ڈاکٹر صباحی صاحب پر بندہ سٹیج پہ 30 ہزار لینے کا کہہ رہا تھا۔۔۔۔اب جب 1000 والی گڈی برکت برکت کرتے بندے سے اینٹھتے دیکھا تو یقین آیا کہ 30 والی بات بھی سچی ہی تھی۔
ایسا شخص جس کا جنگوں سے دور تک کا بھی واسطہ نہیں، اس کو بھی جنگی اثرات بھگتنے پڑ رہے ہیں۔
ماہر جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ ماہر سفارتکار بھی بھرتی کئے جائیں۔۔۔۔۔۔ اچھی سفارتکاری ہی مسائل کا حل نکالتی۔
فورسز کے بل بوتے پر جو عوام پہ جتنا ظلم کر رہے ہیں، انہوں نے کبھی سوچا ہے کہ اگر ان کو کہیں عوام کی ہمدردی کی ضرورت پڑ گئی تو عوام ان کا ساتھ دے گی۔۔۔۔؟
"موٹر سائیکل کے سائیڈ مرر اور انڈیکیٹر کا بھی چالان شروع ہونے والا ہے"
کوئی گورنمنٹ کو بتاو کہ " میٹھے چاول صرف موٹر سائیکل والیاں ای نہیں کھادے۔۔۔۔۔۔!
ہر تحصیل میں دو "اے سی" لگانے جا رہی ہے گورنمنٹ ۔۔۔۔۔امید ہے کہ ٹمپریچر میں فرق پڑے گا۔۔۔۔۔۔!
البتہ سرکاری اخراجات اور کرپشن میں کمی کی کوئی گارنٹی نہیں۔
گورنمنٹ نے عوام کو اتنا زچ کر دیا ہے کہ حالات "باندر کلا" گیم کی طرف جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ کلے کے گرد سےجوتے اکٹھے کر رہے ہیں۔ بس آخری جوتا اٹھ جانے کا انتظار ہے پھر گیم کا اصل حصہ شروع ہونا۔۔۔۔۔۔اس بار ہاتھ لگانے والا پوائنٹ بھی شاید دور ہو۔۔۔۔۔۔!
لانگ روٹ پہ سفر کرنے والوں بس یا کوسٹر میں سوار ہونے سے پہلے ٹکٹ دیے جاتے تھے۔۔۔۔اب لگتا ہے اترتے وقت بھی ٹکٹ دئے جائیں گے۔ فیول پرائس میں اضافے کو پورا کرنے کیلئے۔