کبھی تنہائی میں بیٹھیں تو غور کرئیے گا کہ اللہ نے ہمیں اتنی نعمتیں کیوں عطا کیں؟ کبھی سوچا ہے کہ وہ ہم سے کتنی محبت کرتا ہے کہ ہمیں عطا پر عطا کرتا جاتا ہے۔ نعمتیں بھی اس لیے دی گئیں کہ ہم اسکا شکر ادا کر سکیں اسکی قدر کر سکیں۔
#UrduQuotes#urdushairi#اردو_شاعری
پختہ ہو اگر رشتہ تو بےاعتباری کے بادل چھایا نہیں کرتے
وفائیں جب لازم ہو جائیں تو منزلوں سے گھبرایا نہیں کرتے
یقین کی محفل ہو اگر تو لفظوں کے تیر ضائع نہیں کرتے
تقدیریں جب واضح ہو جائیں تو ہاتھوں سے پھر مٹایا نہیں کرتے
_نایاب_ملک_
#poetry#ادب_کا_سفر#UrduPoetry#quotes
میں ایک ایسی انمول کتاب ہوں جسے پڑھنے والے اسکا مفہوم سمجھ کر انجان رہ جاتے اور اپنے مطلب ��ا صفحہ پڑھ کر کہیں بند کر کے رکھ جاتا۔ تبھی یہ کتاب ہر کسی کی دسترس میں نہیں ۔
پڑھ کر سمجھ آ جاؤں ایسی کہانی تھوڑی ہوں میں۔
#urdushairi #quotes #ادب_کا_سفر #SidharthShukla #ShehnaazGill
اٹھا کر اپنی جھولی تم بس تہجد کو پہنچ جانا
دے جائے کوئی اپنے عمل سے تکلیف تو چپ ہو جانا
تنگ لگنے لگے جب دنیا تو کہیں تنہا بیٹھ جانا
پھر دے کر اُمیدِ بہار خود کو روشنی میں نکل جانا
پا لو کسی کا راز تو محض آنکھوں سے اندھا ہو جانا
پھر بتا کر اللہ کو سب کچھ تم بس سجدے کو چلی جانا
زندگی کبھی کسی کے لیے رکتی نہیں ہے۔ یہ چلتی رہتی ہے تب بھی جب آپ کے اپنے کسی راہ پر بچھڑ جائیں اور تب بھی جب آپ کا دل اس دنیا کے لوگوں سے الگ ہو جائے۔ یہ چلنے کے لیے بنی ہے تب تک جب تک آپ کی روح آپ کی سانس کا ساتھ نہ چھوڑ جائے۔
_نایاب_ملک_
#UrduPoetry#poetry#اردو_شاعری#quote
بھری تھی مناقفت کچھ رشتوں میں
اور میں ان کا مطلب ہی نہ سمجھ پائی
گم تھی اپنی پریشانیوں میں اتنا کہ
جو ساتھ نہ تھے میں انہیں ہی نہ دیکھ پائی
کہنے کو ہمدرد تو بہت بنے تھے لوگ مگر
میں بےوقوف انکا لہجہ ہی نہ سمجھ پائی
#urdushairi#UrduPoetry#poetry
کبھی ہمیں لگتا ہے کہ اللہ نے ہم پر زندگی بہت مشکل کر دی ہے پر پھر جب اس کی رحمتوں کا شمار کیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ تو اپنے بندوں سے بہت محبت کرنے والا ہے۔بس وہ آزمائش لیتا ہے اور پھر آسانی بھی کر دیتا مشکل میں ڈال کر اس سے نکال بھی لیتا۔
_نایاب_ملک_
#JummaMubarak#Islam