فرمانِ امیرالمؤمنین علیہالسلام
ہمارے شیعوں کو جب کوئی دیکھتا ہے تو گمان کرتا ہے کہ وہ بیمار ہیں (خوفِ خدا کی خاطر) جب کہ انھیں کوئی مرض لاحق نہیں۔
کتاب سُلیم، ج2، ص849
#صفات_شیعہ
اَلسَّلامُ عَلی مُكَلِّمِ الْجُمْجُمَةِ بِالنَّهْرَوانِ وَقَدْ نَخِرَتِ الْعِظامُ بِالْبِلا
سلام ہو نہروان میں مردہ ڈھانچے سے بات کرنے والے پر جب کہ اس کی ہڈیاں گل سڑ کر ٹکڑے ٹکڑے ہوچکی تھیں۔
المزار الکبير، ج1، ص256
حضرت عباس علمدار علیہالسلام کا حق نہ جاننے والے پر لعنت
وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ ��َهِلَ حَقَّکَ وَ اسْتَخَفَّ بِحُرْمَتِکَ
حضرت عباس علیہالسلام کی زیارت کے متن میں وارد ہوا ہے:
اور اللہ لعنت کرے اس شخص پر جو آپ کے حق سے جاہل رہا (آپ کی معرفت نہ رکھی) اور جس نے آپ کی حرمت و منزلت کو ہلکا جانا۔
مصباح المتهجد, شیخ طوسی, ج 2, ص 724
#ImamAliHolyShrine
#ImamAli
#Najaf
تباہی اور ہلاکت کا سبب
فرمانِ امامِ صادق علیہالسلام ہے
خدا کی قسم! تم سے پہلے کے لوگ ہلاک نہیں ہوئے اور نہ ہی ہمارے قائم کے قیام تک کوئی ہلاک ہوگا، مگر ہماری ولایت کو ترک کرنے اور ہمارے حق کا انکار کرنے کی وجہ سے۔
الکافي, شیخ کلینی, ج 1, ص 426
#ImamAliHolyShrine#ImamAli
#Najaf
پہلا شخص جس کے بارے میں فیصلہ ہوگا
13 ربیعالثانی، حضرت فاطمہ زہرا علیهاالسلام کی شہادت کی تاریخ (بروایتِ 45 روز)
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
«سب سے پہلے جس کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، وہ محسن بن علی علیہ السلام ہوں گے، اور ��ھر اُن کے قاتل کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔ اس کے بعد قنفذ کو لایا جائے گا۔
پھر اُس قاتل اور اُس کے ساتھی کو سامنے لایا جائے گا، اور ملائکۂ عذاب دونوں کو آگ کے ایسے تازیانوں سے ماریں گے کہ اگر ان میں سے ایک تازیانہ سمندر پر پڑے تو اُس کی شدید حرارت سے سمندر مشرق سے مغرب تک جوش مارنے لگیں، اور اگر وہ دنیا کے پہاڑوں پر برسایا جائے تو شدتِ حرارت سے پہاڑ پگھل کر راکھ ہو جائیں۔»
کامل الزیارات، ج 1، ص 332
#ImamAliHolyShrine
#ImamAli
#Najaf