اِنَّ الَّذِينَ يُؤذُونَ اﷲَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ ﷲُ فِی الدُّنيَا وَالاٰخِرَةِ وَاَعَدَّلَهُم عَذَابًا مُّهِينًا
بے شک جو لوگ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دیتے ہیں اللہ ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت بھیجتا ہے اور اس نے ان کے لیے ذلت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے
وہ میرے سامنے بیٹھی ہے رات ساکن ہے
نظام دہر رکا ہے_____ حیات ساکن ہے
کلاس روم میں وہ پر سکون بیٹھی تھی....!!
مجھے لگا تھا____ کہ یہ کائنات ساکن ہے
وہ جب سے چھوڑ گئی تب سے آج تک.!!
یقین جانیے_____ میری حیات ساکن ہے
#قومی_زبان
عشق کا اور عشق کے آداب کا کیا کرنا ہے......؟
تو نہیں ہے تو کسی خواب کا کیا کرنا ہے........؟
جب تیرا نام میرے نام کے ساتھ آیا نہیں ہے
حرف کا، لفظ کا، اعراب کا کیا کرنا ہے.........؟
#قومی_زبان
ᯓᡣ𐭩
اے رازِ دلِ آشفتہ
یہ عہدِ وفا کرو کہ
اگر زمانہ مجھے تمہاری
محبوبیت سے محروم بھی کر دے،
تب بھی میرے نام پر لکھی گئی
تمہاری ہر سطرِ محبت پر
میرا حقِ انتساب باقی رہے گا....!!
#قومی_زبان
“گواہی “
اس سے پہلے کہ یہ ساون کی جھڑی تھم جائے
جتنے اقرار کے الفاظ ہیں کہ دو مجھ سے
بھیگتے پیڑ ہیں ، میں ہوں ، تم ہو
اس برستے ہوئے بادل کی طرح
لفظ اگر مڑ کے نہ آئے بھی تو کیا !
بھیگتے پیڑ کسے جا کے گواہی دیں گے!!
“امجد اسلام امجد”
#قومی_زبان
#قومی_زبان
نہیں کام رکھنا کوئی دل لگی سے یکم جنوری سے
گزرنا نہیں اب تمہاری گلی سے ۔۔۔ یکم جنوری سے
دسمبر کے آخر میں اپنے گناہوں سے توبہ کرونگا
فرشتہ ہی بن جاونگا آدمی سے یکم جنوری سے