ہر خواہش کا مل جانا ضروری نہیں
اور ہر خوشی اپنے حصے میں آنا بھی لازم نہیں
کبھی کسی اپنے کی مسکراہٹ کے لیے
خاموشی سے دستبردار ہو جانا ہی
سب سے خوبصورت انتخاب ہوتا ہے
اللہ تعالٰی سے دعا ہے ہم سب کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے ظاہری, باطنی، روحانی، جسمانی, تکالیف سے محفوظ فرمائے اور صحت مند زندگی عطا فرمائے. آمیــــن
اےکن فیکون پہ قادر اللہ رب العزت ! جتنے بھی دل جتنے بھی صبر جتنی بھی آنکھیں ہیں جتنے بھی آنسو جتنی بھی التجائیں جتنی بھی امیدیں جتنے بھی یقین تیرے کن کے منتظر ہیں ان سب کے دلوں کو مطمئن کر دے ان سب پر اپنی خاص رحمت فرما دے۔ آمیـــــن
چھبیسویں سحری کی نور بھری ساعتیں مبارک ہوں
اللہ ہماری زندگی میں خوشیاں، دل میں سکون اور نصیب میں کامیابیاں لکھ دے۔ اس بابرکت مہینے کے صدقے ہماری دعاؤں کو قبولیت عطا فرما اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلا۔
رمضان المبارک کی سولواں سحری
یا اللہ! اس سحری کے ساتھ ہمارے دلوں کو نور سے بھر دے، گناہوں سے پاک کر دے، اور رمضان کبرکتوں سے نواز دے۔ ہم سب کے لیے رحمتوں کی بارش برسا، رزق میں اضافہ فرما، اور ہر مشکل آسان کر دے۔ آمیـــــــــن
اے اللہ !
ہمیں ایسی زندگی عطا فرما جس میں عزت ہو، رزق فراخ ہو، سکون ہو، اور تیری رضا ہو۔ ہمارے دلوں کو حسد، بغض اور تکبر سے پاک فرما دے۔آمیـــــــــــــــــن
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم !
یا اللہ ! ہم سب پر اپنی خاص رحمت نازل فرما اور تمام ناگہانی آفات ، ،بیماریوں، نقصانات اور رنج وفکر سے محفوظ فرما۔
الہی! ہمارے صغیرہ و کبیرہ گُناہوں کو معاف فرما۔ آمیـــــــــــــــــن
اے خداوند کریم !
ہمارے الفاظ، اعمال اور خیالات کو درست فرما۔ ہمیں کامیابیاں عطا فرما۔ ہماری پریشانیاں دور فرما۔ ہمارے رزق میں وسعت فرما۔ ہمیں دکھوں اور بیماریوں سے محفوظ فرما. آمیـــــــــــــــــن
صبح بخیــــر!
ہر مثبت خیال اس خاموش دعا کی مانند ہوتا ہے . جو زندگی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
اے پاک پروردگار ہماری سوچ اور عمل کی حفاظت فرما ہمیں اپنی پناہ میں رکھ اور ہمارے تمام پریشانیوں کو سکون میں بدل دے ۔ آمیـــــــــن