زوجِ بتول، اے میرے مشکل کشا،سلام
بعد از رسولؐ، دہر کے حاجت روا، سلام
اے شہسوار اَشہبِ صبح و مسا،سلام
رمزِ آشنائے گردشِ ارض و سما،سلام
چاہے تو میرے لفظ نگینوں میں ڈھال دے
دامن میں ورنہ گردِ کفِ پا ہی ڈال دے
قالَ رسول ﷺ:
تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے تو لازم ہے کہ:
1)اپنے ہاتھ سے اسے بدل دے،
2)اگر اتنی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے اسے بدل دے،
3)اگر اس کی طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے (اسے برا جانے)، اور یہ سب سےکمزور ایمان ہے.
مسلم 177
(ترمذی 2172؛ ابوداؤد 4340؛ نسائی 5011؛ ماجہ 1275)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہمارے والدین کو صحت، سکون اور لمبی باعزت زندگی عطا فرما۔
ہمیں ان کی خدمت، عزت اور فرمانبرداری کی توفیق عطا فرما،
جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اُن کی قبروں کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین