب میں منعقد ہوگی
🛑 آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی ناروا گرفتاری، مقدمے کی صورتحال اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
@ANPOBalochistan @AsgharAchakzaii
#ANP | #ReleaseAsgharKhanAchakzai | #ANPBalochistan
جب اس "عظیم استاز" کا کوئی طالب علم "پختون ثقافت" کا درس دینا شروع کرے جسکی ثقافت دشمن اور اخلاق باختہ کہانیاں، ویڈیوز اور داستانیں دنیا کے ہر ساحل پر بکھری پڑی ہیں تو بندے کا دناغ گھوم جاتا ہے۔ جسکو ثقافت کے اے بی سی کا علم نہ ہو اور وہ ثقافت کی دہائی دے تو شاید یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ یہ صاحب مجھے بس ایک جمکے میں "پختون ثقافت" کی تعریف بتا دے تو میں مان جاؤنگا۔
ویسے ہمیں معلو�� ہے کہ پی ٹی آئی جیسی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی میں اس جرات مند نوجوان قائد سے جلنے والوں کی کمی نہیں۔ یہ جماعت مغرب زدگی، انتہا پسندی، آزاد پسندی اور قدامت پسندی کا عجیب و غریب آمیزہ ہے۔ اسکے بنانے والے واقعی کمال کے لوگ ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان اور سردار حسین بابک کی فلاڈیلفیا، امریکہ آمد۔
جہاں اے این پی امریکہ کے صدر بشیر خان اور کابینہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
#AimalWaliKhan#SardarHussainBabak#ANPUSA
بس یہی فرق ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ اور نفرت کے بجائے برداشت، احترام اور سیاسی رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ آج گورنر خیبرپختونخوا کی ولی باغ آمد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام اور مکالمے کی روایت برقرار رہنی چاہیے۔
#WaliBagh
چارسدہ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ولی باغ آمد، مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کو درپیش مسائل، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سیکرٹری جن��ل ڈاکٹر محمد سلیم خان، مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک، صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر چارسدہ شکیل بشیر خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
#ANP | #AimalWaliKhan
چارسدہ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ولی باغ آمد،
مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات کی
ملاقات میں صوبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی
ملاقات میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان بھی شریک تھے
صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی بھی ملاقات میں موجود تھے
ملاقات میں مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک اور صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم بھی شریک تھے
#ANP
خواجہ آصف آپ نے بات چھیڑ دی، تو پھر لو جی کچھ ریکارڈ درست کردیں۔
یہ سوال بھی جناب احمد کنڈی صاحب نے جمع کیا تھا، جس کا جواب محمکہ معدنیات نے کمیٹی میں پیش کیا۔۔۔۔ FWO شمالی وزیرستان کاپر مائننگ!!!!
پچھلے دو سال سے میں رکن صوبائی اسمبلی کے حثیت سے صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ماینز اینڈ منرل کا ممبر ہو، اور محکمہ معدنیات پختونخوا کا ریکارڈ ھمارے ساتھ کمیٹی میں ڈسکس کیا جاتا رہا، اور تقریباً یہ سب مندرجہ ذیل باتیں ھمارے ریکارڈ کا حصہ ہیں،
محکمہ معدنیات پختونخوا نے لارج اسکیل لائسنس 4 چار جاری کی ہیں، جس میں ایک لارج اسکیل لائسنس ایف ڈبلیو او کے پاس ہے، وزیرستان میں کاپر کی کان کنی ہورہی ہیں، 2016 میں یہ لاسینس ایف ڈی ایم ا�� کے پاس تھا جس کیساتھ ایف ڈبلیو او نے جائنٹ وینچر کرکے حاصل کیا ہے، 2017 میں پختونخوا ماینز اینڈ منرل ایکٹ بنا، اب ایک ہی لارج اسکیل لائسنس فنکشنل ہے اور وہ وزیرستان میں کاپر کی ہے ایف ڈبلیو او کے پاس ہے،
اس کا رقبہ 30 مربع کلومیٹر یعنی 7,410 ایکڑ ہے، جو 37 عام لیزوں کے برابر ہے۔ مقامی عوام کو صرف 50 سے 500 ایکڑ دیا جاتا ھے
محکمہ معدنیات کے ریکارڈ کے مطابق وہاں سے 2016 سے 2024 تک 987,000 ٹن کاپر نکالا گیا، جس میں پچھلے دو سال کا ریکارڈ شامل نہیں 2025,26 کا، اسکے باوجود ایف ڈبلیو او نے 10 لاکھ ٹن کاپر اوپن بولی کے ذریعے فروخت اور ایکسپورٹ کیا۔
اب اسکے پراسیسنگ کرکے 25٪ سے لیکر 30 فی صد کاپر ��یار کرکے مارکیٹ میں بیچھتے ھیں، اج انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25٪ کاپر کا ریٹ 9500 ڈالر جبکہ 30٪ کاپر کا ریٹ 11500 ڈالر فی ٹن ھے،
اب اس کاپر کی مالیت صحافی حامد میر کے بیان کردہ 7 لاکھ روپے فی ٹن نرخ کے حساب کے مطابق اس نکالی گئی کاپر کی مجموعی مالیت تقریباً 6.9 کھرب روپے بنتی ہے۔
اب پختونخوا کی محکمہ معدنیات ایکٹ 2017 کے معدنی قانون کے مطابق 5٪ رائلٹی کے حساب لگا کر تقریباً 34.5 ارب روپے بنتے ہیں، جبکہ محکمہ معدنیات کی ریکارڈ کے مطابق محکمہ معدنیات کو صرف 16.9 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
جب مجھ سمیت دیگر ممبران اسمبلی احمد کریم کنڈی، ایم پی اے عدنان خان سمیت دیگر سیکٹری معدنیات، ڈی جی مع��نیات سے اس حوالے سوال اٹھائے کہ کیوں پورا حساب کتاب نہیں دیا جارہا ہیں، تو بچارے خاموش ہو جاتے اور اکثر کہتے ہیں کہ سر ھم کچھ نہیں کرسکتے۔ یہ سب باتیں کمیٹی ریکارڈ کا حصہ ہیں، اور ھمارے پاس ڈاکومنٹس کی شکل میں بھی موجود ہیں،
بشرط یہ کہ اگر اب اس گورنر راج اور ایمرجنسی کی مارشلائئ دور میں محمکہ معدنیات کی ریکارڈ میں ردوبدل نا کریں۔۔
اب آتے ہیں احتساب کے طرف، کہ سب سے پہلے کس کا؟ جب صوبے کی 4000 زیادہ چھوٹے لیز ہولڈرز کی مجموعی سالانہ آمدن تقریباً 14 ارب روپے تک پہنچ چکا ہیں، تو دوسری طرف صرف ل اس ایک لیز ( وزیرستان کاپر ) کی مبینہ رائلٹی 33 ارب روپے بنتی ہے اور ادائیگی ص��ف 16.9 کروڑ دیکر باقی رقم نہیں دیتے،تو ائیں سب سے پہلے اس کا شفاف آڈٹ اور احتساب تو کریں۔؟
ہاں میں مانتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی ناقص حکمرانی کے ساتھ ھمارا اختلاف تھا اور رہے گا، کیونکہ اسکے دور حکومت میں اقربا پروری، کرپشن سب کچھ ہو رہا تھا، ھم بھی اسکے ساتھ اختلاف رکھتے ہیں،
لیکن ریکارڈ کو دروست رکھنے کیلے یہ لمبی تحریر لکھنا پڑھ رہا ہیں، تاکہ پنجاب کی سول ملٹری اشرافیہ نے جس طرح پچھلے دو دنوں سے عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش شروع کر رکھے ہیں، اسکے آڑ میں پختونخوا کی موجودہ تمام چھوٹے لیز ہولڈرز کی لایسینز مشکوک کرکے ختم کرنے کی سازش ہورہی تاکہ اسے ختم کرکے کمپنی س��کار اپنے لیے لارج اسکیل لائسنس کا اجراء کرکے ھمارے وسائل پر قبضہ جمانے کی کوشش ہورہی ہیں،
اب آتے موجود چھوٹے لائسنس کی اجراء کے بارے میں بات کرکے ہیں،
محمکہ معدنیات پختونخوا نے آن لائن پورٹل 2017 میں رسالپور میں سیکیورٹی ادارے نے محکمہ معدنیات کو تربیت دے کر شفاف آن لائن پورٹل نظام تیار کروایا، جس سے شہری گھر بیٹھے لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
2024 میں مائن اونرز ایسوسی ایشن نے میڈیا اور اداروں کو بتایا کہ فیسیں اور کاغذات مکمل ہونے کے باوجود 7000 درخواستوں پر لائسنس جاری نہیں ہوئے۔
اس ایشو کو کمپنی سرکار کی حکم پر نیب نے نوٹس لیا، اور اکتوبر 2024 میں نیب نے مشترکہ پریوینشن کمیٹی کے ذریعے جانچ پڑتال کی اور زیرِ التوا لائسنسوں کا معاملہ فوری حل کرنے پر زور دیا۔
نیب اعلامیے کے بعد محکمہ معدنیات کی اس وقت کی ڈائریکٹر جنید خان نے درخواستوں کی پراسیسنگ شروع کی اور قانونی تقاضے پورے کرنے والوں کو لائسنس جاری کیے۔ اور کمیٹی میں باقاعدہ رپورٹ پیش کیا،
ان 4000 سے زیادہ لیز ہولڈرز میں مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد، ریٹائرڈ فوجی افسران اور پاکستان بھر کے شہری شامل ہیں۔ اور یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہیں،
اس حوالے سے ھمارا موقف بڑا واضح ہیں کہ ان لیزوں میں بے ضابطگیاں اور بی قاعدگیاں ہوئیں ہیں تو ان کی تحقیقات ضرور ہونا چاہیے، اور ـــــــ 1/2
15 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میری تقریر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر نصب ٹی وی اسکرینوں پر دانستہ طور پر خاموش کیا گیا، جبکہ بعد ازاں قومی اسمبلی کے آفیشل پیج پر جاری کردہ ویڈیو کو بھی کاٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا۔ یہ معاملہ محض میری آواز دبانے کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے آئینی تقدس، اراکین کے حقِ اظہار اور عوام کے حقِ آگاہی کا ہے۔ پارلیمنٹ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے نہیں، بلکہ ہر آواز کو سننے کے لیے ہے۔ اس معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھاؤں گا اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کروں گا۔ پارل��منٹ کا وقار اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے میں نہیں، بلکہ ان کے حقِ اظہار کے تحفظ میں ہے۔
🚨عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب:
(قومی اسمبلی کے آفیشل فیس بک پیج سے اصل تقریر کو ایڈیٹ اور اپنی مرضی کے حصے منتخب کرکے آج صبج نشر کیا گیا ہے۔ جن جگہوں پر تقریر کو سنسر کیا گیا ہے، اس کی نشاندہی ہم نے ویڈیو میں کی ہے)
🟥 ہمارا صوبہ اور ہماری قوم ایک نہایت تاریک دور سے گزر رہے ہیں۔
🟥چار پانچ چیزوں کو جوڑ کر ہم یہاں ایک ہی چیز بنا رہے ہیں اور اس پر ایک ہی جگہ بحث ہو رہی ہے۔
🟥پی ٹی آئی ایک الگ بحث ہے، وہ بیچاری قوم جس کا نہ دہشت گردی سے اور نہ پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا ہے، وہ الگ بحث ہے، جبکہ گورنر راج اور ایمرجنسی الگ بحث ہیں۔
🟥تاریخ تین سال کی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی تاریخ 2013 سے شروع نہ کریں، بلکہ اس سے بھی پیچھے جائیں۔
🟥ہمیں ماضی یاد ہے۔ اس ایوان کے سامنے کھڑے ہو کر میں اس ریاست سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں۔
🟥اس ایوان میں ہمارے مؤقف کی طرف اشارے ہوئے۔ ہر کوئی مثال کے لیے ہمیں پیش کر دیتا ہے۔
🟥2008 اور 2013 کے درمیان ہم نے اس ریاست کے ساتھ کھڑے ہو کر دہشت گردی کے خلاف ایک ایسا مؤقف اپنایا کہ ہم نے ہزاروں کی تعداد میں، لیڈروں سے لے کر کارکنوں تک، قربانیاں دیں۔
🟥میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کو 2013 یاد دلانا چاہتا ہوں۔ ہمیں یاد ہے کہ ہم انتخابات لڑ رہے تھے، لیکن نہ جلسہ کر سکتے تھے، نہ جلوس نکال سکتے تھے اور نہ میٹنگ کر سکتے تھے۔
🟥 جو کارکن ہماری یہ لال ٹوپی پہنتا تھا، اسے باقاعدہ طالبان کی طرف سے دھمکی ملتی تھی کہ اگر تم لال ٹوپی پہنو گے تو مارے جاؤ گے۔
🟥جس گھر پر لال جھنڈا لگا ہوتا تھا، وہاں باقاعدہ دھمکی دی جاتی تھی کہ اس گھر میں دھماکہ ہوگا۔
🟥کیا ہمیں نہیں پتا کہ 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کیسے آئی؟
🟥ہم قطعاً آپ پر یہ الزام نہیں لگا رہے، بیرسٹر صاحب، کہ آپ دہشت گردوں کے حامی ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ آپ کے لیڈر دہشت گردوں کے بہت بڑے وکیل رہ چکے ہیں۔
🟥کیا 2013 سے 2018 تک پی ٹی آئی کی حکومت کھلے عام ان طالبان کی وکالت کر رہی تھی یا نہیں؟
🟥 آن ریکارڈ پرویز خٹک اور بانی پی ٹی آئی کے بیانات موجود ہیں کہ ان کو مین اسٹریم میں لائیں، انہیں دفاتر دیں۔
🟥 بیرسٹر صاحب، ہم کبھی بھی آپ کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا ملزم نہیں ٹھہرائیں گے۔
🟥لیکن 2018 میں کیا کھلے عام دہشت گرد پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلا رہے تھے یا نہیں؟
🟥2013 سے 2018 تک پانچ سال خیبر پختونخوا کی حکومت میں صوبے کے لوگوں کی خدمت نہیں ہوئی، بلکہ تختِ اسلام آباد اور تختِ لاہور کی لڑائیاں ہوتی رہیں۔
🟥کیا ہمیں یاد نہیں کہ پرویز خٹک سرکاری عملے کے ساتھ آ کر یہاں وفاقی حکومت کے خلاف اپنا کیا کردار ادا کر رہے تھے؟
🟥 جب بانی پی ٹی آئی کی حکومت آتی ہے تو کیا ری سیٹلمنٹ کا نظریہ آتا ہے یا نہیں؟
🟥 میں کسی کے خلاف یا کسی کی حمایت میں نہیں بول رہا ہوں۔
🟥 عجیب منطق ہے کہ ایک ہی الیکشن میں آدھے لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ دھاندلی سے آئے ہیں، جبکہ ہم ٹھیک ہیں۔
🟥آج اس ایوان کے فلور پر کہتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کے گزشتہ انتخابات کا احتساب کریں۔
🟥اگر پچاس فیصد انتخاب دھاندلی زدہ ثابت نہ ہو تو میں بار بار کہتا ہوں کہ اس پورے ایوان کے سامنے سیاست چھوڑ دوں گا اور آئندہ کبھی سیاست نہیں کروں گا۔
🟥ہمت کریں، احتساب کرائیں۔ باقی پاکستان کو تو آپ ویسے ہی جعلی کہہ رہے ہیں، جو آپ کے خیال میں ٹھیک ہے، اس کا احتساب کرائیں۔
🟥پی ٹی آئی کی مخالفت ہم سے اور مولانا صاحب سے زیادہ شاید کسی نے نہیں کی ہوگی۔
🟥لیکن اس مخالفت کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی سیاہ اقدام کی، خواہ وہ آئینی ہو یا قانونی، حمایت کریں گے۔ آپ اسے گورنر راج کہیں یا ایمرجنسی، ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس مخالفت کا قطعاً یہ مطلب نہیں کہ ہم اس سیاہ اقدام کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
🟥پی ��ی آئی یا دہشت گردی، دونوں میں سے کوئی بھی پختون قوم کی عکاسی نہیں کرتی۔
🟥 پختون قوم تو اس سارے کھیل میں پس کر رہ گئی ہے۔ آج ہمارے بنیادی حقوق موجود نہیں ہیں۔
🟥آج آپسی چپقلش کو بنیاد بنا کر خیبر پختونخوا کے عوام کو تاریکی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔
🟥اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے اس ایوان میں دکھا دیں۔ ایسے بہت کم لوگ ہوں گے جو تاریخی طور پر دہشت گردی کے خلاف رہے ہیں۔
🟥اس قوم پر رحم کریں۔ میں تمام ایوان سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگ اور یہ نظام جو بھی کرنا چاہے، وہ کرسکتا ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
🟥آپ نے ایمرجنسی رول لگا لیا، ہم کیا کر سکتے ہیں؟ آپ نے گورنر راج لگا لیا، ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کچھ بھی نہیں۔
🟥 کیا اس گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے پختون قوم کو کوئی فائدہ ملے گا یا نہیں، یہ سوال ہمارے دلوں میں ضرور ہے۔
🟥 کیا پاکستان دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کے لیے تیار ہے؟ اور یہ سارا نزلہ صرف ایک جگہ پر نہیں گرنا چاہیے۔
🟥نیشنل ایکشن پلان ایک بہت مشکل وقت میں بنایا گیا۔ آج ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ اس نیشنل ایکشن پلان کو بنے دس بارہ سال ہو گئے، لیکن آج تک ہمیں امن نہیں ملا۔
🟥نیشنل ایکشن پلان میں بہت واضح لکھا ہے کہ جو سہولت کار ہے، اسے سزا ملے گی۔
🟥سہولت کار بیچارہ وہ تو نہیں جسے یہ پتا بھی نہ ہو کہ جو بندہ میرے گھر آیا ہے، وہ دہشت گرد ہے بھی یا نہیں۔ بلکہ وہ مہمان نوازی کی خاطر اسے کھانا کھلا کر رخصت کر دیتا ہے، اور بعد میں اس کے گھر میں دھماکے ہو رہے ہوتے ہیں۔
🟥خدا کا ہر گھر، جسے مسجد کہا جاتا ہے، مقدس ہے۔ جب ہماری مسجد تباہ ہوتی ہے تو کیا کوئی ہمارے غم میں شریک ہوتا ہے؟ جب ہماری مسجد شہید ہوتی ہے تو کیا کوئی ملک یہ کہنے آتا ہے کہ یہ بھی مسلمانوں کی مسجد ہے؟
🟥پاکستان کو اب اس ملک کی بہتری کے لیے ہی پالیسی بنانی ہوگی۔ جب تک سمت تبدیل نہیں ہوگی، حالات یہی رہیں گے۔
🟥اب جو ہو گیا، وہ ہو گیا، لیکن کیا اس مجلسِ شوریٰ کا یہ اختیار بنتا ہے، یہ حق بنتا ہے کہ وہ ان تمام پختونوں کے لیے کچھ کرے جو امن کے لیے ترس رہے ہیں؟
🟥 وہ والدین جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے سکون سے اسکول جائیں اور خیریت سے واپس آئیں؛ وہ تاجر، صنعت کار اور روزگار کمانے والے لوگ جو چاہتے ہیں کہ صبح پُرامن طریقے سے اپنے کام پر جائیں، اپنا روزگار کریں اور پُرامن طریقے سے گھر واپس آئیں
🟥 وہ مائیں جو گھر میں بیٹھ کر دروازے پر دستک سن کر یہ سوچنے پر مجبور نہ ہوں کہ شاید کوئی شہید ہو گیا ہے اور انہیں اس کی خبر ملنے والی ہے۔
🟥یہ تمام قوم، ��ن تمام ڈراموں کے باوجود، اس ایوان کی طرف دیکھتی ہے۔ پختونوں کے امن کا ضامن یہ ایوان ہے۔
🟥اب تو یہ ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے کہ پچھلی حکومت کو اس لیے ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ دہشت گردوں کی سہولت کار تھی۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ جو نیا نظام آیا ہے، شاید یہ پختونوں کو امن دے گا۔
#ANP | #AimalWaliKhan
مردان: اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کی افتتاحی تقریب، امیر حیدر خان ہوتی کی خصوصی شرکت۔
اس موقع پر بدستِ امیر حیدر خان ہوتی، امیر محمد خان ہوتی (خان لالا) لائبریری کی افتتاح ہوئی۔
#ANPDigitalMovement
مردان: اے این پی ڈیجیٹل موومنٹ کا افتتاحی تقریب۔
اے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کوآرڈینیٹر اکبر ہوتی ایڈوکیٹ، ��ے این پی ڈیجیٹل مومنٹ کے حوالے سے خطاب کررہے ہیں۔
#ANPDigitalMovement