پیاری حکومت!
یہ اِیزی مَنی کسی کو نہیں چھوڑتی، اپنا گرویدہ بنا کر دم لیتی ہے. چھلانگ لگا کر پٹرول بڑھایا تھا، لیوی کا چکر چلایا تھا IMF کی آڑ لی تھی ۔۔۔
اب پٹرول سستا ہوا ہے، تو سستا بھی اُتنا کیجئے جتنی چھلانگ لگائی تھی۔۔۔ اجی "رعایا" کو بےوقوف تو نہ بنائیں!
@A_Qadir_Patel
قبل از انتخابات سیاست قلندری اور فقیری کا روپ دکھاتی ہے۔ اصل چہرہ تو تب نظر آتا ہے جب نکیلِ اقتدار تھام لی جاتی ہے! دودھ اور شہد کی نہریں پھر مصلحتوں کے کناروں یا اِنڈائریکٹ ٹیکسوں کی خشک سالی میں مقید ہو جاتی ہیں۔ کیا عوام کو بےوقوف بنانا سیاست ہے اور سیاست کاری؟
غلام مصطفےٰکھر(سابق گورنرووزیرِاعلیٰ پنجاب) تقریباً90سال کی شخصیت ہیں۔ انہوں نےبھرپور زندگی ایک مثالی صحت کےساتھ گزاری۔ بلاشبہ قابلِ رشک تھے۔ آجکل لوگ انکی بگڑی حالت کی تصاویر لگاکر منفی کلمات لکھ رہےہیں۔ لوگوں کا خیال ہےیہ 90سالہ عمروالی صحت مکافات عمل ہے۔واہ لوگو😞
@HinaRKhar
جی بی چیلنجز اور بھٹوز:
لوگوں کوصوبہ بننےکےساتھ، سی پیک کےذریعے معاشی مرکز بھی درکارہوگا۔
بھٹوصاحب نےگندم، پٹرول,جہازٹکٹ سبسیڈیز کے ذریعےمعاشی ترقی کی بنیادرکھی۔ اب تاریخ بھٹوکی وراثت کو حقیقت میں بدلنےکی دعوت دےرہی ہے!
@BBhuttoZardari@A_Qadir_Patel@usman_ghazi@SaeedGhani1
سب کےساتھ ایک ہاتھ مسلسل ہو رہا ہےکہ ہر سال بجٹ میں ٹیکسز اور ٹیکس کولیکشن کا ایک ہدف مقرر ہوتا ہے۔ ہر سال پہلے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے۔۔۔گروتھ ریٹ بڑھےبغیر ہر کوئی اِنڈائریکٹ ٹیکسز کی دلدل میں پھنستا چلا جا رہا ہے۔۔۔ گویا محنت بڑھنےسے آمدنی نہیں، مہنگائی ہی کیوں بڑھ رہی ہے؟
وائس چانسلر اپنی گریس کھو گیا یا یونیورسٹی سے زیادہ محض اپنا خیرخواہ ہوا تو سمجھئے یہ استاد کبھی تھا ہی نہیں!
استاد ہونے پر وی سی لگائے جاتے ہیں ورنہ ان کو صرف کسی اچھے ایڈمنسٹریٹر کی بنیاد پر تو VC کم ہی لگایا جاتا۔۔۔!
@GovtofPunjabPK@hecpkofficial@PunjabHed@MaryamNSharif
گوجرانوالہ: تقریب رونمائی خامہ بیدار ( ابرارظہیر کےاداریوں کا مجموعہ)۔
اداریہ اخبار/میگزین کی روح، پالیسی، رہنمائی اور نظریاتی رشحاتِ قلم مگر عمر مختصر اس، کہ کرنٹ افئر کےگرد گھومتا ہے۔ وقت بدلتے دیر ہی کتنی لگتی ہے، پھر بھی سدابہاری ممکن ہے، گر کاٹ اور پالیسی و اصلاح کی بات ہو۔
وزیر خزانہ اورنگ زیب اور پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں خود کہا:
زراعت، صنعت، خدمات، قومی بچت، سرمایہ کاری، لائیو سٹاک، جنگلات اور ماہی پروری جیسے بنیادی شعبے اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
(اس پر کوئی کیا کہے ؟)
ایک دوست کا فون آیا ،
کہنے لگا:
"جب نیت، اہمیت اور محبوبیت ایک صفحہ پر ہوں ، تو مجھے کال کیجئے گا ! "
( میں تو یہی سمجھا کہ یہ تو کال نہ کرانے والی بات ہوئی۔)