@Saba5670 قربانی افغانستان والوں نے دی آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے تب جاکر انھیں عزت کی زندگی ملی ہے تمہیں کیوں مرچیں لگتی ہیں یہ بھی معلوم ہے اس لئے مگرمچھ کے آنسو نہ بہایا کریں
جمعیت علمائے اسلام کیا ہے؟
جے یو آئی ایک نظریاتی بنیاد پر بنی ایک دینی جماعت ہے جو پاکستان میں آئینی طریقہ سے اسلامی نظام کے نفاذکے لئے سرگرم عمل ہے ۔
#اسلام_زندہ_باد
جے یو آئی نے اسرائیل اور احمدیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔
اسرائیل اور احمدیوں سمیت دیگر معاملات میں تحریری طور پر یقین دہانی چاہیں گے تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ ہم اگر آگے بڑھے ہیں تو کیوں بڑھے ہیں
حافظ صاحب کا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ حکومت پر بہترین، بروقت اور معنی خیز تبصرہ—چند الفاظ میں پوری سیاسی بساط کا نقشہ کھینچ دیا، اور اقتدار کے اس حسین ’’اتحاد‘‘ کی حقیقت بھی آشکار کر دی۔
تحصیل شیواہ شمالی وزیرستان کے آج کے ننھے شہید "شاہ حسین" ولد گل دالی خان کی دردناک کہانی💔
"آج میں نے ٹل بازار سے اپنے بیٹے شاہ حسین کی خوشی کے لیے ایک سائیکل خریدی اور دن کے وقت گھر پہنچا۔ جب میں گاڑی سے نیچے اترا تو دوپہر کے تقریباً بارہ بج رہے تھے۔ میرے بیٹے شاہ حسین نے جب نئی سائیکل دیکھی تو خوشی سے اچھلنے لگا۔ لیکن بدقسمتی سے سائیکل کے ایک ٹائر میں ہوا نہیں تھی۔ شاہ حسین نئی سائیکل کی خوشی میں اتنا بے صبر ہو رہا تھا کہ اس نے فوراً ٹائر ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ 'مجھے ابھی سائیکل چاہیے'، کیونکہ خوشی کے مارے اس سے انتظار نہیں ہو رہا تھا۔
باپ نے اپنے دوسرے بیٹے سے، جس کی عمر تقریباً دس بارہ سال تھی، کہا کہ دکان کھولو اور سائیکل کا پنکچر بناؤ۔ دکان کھولی گئی، سائیکل باہر کھڑی کی گئی، جبکہ شاہ حسین اندر بیٹھا بے صبری سے ٹائر ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔
اسی وقت ظالموں کا کواڈ کاپٹر ڈرون وہاں پہنچا اور اس نے دو بم گرا دیے۔ بمباری کے نتیجے میں میرا بیٹا شاہ حسین زخمی ہو گیا۔
زخمی حالت میں بھی وہ رو رہا تھا اور یہی ضد کر رہا تھا:
'مجھے سائیکل دو...'
لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ وہ ایک بدبخت پشتون اور وزیرستان کی بدبخت زمین کا بچہ ہے؛ جہاں بچوں کی خوشیاں بھی بارود کی نذر ہو جاتی ہیں، جہاں نئی سائیکل کی خوشی بھی موت کے سائے تلے آ سکتی ہے۔
شاہ حسین صرف سائیکل چلانا چاہتا تھا، لیکن قسمت نے اس سے زندگی چھین لی۔
لکھتے وقت میرے ہاتھ ساتھ نہیں دے رہے۔ الفاظ ختم ہو رہے ہیں، لیکن اس درد کی کوئی انتہا نہیں ہے۔
بس یہی سوچ باقی رہ جاتی ہے کہ اگلا شاہ حسین کون ہوگا؟"
کراچی میں ہوٹل مالکان اور مزدوروں کے خلاف ناجائز جبر و زیادتی ناقابلِ قبول ہے، علامہ راشد محمود سومرو
شفیق موڑ واقعے پر جے یو آئی سندھ کا شدید ردعمل، معمر شہریوں پر مبینہ تشدد، بلاجواز گرفتاریوں اور ناروا سلوک کی مذمت؛ متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان
کراچی: جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کراچی میں ہوٹل مالکان، کاروباری طبقے اور غریب مزدوروں کے ساتھ مبینہ پولیس تشدد، ناروا سلوک، بلاجواز گرفتاریوں اور ناجائز جبر و زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کاروبار کرنے والے شہریوں اور محنت کش مزدوروں کے ساتھ ناجائز ریاستی جبر و زیادتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، جے یو آئی سندھ اس معاملے پر متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ شفیق موڑ کے ہوٹل پر پولیس کا دھاوا، معمر شہریوں پر مبینہ تشدد اور بلاجواز گرفتاریاں انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں، معمر افراد پر انسانیت سوز تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے، اس لیے پولیس اور انتظامیہ کو اپنے اختیارات کا استعمال قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔ تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کے ذریعے عوام میں خوف پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت واقعے کا فوری نوٹس لے، ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرے اور اگر کسی اہلکار کی جانب سے قانون سے تجاوز ثابت ہو تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے مطالبہ کیا کہ شفیق موڑ واقعے میں ہونے والی بلاجواز گرفتاریوں اور مبینہ تشدد کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، تمام فریقین کو سنا جائے اور متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت یک طرفہ کارروائی سے گریز کرے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا غیرجانبدارانہ جائزہ لے۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے ��لاقے شفیق موڑ پر ہوٹل مالکان اور مزدوروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے جے یو آئی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد کا اہم اجلاس طارق روڈ کراچی میں منعقد ہوا، جس میں واقعے کی تفصیلات، متاثرین کو پہنچنے والے نقصان، مبینہ تشدد و گرفتاریوں اور پولیس و انتظامیہ کے طرزِ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متاثرہ ہوٹل مالکان، کاروباری افراد اور مزدوروں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کاروباری طبقے اور محنت کش مزدوروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور متاثرین کے ج��ئز حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ واقعے کے فوری بعد جے یو آئی سندھ بزنس فورم کی قیادت سندھ ہوٹل ایسوسی ایشن اور متاثرہ کاروباری افراد کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی، جبکہ جے یو آئی سندھ کی قیادت نے ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی عرفان بلوچ سے بھی رابطہ کرکے معاملے پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔
جے یو آئی سندھ کی قیادت نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار سے بھی رابطہ کرکے شفیق موڑ واقعے کا فوری نوٹس لینے، متاثرین کی داد رسی کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں فی��لہ کیا گیا کہ جے یو آئی سندھ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرے گا اور شفیق موڑ واقعے، متاثرہ ہوٹل مالکان و مزدوروں کے تحفظات، انہیں پہنچنے والے نقصان اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھائے گا۔
جے یو آئی سندھ نے واضح کیا کہ مظلوم ہوٹل مالکان اور متاثرین کو ہر ممکن قانونی و اخلاقی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ شفیق موڑ کے متاثرہ ہوٹل مالکان، کاروباری افراد اور محنت کش مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مظلوموں کی ہر ممکن داد رسی اور انصاف کے لیے تمام قانونی و آئینی راستے اختیار کیے جائیں گے۔
اجلاس میں جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سمیع سواتی، جے یو آئی سندھ بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل محمد فاروق خلیل، فاروق سید، احسان اللہ ہزاروی اور حاجی عبدالغفار بھٹو نے شرکت کی۔
جے یو آئی سندھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شفیق موڑ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، متاثرین کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے، تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے، مبینہ تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جاری کردہ : میڈیا سیل جےیوآئی سندھ
واہ قائد پنجاب واہ۔۔۔✌️
آج آپ نے ان بغیر وردی کے فوجیوں کو بہت ہی اچھا جواب دیا👊
آپ نے ہمارے دلوں❣️کی ترجمانی کی، اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھیں 🥰😔❣️
حافظ نصیر احمد احرار ��احب ویلڈن💪
درباری اور اسٹیبلشمنٹ کے مولوی کی خوب کلاس لی ۔۔👇
ملتان:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملتان میں مصروفیات
مولانا فضل الرحمن کی مرکزی ناظم اعلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر امیر مولانا ناصر الدین خاکوانی سے تعزیت
مولانا عزیز الرحمن جالندھری کی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن
مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے آخری سانس تک فتنہ قادیانیت کا تعاقب کیا۔ مولانا فضل الرحمن
اس موق�� پر عالمی مجلس کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاع آبادی، قائم مقام صوبائی امیر مولانا محمد صفی اللہ، ضلعی امیر جے یو آئی مفتی عامر محمود، طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔
ارے بھائی بارڈر ہو یا دیگر دفاعی مورچے جہاں جہان ��ے ملکی جعرافیا��ی حدود کی نگرانی اور دفاع کرنے والے دوست اور احباب ہیں وہ تو آنکھوں کی پلکیں ہیں اس لئے انھیں سلام ہے لیکن جوملکی سیاست میں مداخلت کریں ان کا ان سے موازنہ تو نہ کریں ورنہ آپ ان کی توہین کرنے والے ہوں گے
زمین پر بیٹھ کر شاپر میں چاول لے کر کھانے والا یہ شخص اس فوج کا کیپٹن ہے
جس پر 80 فیصد بجٹ کھانے کا الزام لگایا جاتا ہے
کیپٹن حمزہ جس کا تعلق 143 L/C، 6 لائٹ کمانڈو بٹالین سے تھا
اس بہادر جوان نے آج خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کی دوران 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد خود بھی شہادت کا عالی رتبہ حاصل کر لیا ،،
وطن کی مٹی گواہ رہنا 😢
آزادی صرف ناچ گانے اور بازاروں میں گھومنے کا ��ام نہیں،
ہندوستان کی تقسیم تو ہو چکی مگر ہم آزاد نہیں۔
یومِ آزادی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی بہترین گفتگو ، آخر تک ضرور سنیں۔
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ ا�� سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
@iamowaisnoorani انا لله وانا اليه راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل بخشش مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین آپ سمیت جمیع پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین