Video shared on X shows the dramatic moment a bystander disarms a gunman during a mass shooting at Sydney’s Bondi Beach that has left a dozen people dead and injured. The suspect gets away then joins another shooter who continues firing from a bridge.
@farahziaa The public park should not be touched even for any other project. It's crime indeed.
کسی انسان کا پروجیکٹ نہیں کسی حیوان اور بے ایمان کی کارروائ ہے۔ پنجاب حکومت cheat کر رہی ہیے۔
@FariehaAziz If a Justice has come out with some progressive approach (i.e apparently one important triggering point which was surely a weak point for late Ms. Muqaddam.) So Judge's point should not be condemned, instead,to be pondered upon. Also, if we reverse it, If Noor had killed Zahir?
@AJEnglish It's astonishing to see how serious the victims & oppressed take #UNSC, while the powerful, the attackers, the abrogates just sit as a formality. Truly unfortunate for the opressed #FreePalestine
Displacement all the time from our homes; We are facing and living because it's our land & their end is near. Praise be to Allah Almighty! Al-Hamdulillah.
Watch this short video of Landowner! #FreePalestine
اسی کی دہائی میں گلبرگ لاہور کی اشرافیہ زندگی کی بےمثال علامت تھا۔کشادہ سڑکیں، وسیع و عریض بنگلے، اور درختوں سے گھری ہوئی پر سکون گلیاں ۔ اور اسی گلبرگ میں بڑے سے آنگن والا ہمارا گھر۔ کھلا، روشن، اور ہر وقت رونق سے بھرا ہوا۔ اماں کا کوئ بہن بھائ نا تھا تو اماں ہم بہن بھائیوں پر جان دیتی تھیں ۔ انکا بس نہیں چلتا تھا کہ دنیا کی ساری نعمتیں ہمارے سامنے رکھ دیں تا کہ ہم اُن کی آنکھوں کے سامنے رہیں۔ اس لئے بہن بھائیوں کے اسکول کے دوست اور آس پاس کے سب دوست زیادہ تر ہمارے گھر پر ہی موجود رہتے تھے۔ اماں نے خاص طور پر ہمارے لیے ٹیبل ٹینس کی ٹیبل بنوائی تھی تاکہ ہم گھر میں ہی کھیل سکیں۔ پھر تو آس پاس کے سارے بچے آ جاتے جیسے کہ حنیف رامے کے بھتیجے موبی اور گاگو ، دونوں شرارتی بھائ ، جو میرے بہن بھائیوں کے بیسٹ فرینڈ تھے۔گھر میں ہر وقت دھما چوکڑی مچی رہتی ۔ اور میں؟ سب سے چھوٹی ہونے کے ناتے اکثر نظر انداز… وہی چھوٹی شرارتی سی، جو ٹِیلو ایکسپریس میں خود ہی بھاگتی دوڑتی نظر آتی ۔ نہ کسی نے بلایا، نہ ڈھونڈا، مگر خوشی سے ہمیشہ خود ہی جا پہنچتی ۔ پڑوس بہت اچھا اور کھاتا پیتا تھا۔
ہمارے ہم دیوار پڑوسی تھے نواب غضنفراللہ، بہشتی اسٹیٹ کے والی۔انکل اتنے اچھے تھے کہ انہوں نے بھائ کو گیسٹ پاس بنوا کر دیا ہوا تھا لاہور جمخانہ کا (آج پڑوسی تو چھوڑیں سگے بہن بھائیوں کو کوئ نا پوچھے۔)دوسری طرف فلم سٹار ندیم کی بہن کا گھر تھا دو گھر چھوڑ کر فلم اسٹار نجمہ رہتی تھیں گھر کے پیچھے عنایتت حسین بھٹی کی کوٹھی تھی ۔دس بارہ گھر چھوڑ کر فلمسٹار شان کا گھر تھا نیلو مارکیٹ میں ۔ بھائ کے پاس ایکسل ۷۰ موٹر سائیکل ہوتی تھی جسے اعجاز اور اداکار شان اکثر چلانے کے لئے لے جاتے تھے ۔
ان دنوں لاہور میں ایک الف لیلی بُک بس کے نام سے ڈبل ڈیکر بس ہوا کرتی تھی جسے مس براؤن چلایا کرتی تھیں ۔اے سی لگا ہوا ہوتا تھا اور بڑے بڑے گدے بچھے ہوتے، جس کا دل چاہتا وہ وہاں لیٹ کر پڑھتا۔ جو چاہتا، کتاب گھر لے جاتا ۔بچوں کے لئے فری کتابیں ہوتی تھیں تاکہ بچوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہو ۔
لبرٹی مارکیٹ اُس وقت ایلیٹ کلاس کی کشش کا مرکز ہوتی تھی ۔ لیکن آج کی طرح شو شا کی ریس نا تھی۔ ابا نے میجیسٹریٹ شپ چھوڑ کر یہاں کوئینز جیولرز کے نام سے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی دکان خریدی اور کیونکہ بیوروکریسی سے بہت تعلقات تھےتو یہ دیکھتے ہوۓ ابا کو لبرٹی مارکیٹ کا صدر بھی دو سال کے لئے بنا دیا گیا تھا ۔
ابا کو خوشبو سے عشق تھا ۔ اکثر و بیشتر ملک سے باہر جاتے رہتے تو بہت سے پرفیوم لاتے لیکن بروٹ کی وہ سبز شیشی جس پر چمکتی ہوئی چاندی کی مہر سی لگی ہوتی تھی ابا کو بہت پسند تھی۔ اور پھر وہ خاص عادت جو اس تحریر کا مقصد بنی وہ اماں کی خاص، سحر انگیز عادت تھی۔
نمازِ فجر کے بعد، جب صحن نرماہٹ اور اوس میں بھیگا ہوتا، اماں موتیے کے پھول توڑتیں۔
خاموشی سے اندر آتیں نہ کوئی آواز دیتیں نہ کندھے کو ہلاتیں اور چپکے سے ابا کے سرہانے رکھ دیتیں
یہ پھول الارم نہیں تھے مگر الارم سے سو گنا بہتر کام کرتے۔ ابا فورا ہی نیند سے بے دار ہوجاتے۔موتیا کے یہ پھول عشق کی تسبیح کا جیسے پہلا دانہ تھے۔یوں ہر دن کی شروعات ایک چھوٹی سی عبادت، ایک خاموش اظہارِ محبت سے ہوتی۔دو دلوں کی وہ باتیں، جو صرف خوشبو کے زریعے کی جاتیں ۔
یہ کوئی ایک دن کی بات نہ تھی ہر روز کا قصہ تھا ایک نسل کی پرورش میں شامل محبت کا درس تھا جو خاموشی سے سکھایا، بغیر کہے نبھایا گیا۔ایسی تھی اماں ابا کی محبت ۔ بینک پریزیڈنٹ سے میٹنگ ہو یا وزیرِ خزانہ سے ، ابا وہی کپڑے پہنتے جو اماں نے نکال کر استری کروا کر رکھے ہوتے۔ آج آس پاس دیلھوں تو ایسی کمال کی محبتیں کم نظر آتی ہیں
آج بھی جب منصور ملنگی کی آواز میں ”اک پھُل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے“ سنتی ہوں، تو ایک پل میں وہ سارا وقت، وہ سارے منظر آنکھوں کے سامنے آ جاتے ہیں ۔ جیسے صحن سے خوشبو دوبارہ اُٹھ رہی ہو، جیسے اماں ابا کی محبت آج بھی ہوا میں بسی ہو اور جیسے میں پھر وہی چھوٹی سی بچی بن گئی ہوجس کا سب سے بڑا کارنامہ یہی تھا کہ سب اسے نظر انداز کرتے تھے ،
بڑے پیار سے!🤣😛😊
#لاہور #گلبرگ
#SnippetsByShamsa