سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے،سعودی عرب پر حوثی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے،مسلم ممالک متحد ہوکر اسلامی بل��ک بنائیں جس پر مؤثر سیاسی،معاشی اور دفاعی حکمت عملی بنائیں،موجودہ حالات میں مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔
پاکستان کو مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے۔