علیمہ خان آپا کا شنکیاری میں خطاب 🔥
انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو جیل میں بند کر دو، ان کی آواز بند کر دو تاکہ لوگ انہیں بھول جائیں۔ کیا آپ عمران خان کو بھولے ہیں؟
8 فروری کو انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چرایا، پھر انہوں نے گلگت بلتستان کے انتخابات چرائے اور اب کشمیر میں بھی انہوں نے ہمیں مہم چلانے نہیں دی اور ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا۔ تو ہم اس الیکشن میں کیسے حصہ لیں؟
جب ہمارے ایم این ایز ان کے خلاف بولتے ہیں تو انہیں اغوا کر کے اٹھا لیا جاتا ہے۔ اگر صوبائی اسمبلی میں بولتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں۔ اگر احتجاج میں جاتے ہیں تو آئین و قانون کی خلاف ورزی کر کے ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے میرے 9 مئی کے کیسز لگا دئے ہیں جو کیس ختم ہوگئے تھے جن کیسز میں بریت ہوچکی تھی ڈھائی سال بعد پھر سے اس میں انوسٹیگیشن کررہے ہیں، یہ جتنی مرضی کوشش کرے نہ مجھے ڈرا سکتا ہے نہ مجھے جھکا سکتا ہے!
وزیر اعلی سہیل آفریدی
میں ان الیکٹرک بسوں کی بات نہیں کر رہا جن پر مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر لگی ہیں۔ میں اسلام گڑھ کے گورنمنٹ کالج میں کھڑی ان 18 بسوں کی بات کر رہا ہوں، جن میں آپ رائیونڈ سے بھر بھر کے کشمیر الیکشن کے لیے لوگ لے کر آئے ہیں!
جن علاقوں میں وزیراعلیٰ صاحب نہیں گئے، ہم علیمہ آپا کے ساتھ جا کر وہاں کے لوگوں کو موبلائز کرتے ہیں اور ان شاء اللہ! جس طرح سہیل آفریدی صاحب نے کہا کہ ۵ اگست سیمی فائنل ہے، ان شاء اللہ! آپ لوگ دیکھیں گے کہ وزیراعلیٰ سہیل ۵ اگست کو کیسے فائنل کال دیں گے۔
پنجاب پہلے بھی نکلا ہے، لیکن وہاں پر مریم نواز نے بہت ظلم کیے ہیں۔ ریحانہ ڈار صاحبہ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بالوں سے پکڑا گیا، لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈالا گیا، ورکرز پر ایف آئی آر درج ہوئیں اور چادر اور چاردیواری کی پامالی کی گئی۔