۔۔۔ آج تک سنتا آیا ہوں کہ
محبت جسم سے نہیں روح سے ہوتی ہے
مگر یہ فلسفہ مری سمجھ سےبالاتر ہے
مری عقل اس بات کو تسلیم نہیں کرپاتی۔۔۔!
کہ میں جب تمہیں دیکھتا ہوں
چاہت بھری نظروں سے تو
تمھاری روح کو اس بات کا علم کیوں نہیں ہوتا۔۔۔؟
۔۔۔ تمھارے حسین چہرے کو
جب یادوں میں سجاتا ہوں تو
تمھاری روح مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی۔۔۔؟
۔۔۔ تمھاری ایک جھلک دیکھنے کوترستا ہوں
تو تمھاری روح تمھیں کیوں نہیں بتاتی۔۔۔؟
اور سن لو!
مجھے تمھارے کاجل سے
مسکارے سے
تمھارے کنگن سے
تمھارے گجرے سے
تمھارے گالوں سے
تمھارے بالوں سے
تمھاری خوشبو سے
یہاں تک کہ
جو چیز تمھیں چھو جائے
مجھے ہر اس چیز سے محبت ہے۔۔۔!
یہ عالم ارواح نہیں دنیا ہے
یہاں روحیں نہیں انسان بستےہیں۔
مجھے تمھاری روح کا تو پتہ نہیں پر
مجھے تمھارےسنگ مر مریں
جسم سے محبت ہے۔۔۔!
۔۔۔ تو میں کیسے مانوں کہ
محبت روح سے ہوتی ہے۔
لوگ چاہے کچھ بھی سمجھیں
مری محبت کا فلس��ہ یہی ہے کہ
محبت روح سے نہیں ہوتی جیتے جاگتے انسان سے ہوتی ہے۔۔۔!♥️♥️
مردوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عورتیں فطری طور پر جذباتی مخلوق ہیں۔ عورت کو محبت دینا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ وہ عادتاً زیادہ سوچتی ہے، کبھی کبھار جذباتی ہو جاتی ہے اور اپنی غیر یقینیوں کے ساتھ جیتی ہے۔ اسے محبت دینا مطلب ہے کہ آپ اس کی خامیوں اور کمزوریوں کو بھی قبول کریں۔
عورت ایک ایسے مرد کی خواہاں ہوتی ہے جو مستقل مزاج ہو، اپنے رویے اور عمل میں پختہ ہو، اور اسے الجھن میں ڈالنے والے سگنلز نہ دے۔ عورت آپ سے بے حد محبت کرے گی، آپ کی خامیوں کو قبول کرے گی، آپ کو بہتر انسان بنانے کی کوشش کرے گی، اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب بھی آپ کو ��س کی ضرورت ہو۔
لیکن آپ اسے تب کھو دیتے ہیں جب وہ خود کو نظر انداز محسوس کرے، جب آپ اس کے جذبات کو اہمیت نہ دیں، یا ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کریں جو وہ خاموشی سے آپ سے چاہ رہی ہو۔ آپ اسے تب کھو دیتے ہیں جب آپ اسے یہ احساس دلائیں کہ آپ کو اس کی اتنی ضرورت نہیں جتنی اسے آپ کی ہے۔
عورت آپ کے رویے کی عکاس بن جاتی ہے۔ کوئی بھی عورت مایوس یا بے چین نہیں بنتی اگر اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔ یہاں تک کہ سب سے خوبصورت عورت بھی غیر محفوظ محسوس کر سکتی ہے اگر وہ کسی غلط شخص سے محبت کرے۔
عورت کو خوبصورت بنانے والی چیز وہ مرد ہے جو اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ 🤎
روح من ❤️
ہم دونوں جڑے ہوئے ہیں ایک دوسرے سے ایسے۔۔۔!
جیسے چاند اور چاندنی رات،
جیسے پھول اور خُوشبو،
جیسے ساز اور سنگیت،
(ایک دوسرے سے کبھی جُدا نہیں ہوسکتے 🤗❤️)
ویسے ہی آپ اور میں کبھی بھی کہیں بھی کسی
بھی موڑ پر ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہوسکتے،
ہم ملتے رہتے ہیں بچھڑنے کے لئے
بچھڑتے ہیں پھر ملتے ہیں
اے میرے روح کے ساتھی ❤️
مِلنا بچھڑنا، بچھڑنا مِلنا یہ سلسلہ چلتا آ رہا ہے ازل سے اور چلتا رہے گا یوں ہی ابد تک، کاتب تقدیر نے یہی ہمارے نصیب میں لکھا ہے جس کو نہ آپ بدل سکتے ہیں اور نہ ہی میں
لیکن پھر بھی میرا اس بات پہ کامل یقین ہے جاناں، کہ ہم (یعنی میں اور آپ) ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ہمارے درمیان چاہے کتنی ��ی دوریاں کیوں نہ آجائیں کچھ بھی ہو جائے، حالات کوئی بھی موڑ اختیار کر لیں، ہماری پاکیزہ محبت کو کوئی زوال نہیں🤗❤️
سنو.. !
ہم ناراض ہیں تم سے،
بہت نارض ہیں تم سے،
کہ بہت مجبور ہو نا تم؟
بہت مصروف ہو نا تم؟
ہمیں تو یاد کرنے کا،
کہ وقت برباد کرنے کا،
تمہیں تو وقت ہی کب ہے؟
نہ تم کو یاد آتے ہیں،
تمہیں کتنا ستاتے ہیں،
پر اب تو معاف رکھنا تم،
ہمیں نہ یاد کرنا تم،
تمہیں نہ یاد آئیں گے،
نہ تم کو یوں ستائیں گے،
پر جب تم ہم کو بلاوٴ گے،
ہم سے جب ملنے آوٴ گے،
تو ہم بھی تم کو بتا دیں گے،
بہت مجبور ہیں ہم بھی،
بہت مصروف ہیں ہم بھی،
ہمیں بھی کام ہیں کتنے ،
ہمیں بھی نہ بلاوٴ تم،
نہ ہم کو یاد آوٴ تم،
کہ ہم ناراض ہیں تم سے،
بہت ناراض ہیں تم سے _!
ایک پیار کرنے والے کی برداشت کا وہ سخت ترین لمحہ ہوتا ہـــــے
جب اسکا بــــے وفا شرمندہ ہوکر اسکـــے سامنے کھڑا ہو اور اس سے کوئی شکوہ نا کرسکے محض اتنا کہے جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا جاؤ تمہیں اللّٰہ زندگی کے ہر خوشی دے۔۔۔اس وقت اسکے اپنے سینے پر سانپ لوٹیاں کھا رہے ہوتے ہیں۔۔۔
اس لمحے کوئی بہت ہی بہادر ہوگا جسکی آنکھیں نا چھلکیں...
ورنہ ہمارا تو یہ حساب تھا کہ ہم نے اپنے ظرف کو بالائے طاق رکھا اور آنکھوں کا دامن مکمل نچوڑ دیا۔۔۔پھر سرخ آنکھوں سے رندھتے بند ہوتے گلے سے بس اتنی آواز نکلی کہ خوش رہو جہاں بھی رہو جس کے ساتھ بھی رہو۔۔۔مجھے اتنی خبر ہے اس وقت میرے دل پر آرے چلے تھے۔۔۔دل کی شریانوں میں خون جمتا ہوا محسوس ہوا تھا۔۔۔ایک دم ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوئے تھے۔۔۔دل سچ مچ کچھ منٹس تک دھڑکا ہی نہیں تھا یا اگر دھڑکا تھا تو میں نے سانس نہیں لی ہوگی۔۔۔اگر سانس لی تھی تو پھر مجھے ہوش نہیں مجھے اتنا یاد ہے بس کہ ایک خاموش قومہ تھا ایک سکتہ تھا ایک بے ہوشی تھی ایک مدہوشی کا سماں تھا۔۔۔کون کہاں ہے کیا بول رہا ہے مجھے نا کچھ سنائی دے رہا تھا نا سجائی دے رہا تھا۔۔۔میں پتھر کی ہوگئی تھی۔۔۔۔پھر اسکے بعد سارا جسم مٹی کا ہوگیا مگر۔۔۔۔۔۔یہ کیا سینے میں کچھ محسوس کیوں نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ہاں یاد آیا دل آج بھی سکتے میں ہے دل پتھر سے مٹی نہیں ہوا شاید رو لیتا تو آج دل بھی مٹی ہوجاتا۔۔۔اب تو بس پتھروں کے بیچ کوئی خون کا چشمہ بہتا ہے بس جس سے سارے جسم کا نظام قائم ہے۔۔۔۔
دل کے اندر کوئی ہلچل کوئی جل تھل نہیں ہے ہے بھی تو محسوس کرنے کے صلاحیت مر چکی ہے۔۔۔
دن کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں...گھر کی چھت پر بیٹھیں...لوگوں کے مکان دیکھیں...آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں...کافی یا چائے کا کپ..دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر حرارت محسوس کریں.
اپنے لیے وقت نکالیں...اپنے آپ کو انا سے ہٹا کر اہمیت دیں..زندگی کی تلخیوں کو چائے کی چسکیوں کے ساتھ ختم کریں...!!
اور اگر پھر بھی سکون نا آئے...تو اس خالی کپ کو دیکھیے...جس طرح اس کپ میں دوبارہ چائے بھرنے کی گنجائش ہے اسی طرح آپکے اندر بھی زندگی اور خوشی بھرنے کی گنجائش باقی ہے..!
اپنے اندر کی خالی جگہوں کو پُ�� کرنا سیکھیے....
کنوارے اس ��وسٹ سے دور رہیں۔
"بیوی کے اپنے شوہر سے چند خوبصورت تعلقات"
1👈 اپنے شوہر کو اکثر گلے لگائیں، یہ عمل اس کی بے چینی اور غصے کو کم کرتا ہے۔ جب وہ بستر پر لیٹا ہو، آہستہ سے اس کے قریب ہو جائیں اور اس کی آغوش میں سمانے کی کوشش کریں، اور کہہ دیں کہ "مجھے یہ گرمجوش آغوش بہت پسند ہے۔"
2👈 نرمی سے اس کے چہرے کو اپنے ہاتھوں میں لیں اور اس کی پیشانی پر ایک محبت بھرہ بوسہ دیں، پھر اس کے لیے کوئی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی دعا کریں۔ اس وقت وہ آپ کے لیے سکون اور اطمینان محسوس کرے گا۔
3👈 اس کے قریب بیٹھیں، اور اسے کہیں کہ وہ آپ کی گود میں سر رکھ کر آرام کرے۔ پھر اس کے بالوں میں ان��لیوں سے کنگھی کریں، کبھی نرمی سے اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرتی رہیں۔
4👈 جب وہ آپ سے پوچھے کہ آپ اس کی طرف اس طرح کیوں دیکھ رہی ہیں؟ تو بس سادگی سے جواب دیں "مجھے تمہارا خوبصورت چہرہ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے!"
5👈 کبھی کبھی اس کی پیٹھ پر آہستہ سے تھپکی دیں، اس کے کندھے پر نرمی سے ہاتھ رکھیں، یا اس کے سینے پر اپنا سر جھکا لیں۔ اس سے وہ یہ محسوس کرے گا کہ وہ آپ کے لیے ایک ننھا سا بچہ ہے جو آپ کی محبت میں گم ہے۔
6👈 جب بھی موقع ملے، اس کا ہاتھ پکڑیں اور نرمی سے دبا دیں۔ اس سے اسے محسوس ہوگا کہ وہ آپ کے سامنے ایک محبت کرنے والی بیوی کے سامنے کھڑا ہے۔
7👈 کچھ میٹھی چیزیں چکھیں اور کہیں کہ یہ کتنی مزے کی ہے، پھر اسے بھی اپنے ہاتھوں سے کھلائیں، ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ اور ایک محبت بھری نظر ڈالیں۔
8👈 جب وہ کوئی خاص خوشبو لگائے، تو اس کے قریب جائیں، اس کی گردن کے پاس جا کر خوشبو کو گہرائی سے سونگھیں، اور پھر کہیں "مجھے تمہاری یہ خوشبو بہت پسند ہے۔"
9👈 جب وہ گھر سے نکلنے لگے تو اسے تھوڑی دیر کے لیے روکیں، اس کے کپڑوں کو ٹھیک کریں، اس کی قمیص کا کالر درست کریں، اور کہیں "ایک منٹ، اب تم بہت اچھے لگ رہے ہو!"
10👈اپنے بچے کو اس کے قریب لا کر کھیلیں، اور کہیں "تم اپنے والد کی طرح ہو، بہت پیارے، بہت نرم دل، اور ذہین ہو جیسے تمہارے بابا۔"
11👈ایک میٹھی بات صدقہ ہے، تو اپنے شوہر پر اپنی محبت اور مہربانی والی زبان کو صدقہ کی طرح خرچ کریں۔
12👈یہ چھوٹے چھوٹے محبت بھرے لمحات آپ کے شوہر کے دل کو پگھلا سکتے ہیں، اسے آپ سے اور زیادہ قریب کر سکتی ہیں۔ یہ وہ محبت ہے جو آپ اسے سکھا رہی ہیں، اسے محبت کے جذبات سے آشنا کر رہی ہیں۔
13👈 اگر آپ ان اعمال کو پہلے شروع کریں تو آپ اپنے شوہر کو سکھا سکتی ہیں کہ وہ بھی آپ سے اسی طرح محبت کا اظہار کرے۔ اکثر مرد محبت اور پیار کے جذبات کا اظہار کرنے میں ہچکچاتے ہیں، لیکن اگر وہ بھی جواب نہ دے، تو بھی یقین کریں کہ آپ نے اس کے دل میں اپنی محبت کا بیج بو دیا ہے جو ہمیشہ کے لیے قائم رہے گا۔
اپنے شوہر کو سکھائیں کہ کیسے محبت کی جائے۔
روح من ❤️
آب نکرہ ماہ پیکر اے میری دلربا ❤️
اے حسین آنکھوں والی شہزادی ❤️
مجھے معلوم ہے یہ زندگی آپ کے ہونٹوں کی مسکراہٹ سے بہتر نہیں ہے، میں یہ بھی جانتا ہوں زندگی خدا کی ایک نعمت ہے، لیکن پھر بھی آپ کی مسکراہٹ پر جان قربان کی جا سکتی ہے۔
آپکی آنکھوں کی بناوٹ کسی دِلکش پُر کیف حسین منظر سے کم نہیں،
اے میری حسین شہزادی ❤️
آپ کی حسین آنکھوں کی دید سمندر
کے کنارے چمکتے سورج کی طرح ہے
اے میری آنکھوں کی ٹھنڈک ❤️
آپ کی آنکھیں جن میں گہرے کاجل کے جیسی چمک ہے ، میں عام سے نین نقش والا لڑکا آپ کی کالی رومانوی آنکھوں کے سحر سے کیسے بچ سکتا ہوں
اے حُسنِ پیکر ❤️
آپ کی آنکھوں میں کئی افسانے لکھے ہیں
آپ کی آنکھوں میں ہر چیز کی ترجمانی ہے،
آپ کی آنکھیں محبت سے بھری ہیں
میں اِن سے اِنکار کیسے کروں
اے میری دلربا ❤️
آپ کی آنکھوں میں مالک کائنات نے پانی کے
چشمے بنائے ہیں جن میں محبت اور عشق تیر رہا ہے
اے جاناں ❤️
آپ کی آنکھوں میں صرف پیار کی لہریں ہیں
جب کہ مجھے تیرنا بھی نہیں آتا
اے کالی آنکھوں والے لڑکی ❤️
میں آپ کا حُسن کیسے بیان کروں
آپ کی آنکھوں پر تو دنیا کا ہر لفظ کم پڑ جائے گا 🤗❤️
محبتیں جتلائی نہیں جاتیں۔
جو جتلا دی جائے پھر وہ محبت تو نہیں ہوتی، احسان ہوا کرتا ہے، اور احسانوں کے بدلے اتار دیئے جائیں تو پھر کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔
محبت جتنی گہری ہو اتنی خاموش ہوتی ہے دریا کی طرح ساتھ ساتھ بہتی ہے، نہ کوئی شکوہ نہ شکایت نہ کوئی لب پر گلہ رکھتی ہے۔
وہ محبت ہی کیا؟ جو بارہا باور کرا دی جائے، انگلیوں پر گنوا دی جائے۔۔
محبتوں کو سنبھالے رکھنے کے لیئے انا کو، اپنے جذبات کو، پس پشت ڈالنا ہی پڑتا ہے۔
❤️🫶