ذه به دى فخر په عظمت او فقيري کومه
تل به دى شان ده شاهانو ټيټ تندي ساتمه
په مه ده ټول جهان نه ګران فخرى افغانه بابا
هر سه چى کيګي ستا فکرونه به ژوندى ساتمه
#Bachakhanbaba
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ
میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے
اسلام میں عقیدۂ ختمِ نبوت بنیادی اور قطعی عقیدہ ہے۔
اس کے مطابق حضور ﷺ آخری نبی ہیں
اور آپ ﷺ کی شریعت قیامت تک کے لیے مکمل اور جاری
خبر یہ ہے کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق بچی کو سکھر پہنچا دیا گیا ہے۔ بچی کی والدہ سکھر کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، اور ان شاء اللہ کل اپنی بیٹی سے ملاقات ہوگی۔
شکریہ ایمل ولی خان اور عوامی نیشنل پارٹی
#ANPTheOnlyHope#ANP#AwamiNationalParty#AimalWaliKh
آج طلباء کی تاریخی، ترقی پسند اور مزاحمتی تحریک پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا یوم تاسی�� ہے۔ 8 اپریل 1968ء کو صرف طلباء کی ایک تنظیم کی بنیاد نہیں رکھی گئی بلکہ پشتون قومی تحریک کو ایک ایسی نظریاتی نرسری فراہم کی گئی جس کے شاندار کردار کو خراج تحسین صرف اس عزم کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے کہ آج کی پی ایس ایف روح عصر کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی اداروں کے اندر اور سماج میں ایک ترقی پسند ماحول کو فروغ دینے میں وہی کردار ادا کرے گی جو اس تنظیم کی تاریخی شناخت رہی ہے۔
بحیثی�� مرکزی ایڈوائزر میں اپنے طلباء ساتھیوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ پی ایس ایف کی انقلابی روح کو کسی بھی قیمت پر کمپرمائز نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پی ایس ایف کا تنظیمی عمل کسی بھی قسم کے انحطاط کاشکار رہنا دیا جائے گا۔ چند ہی دنوں میں مکمل آئینی اور جمہوری خطوط پر پی ایس ایف کی نئی تنظیم سازی کا آغاز کیا جائے گا۔ ہماری انتہائی کوشش ہوگی کہ بنیادی یونٹ سے لے کر مرکز تک ایک ایسا تنظیمی ڈھانچہ حاصل کرسکیں جو مکمل طور پر پی ایس ایف کے کارکنوں کی جمہوری رائے پر استوار ہو اور جس میں صلاحیتوں کی اہمیت اور آئینی اصولوں کی پاسداری شرط ہو اور ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات بالخصوص ا�� رویوں کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سدباب ہو جو ماضی میں پی ایس ایف کے تنظیمی اختیارات میں مداخلت کا باعث بنتے رہے ہیں۔
یہ بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ اگر ایک طرف پی ایس ایف کے تنظیمی معاملات میں بیرونی مداخلت کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی تو دوسری طرف آرگنائزنگ اور الیکشن کمیٹیوں کو بھی اپنی آئینی مدت سے ایک دن اور اپنے آئینی اختیار سے ایک انچ تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ایس ایف تب ہی خود کو طلباء کی نمائندہ تنظیم کہلانے کا مستحق ہوگی جب وہ طلباء کے حقوق کے حصول اور ایک ترقی پسند سماج کی تشکیل کی جدوجہد میں تنظیمی طور پر جمہوری اصولوں کا بہت واضح طور پر پابند ہو۔
عوامی نیشنل پارٹی اپنی طلباء ونگ کے بہادر کارکنوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اے این پی سمجھتی ہے کہ ایک فعال، توانا اور جمہوری پی ایس ایف کے بغیر جمہوریت، خودمختاری اور امن کی سیاست کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔
پی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر فخر افغان باچاخان کے تمام نوجوان پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے بھرپور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی تنظیمی صف بندی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اندر علمی گھٹن، عدم برداشت، سیکورٹائزیشن، فیسوں کے خطرناک اضافے، ج��سی ہراسانیوں اور غیر سیاسی رویوں کے خلاف زبردست جدوجہد جاری رکھیں گے اور طلباء یونینز کی بحالی کیلئے طلباء کو منظم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا گردانیں گے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
مرکزی ایڈوائزر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن
میں روزِ اول سے یہ کہتا آ رہا ہوں کہ پاکستان میں رویتِ ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ جب ایک صوبے کی چھ مستند شہادتوں کو نظر انداز کیا جائے، اور خود کو عالم کہنے والے یہ دعویٰ کریں کہ ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی، تو یہ سنجیدگی نہیں بلکہ ایک مذاق محسوس ہوتا ہے۔
کیا پختونخوا سے آپ کو چاند کی شہادت بھی قابلِ قبول نہیں؟ بھائی لوگوں یہاں پر عبادت سمجھ کر لوگ چاند دیکھنے کا اہمتام کرتے ہیں۔ اگر رویہ یہی ہے تو رویتِ ہلال کمیٹی پشاور زون کے اراکین کو چاہیے کہ وہ آج ہی اپنے استعفے پیش کریں۔ ان کے ایک گواہ کی شہادت تو میڈیا نے بھی ریکارڈ کی ہے۔
بہرحال، پختونخوا کے عوام کو ایک بار پھر اسلامی دنیا کے ساتھ عید مبارک۔
This has proved his sole undoing through the ages. They have not succeeded in being a great nation because there is a Jinnah in every home, who would rather burn his own house than see his brother rule it.
~ The patahans ~
#RemembringGhaniKhan
افغان بارڈر پر کشیدگی، فائرنگ اور عسکری کارروائیوں کے باعث چترال کے سرحدی علاقے ارندو اور دیگر ملحقہ دیہات کے مکین بے گ��ر ہو کر دروش اور لوئیر چترال کے مختلف مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ یہ خاندان اس وقت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اے این پی لوئیر چترال کے ذمہ داران اور خدائی خدمتگار آرگنائزیشن اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی حتی المقدور امداد کر رہے ہیں، مگر یہ ایک محدود کوشش ہے۔ مقامی افراد کے مطابق نہ صوبائی حکومت کہیں دکھائی دے رہی ہے اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام سامنے آیا ہے۔
دروش میں ایک کالج کے دو ہال آئی ڈی پیز کے لیے مختص کیے گئے ہیں جہاں خواتین اور مرد ایک ہی جگہ قیام پر مجبور ہیں، جو نہ صرف غیر مناسب بلکہ انسانی وقار کے بھی منافی ہے۔ بنیادی سہولیات، خوراک، طبی امداد اور علیحدہ رہائش کا انتظام فوری طور پر ناگزیر ہے۔ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ان متاثرہ خاندانوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی حالتِ زار پر رحم کریں اور ان کے باعزت قیام، خوراک، صحت اور سکیورٹی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار نہ چھوڑے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف ملک بھر میں ہو��ے والے احتجاجی مظاہروں پر ریاستی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ اگر شہری امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو کیا یہ جرم ہے؟ احتجاج کے حق کو شیلنگ، لاٹھی چارج اور براہِ راست فائرنگ کے ذریعے دبانا ناقابلِ قبول ہے۔ ہمارے اکابرین کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران درمیان میں سے نکل گیا تو اگلی باری پاکستان کی ہوگی، آج حالات اسی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اگر ایران کے بعد اسرائیل نے پاکستان پر حملہ کردیا تو پھر پاکستان کا "بڑا صاحب" پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا یا اسرائیل کے ساتھ؟ انہوں نے اپنے بیان میں ریاست پاکستان سے یہ وضاحت بھی مانگی کہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے ن��مزد کرنے پر وہ اب بھی قائم ہیں یا ٹرمپ صاحب کو کچھ مزید خون کی ہولی بھی کھیلنی ہے؟ انہوں نے اپنے بیان میں یہ وضاحت بھی مانگی کہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ تو ہمارے تعلقات پہلے ہی سے خراب ہیں، اب اگر ایران بھی درمیان سے نکل گیا تو پڑوسیوں میں ہمارے ساتھ کھڑا کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ “بڑے صاحب” کی دوستی نے حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی ہے۔ اگر ریاست امریکی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرنے کی جرات نہیں رکھتی تو کم از کم اپنے شہریوں سے احتجاج کا حق تو نہ چھینے۔ اختلافِ رائے کو طاقت سے دبانے کی روایت ملک کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی کئی چیلنجز کا شکار ہے، اس طرح کا عمل مزید مسائل کا باعث بنے گا۔ پر تشدد واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں
@AimalWali
#ANP | #AimalWaliKhan | #AyatollahAliKhamenei
Thank you @CMShehbaz
My commitment with the family of Maulana Khanzeb Shaheed and the nation. Together we made it a reality. I thank everyone who supported and encouraged and helped me through this difficult time. Now we hope to get justice from the Supreme Court of Pakistan.
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام نئے آنے والے طلباء کے لیے منعقدہ ویلکم پارٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری و کوآرڈینیٹر پی ایس ایف حسین شاہ یوسفزئی، صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم، منشور کمیٹی کے رکن خان زمان کاکڑ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء پشتو ملی ترانے کے احترام میں کھڑے ہیں۔
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں دہشت گرد تنظیم خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے دہشت گردانہ رویے کی سنگین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے جلد از جلد مطالبات ماننے کی امید رکھتے ہیں ورنہ سٹوڈنٹس رائٹس کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں ۔
#PSFICUP#BannKSO