نعت فورم انٹرنیشل کے بہت ہی پیارے ساتھی ، محبت کرنے والے ، جناب اسد شوکت صاحب کے والدِ گرامی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔
اللہ کریم ان کی مغفرت فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں ، بخشش فرمائیں اور روزِ محشر آقا کریم علیہ الصلوتہ والسلام کی شفاعت نصیب ہو ۔ آمین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملے گی، اور ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جائے گی، میں نہیں کہتا «الم» ایک حرف ہے، بلکہ «الف» ایک حرف ہے، «لام» ایک حرف ہے اور «میم» ایک حرف ہے“۔
(جامع ترمذی، ۲۹۱۰)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا۔
(صحیح بخاری،۲۴۴۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر ( یعنی اچھی چیزوں ) میں تمام انسانوں میں سے زیادہ سخی تھے ۔ اور آپ ﷺ رمضان کے مہینے میں سخاوت میں بہت ہی زیادہ بڑھ جاتے تھے ۔
(صحیح مسلم، ۶۰۰۹)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(ابوداؤد ،۱۵��۱)
جو شخص ۳بار
“بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ”
کہے تو اسےصب�� تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی،اور جو شخص تین مرتبہ صبح کےوقت اسےکہے تو اسےشام تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی۔
(ابوداؤد ،۵۰۸۸)