حضرت خالد بن ولید (رض) کی فوج میں ایک کمانڈر تھے جسے
رومی "ننگا چیمپئن" یا "جیسٹ" (Jinn) کہتے تھے۔
یہ حضرت ضرار بن الأزور (رض) تھے جو رومیوں میں ننگا جنگجو (Naked Warrior یا Half-Naked Champion) کے نام سے مشہور تھے۔
ضرار بن الأزور کی بہادری اور لڑائی کا انداز خاص تھا۔ یہ جنگ کے دوران جوش و خروش، شدت گرمی اور دشمن پر نفسیاتی برتری حاصل کرنے کے لئے اکثر اپنا زرہ (armor) اور اوپر کا لباس اتار کر ننگے سینے (bare-chested) دشمن کی صفوں میں گھس جاتے تھے اور ان کے اہم ترین کمانڈرز کو قتل کر دیتے تھے۔
اس سے ان کی حرکت mobility تیز ہوتی تھی اور دشمن انہيں مافوق الفطرت جنگجو سمجھ کر خوف کھاتے تھے۔
تفصیلات نیچے دو گھنٹے کی ڈاکومنٹری میں دیکھیں۔ حضرت خالد بن ولید پر شاید یہ بہترین ڈاکومنٹری ہے۔
https://t.co/Nw6hQzVoc7
مطالبہ جاری رکھیں 🚨
آگر زیادہ نہیں تو کم از کم ایک ٹویٹ عمران خان کی علاج کے لئے ضرور کریں۔ مطالبہ کریں کہ شوکت خانم کے ڈاکٹرز کی موجودگی میں خان صاحب کو فوری شفا انٹرنیشنل منتقل کر دیا جائے۔
سوشل میڈیا اس پر ضرور آواز اُٹھائیں
بریکنگ نیوز 🚨
پی ٹی آئی آفیشل نے قاسم کے اقوامِ متحدہ میں خطاب کی ویڈیو اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ جاری کر دی۔
اسکو پھیلائیں 🛑 کیوںکہ DG اس بیان کو توڑ مڑوڑ کر پھیلا رہا ہے
سیلاب متاثرین کی ایک فیملی جس نے ہمارا دل چھو لیا
گزشتہ دنوں مزمل بھائی کی این جی او عاصم فاؤنڈیشن کی جلالپور پیر والہ میں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ کچھ دن گزرے ۔ پہلے دن ہم رات نو بجے کھانا لیکر نکلے تو مزمل بھائی نے ایک جگہ گاڑی روک دی ۔ انہیں اندھیرے میں بھی سڑک سے 60 ستر فٹ ہٹ کر کھیتوں میں ایک فیملی کی جھلک نظر آ گئی تھی۔ انہیں کھانا دیا اس دوران ٹیم کے ایک فرد نے بتایا کہ انکے بچے چند فٹ آگے کچی زمین پر مچھروں کی یلغار میں لیٹے ہیں اور خواتین کپڑے سے مچر بھگانے کی ناکام کوشش کر رہی تھیں۔ مزمل بھائی نے انکے لئے پانچ مچھر دانیاں لانے کو کہا جب انہیں مچھر دانیاں دی گئیں تو گھر کے جون العمر سربراہ نے دو مچھر دانیاں یہ کہہ کر واپس کر دیں کہ ہم تین سے کام چلا لیں گے باقی آپ آگے دے دیں بہت لوگ مصیبت میں ہیں۔ ہم نے دیکھا خود انکے کپڑے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی دن سے دھکے نہیں تھے مگر ان کی قناعت اور انسانیت کی روشنی ذرا سی بھی کم نہیں ہوئی تھی
بات یہیں ختم نہیں ہوئی ۔ہم نے اس فیملی کو مارک کر لیا کہ یہاں ضرور آتے رہنا ہے۔ اگلے دن دوپہر کا کھانا ذرا سا لیٹ تیار ہوا ۔ ہم وہاں کھانا لیکر قریبا تین بجے پہنچے ۔ انہیں کھانا دینا چاہا تو انہوں نے کہا ابھی کچھ دیر پہلے کوئی کھانا دے گیا تھا ۔ ہم نے کہا شام قریب ہے اس کیلئے رکھ لیں ۔ تو انہوں نے کہا جس نے ابھی دیا ہے وہ شام کو بھی دے دے گا آگے بہت لوگوں کو کھانا نہیں ملا ہو گا آپ انہیں دے دیں۔
مجھے چند دن میں واپس آنا تھا مگر آتے ہوئے اس سادہ سے خاندان کی خودداری اور خود مصیبت میں ہو کر بھی دوسروں کا خیال رکھنے کی خوشبو ساتھ لیتا آیا
مزمل بھائی تو ابھی بھی وہیں اپنے movable کچن کے ساتھ دن رات امدادی سرگرمیوں میں لگے ہیں ان کا اس فیملی سے ضرور رابطہ رہتا ہو گا۔انہیں میرا سلام دیجیئے گا۔ ایسے لوگوں سے ہی دنیا میں اچھائی کی روشنی بجھنے نہیں پائی
@asim_wf
جنيوا بندرگاہ کی لیبر یونین کے صدر نے دھمکی دے دی کہ اگر غزہ کے لئے امداد لیکر جانیوالے قریبا 70 کشتیوں کے فلوٹیلا سے رابطہ منقطع ہوا تو پورا یورپ بند کر دیں گے.
اس سے قبل دونوں فلوٹیلا اسرائیل نے طاقت کے بل پر روک لئے تھے
ایک ان کہی داستان
جو علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کے بعد سنانا ضروری ہو گیا ہے
9 مئی کے بعد جب وہ ہزاروں لوگ گرفتار ہو کر مقدمات کا سامنا کر رہے تھے جن کی مالی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ مہنگے وکیل کر سکتے تب ایک کارپوریٹ لائر اپنی پریکٹس چھوڑ کر میدان میں کود پڑے وہ نہ تحریک انصاف کے عہدیدار تھے نہ انصاف لائرز فورم کا حصہ۔
سب کیلئے انکی فیس تھی زیرو۔
لاہور اور سرگودھا کی عدالتوں میں ایک ہی دن میں روزانہ پیش ہونے کیلئے انکی گاڑی مسلسل سفر میں رہتی۔ صرف لاہور میں 2700 لوگوں کی بعد از گرفتاری اور ضمانت کروائی۔ جناح ہاؤس ' آئی ایس آئی دفتر میانوالی اور ائیر بیس حملوں کے کیس میں ضمانتیں اور 150 لوگ بری کروائے دہشتگردی کے کیسز یعنی 7ATA ,میں 283 لوگ بری کروائے۔ قریبا ہر روز جیل ٹرائل میں پیش ہوتے ہیں۔ علیمہ خانم کے بیٹوں کے بھی وہی وکیل ہیں
بات اگر وکالت تک رہتی تو یہ بھی کم نہیں تھا مگر لوگوں کی ضمانت کروانے کے بعد میانوالی کی تینوں تحصیلوں میں ہر رہا ہونے والے افراد کے گھر جا کر تحریک انصاف کیلئے انکی قربانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا
پھر 5 اکتوبر کے احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کی دہشتگردی کے مقدمات سے ضمانت کروائی
اس قدر مختصر عرصے میں اتنی ضمانتیں؟ اگر انکی نقول حاصل کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں کو بتایا جائے تو یہ یقینا عالمی ریکارڈ ہو گا
اس اڑھائی سال میں اپنا کام چھوڑ کر ساری توجہ فری کیسز لڑنے سے انکی آمدن کا تو کباڑا ہو گیا مگر خان کا عشق شاید یہ سب دیکھتا ہی نہیں ۔
ملک پرویز اقبال اموی ایڈووکیٹ صاحب
آپ کو سیلوٹ ھے
@MalikUmvi
بھولنا مت 🚨
آگر زیادہ نہیں تو کم از کم ایک ٹویٹ خان صاحب کے میڈیکل check-up کے لئے ضرور کیا کریں۔ مطالبہ کریں کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے
الحمدللہ
عمران خان نو مئی میں سرخرو، پہلے دن سے عمران خان خان موقف تھا کہ ہم بے قصور ہیں، آج سپریم کورٹ میں عمران خان کا کیس اتنا مضبوط تھا کہ ہماری جانب سے جب سیلمان صفدر صاحب نے بولنا شروع ہی کیا تھا تو عدالت نے فوراً فیصلہ سنا دیا کہ تمام درخواستیں منظور ہیں