اس برس بھی لب پر وہی سوال رہا
دل بےقرار اس برس بھی بےقرار رہا
سب چلے سوئے کوچہ شاہ کو
اپنا وطن میں رہنا پھر سے محال رہا
سانس کی ڈور کو باندھا ہے علم سے میں نے
زندگی مجھکو اب تیرا نہ اعتبار رہا
مجھکو سانس لینا ہے نجف کی گلیوں میں
زندہ رہ کر بھی زندگی کا انتظار رہا
ناز جعفری
آقا عج مجھے وہ زندگی نصیب ہو مودت اور پیار میں
پھر جذبہ عشق ذوق جنوں نہ رہے میرے اختیار میں
اک بار تو صدا دیجئے کہ منتظر ہوں میں
صدیاں گزار دوں گی میں انتظار میں
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#امام_مہدی
دل میں درد زینب ع اور آنکھ میں پانی ہے
یاد کے دریچوں میں کربلا کی کہانی ہے
سانس کا تسلسل ہیں دھڑکن کی روانی ہے
الوداع کہے کیسے حسین ع زندگانی ہے
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#اربعین_حسینیؑ#اربعین#Arbaeen2025
حیدر اور بتول ہیں قرآن کی صورت
خدا نے لکھ دیا ہے سہرا رحمان کی صورت
ہل چل ہے کائنات میں وجدان کی صورت
تارا چلا ہے باب حیدر تک مہمان کی صورت
اک کل ایمان ہے اک ناطق قرآن
اک دل ہے مصطفٰی کا اک جان کی صورت
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#عقد_علیؑ_و_بتولؑ
میرے قلم نے وضو کر کے لکھا عنوان علی اکبر ع
یوسف سے حسیں ہیں لیلی کی جان علی اکبر ع
بہت خوبصورت ہے میری سوچوں کا وہ لمحہ
کہ جس لمحے میں کر جاو بیان علی اکبر ع
قائم ہے رہے گی بھی وہ تاثیر اذان میں
جس میں ڈال دی تھی جان علی اکبر ع
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
دنیا کے نہ دولت کے طلبگار رہے گے
ہم بس در حیدر کے وفا دار رہے گے
ہم کو نہیں ہے چاہت کسی چاہ کی
دل کو ہے حسرت ولایت سے وفا کی
اس دل کے نہ کسی کو حق دار کرے گے
دل میں تو فقط حیدر کرار رہے گے۔۔💓
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#جشنِ_مولودِؑ_کعبہ#وليد_الكعبه#ولادت_مولاعلیؑ
اک بار پھر سے ظہور لافتی ہوا
یعنی کے ماہ فاتح کربلا ہوا
ام رباب کو یہ سعادت ملی ہے بس
بن مانگے عطا کرے ایسا حاجت روا ہوا
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#جشن_شھزادہ_علی_اصغرؑ
یہ سال اسی آس پر ہم نے شروع کیا
پھر آپکی عج فرقت میں اشک سے وضو کیا
آجائیں غیبت سے دعا مانگ رہے ہیں
مل جائے آقا عج اس لیے رب سے رجوع کیا
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
یہ شام کا بازار ہے اور پر درد کہانی ہے
سجاد ع کی آنکھوں سے لہو بن کے بہتا پانی ہے
ہر موڑ پر یہ پتھر دے جاتے مصائب کی نشانی ہے
سکینہ کے آنسو ہیں اور باقر ع کی نوحہ خانی ہے
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#شہادت_امام_زین_العابدینؑ
آقا عج مجھے وہ زندگی نصیب ہو مودت اور پیار میں
پھر جذبہ عشق ذوق جنوں نہ رہے میرے اختیار میں
اک بار تو صدا دیجئے کہ منتظر ہوں میں
صدیاں گزار دوں گی میں انتظار میں
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#العجل_العجل_يامولاي_ياصاحب_الزمان
کتاب زیست پر جو بکھری ہوئی کہانی حسین ع ہے
کہیں پر ضعیفی ہیں جون کی کہیں اکبر کی جوانی حسین ع ہے
زینب یہ سوچتی ہے کیسے رہو گی زندہ
سانسوں میں جو چلتی تھی روانی حسین ع ہے
یاد حسین ع ہے میرا سرمایہ حیات
میری آنکھوں کو روشن کرے وہ پانی حسین ع ہے
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#یاحسین
صدائے ثانی زہرا گونج رہی ہے چاروں پہر
اندھیرے کھا گئے میرے شمس و قمر
کیسی گھبراہٹ اور گھٹن طاری ہے
کاش کہہ سکتی حسین ع سے کے ٹھہر
یہ رات اس لیے بھی تاریک ہو گئی
دن ڈھل گیا لے کر میرا ہاشمی قمر
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#شام_غریباں
رہ گئی آج بھی اذان اکبر ع
نہ رہے تم میری جان اکبر ع
ماں کے تھے ارمان اکبر ع
تیرے سہرے پر ہوتی قربان اکبر ع
بڑا پر درد نوحہ بن گئی ہے
فجر کی یہ اذان اکبر ع
وہ رہ گئی وطن میں تنہا
توڑے جاتے بہن کے مان اکبر ع
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
بازو کٹا کے عباس ع علمدار سو گئے
زینب ع کے دل کےچین اور قرار سو گئے
تیور سے یہ لگتا تھا میدان میں علی اترے
پھر کس طرح حیدر کے عکاس سو گئے
کہتی تھی سکینہ نہیں مانگوں گی پانی
کیسے میرے عمو میرے غم خوار سو گئے
از قلم ناز جعفری ✍️🏻
#سلام_بر_قمربنی_ہاشمؑ
میرے قلم میں جو ذکر حسین ع کی روانی ہے
کرم ہے نبی کا علی ع کی مہربانی ہے
ابر جو بے حساب زمین پر برس رہے ہیں
حسین ع تجھ کو آج بھی ڈھونڈتا پانی ہے
از قلم ناز جعفری ✍️🏻