آج کا دن ان لوگوں کے نام جنہوں نے ان 75 سالوں میں کسی بھی طرح وطن عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لئے اپنی خدمات دیں چاہے کسی بھی شعبے سے منسلک ہوں اور ان لوگوں کو خراج تحسین جنہوں نے اس وطن عزیز کے لیے جانوں کے نذرانے دیے ۔،🥀
#PakistanAt75#PakistanZindabad
توکل یہ نہیں کہ خواہشوں کے گلستان ویران کر دیے جائیں، بلکہ توکل یہ ہے کہ دل کی ہر آرزو، لبوں کی ہر دعا اور روح کی ہر امید کا رُخ صرف اللّٰه کی ذاتِ بے نیاز کی طرف ہو پھر اگر عطا ہو تو سر شکر سے جھک جائے اور اگر تاخیر ہو تو دل صبر سے روشن رہے۔۔۔// 🤍💌
🤍
اللہ کے ہاں ہرگز نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خو ن، البتہ تمہاری طرف سے پرہیزگاری اس کی بارگاہ تک پہنچتی ہے۔
(الحج :۳۷)
#عيد_الأضحى_المبارك 💞♥️
ذوالحجہ کی بہترین دن اللہ کے ذکر سے سنواریں، ان مبارک دنوں میں دل کو تکبیرات سے جگائیں، اللہ کی بڑائی کو دل سے مانیں، شکر کے احساس کو دل میں جگہ دیں اور ہر ذکر میں بندگی کی مٹھاس محسوس کریں۔🙏
وہ سفر، جسے شروع کرنے سے تم ڈر رہے ہو
شاید تمہاری زندگی کا کامیاب ترین سفر ثابت ہو۔
مثبت رہو۔
یا خاتم النبینﷺ۔
یا رحمت العالمینﷺ۔
صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدِِ وَّسَلَّم۔
#جمعةالمبارک
ارباب نظر کو کوئی ایسا نہ ملے گا
بندے تو ملیں گے ' پر آقا ﷺ نہ ملے گا
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانی محمد ﷺ
ثانی تو بڑی چیز ہے سایہ نہ ملے گا
°•صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْہ وَآلہ وَسَــــلَّـمْ(ﷺ)❤️
اب جو بکھرے تو بکھرنے کی شکایت کیسی ؟
خشک پتوں کی ہواؤں سے رفاقت کیسی ؟
زندگی تجھ کو تو لمحوں کا سفر کہتے تھے،
راہ میں آ گئی صدیوں کی مسافت کیسی ؟
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ تھے ہم
جو بجھ گئے تو ہواؤں سے شکایت کیسی؟
#اردو_زبان
عید کی رونقوں میں مگن لوگ شاید بھول جائیں کہ یہ امن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں… کچھ گھروں کے چراغ بجھے تب جا کر یہ روشنی نصیب ہوئی۔ مگر سچ ہے، قربانیاں ہمیشہ سب کو نظر نہیں آتیں۔
#64SalutesMartyrs#عیدشہداءکےنام#عيد_الفطر_١٤٤٧ه
چاہے زندگی کتنی ہی تنگ ہو، راستے کتنے ہی تاریک ہوں، اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہو جائیں، اپنے رب پر بھروسہ رکھو، وہی مُسَبِّبُ الْاَسْبَاب ہے، یعنی اسباب پیدا کرنے والا۔ ❤️
(گوجرخان)
گورسیاں تا ٹانویں (1.5 کلومیٹر) سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گہرے گڑھے عوام کیلئے شدید مشکلات اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ دو بار شکایت درج ہو چکی ہے۔
براہِ کرم فوری مرمت کے احکامات جاری فرمائیں۔
@MaryamNSharif@CMComplaintCell
کئی اَجنبی تیری راہ میں ، میرے پاس سے یُوں گزر گئے
جِنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ھُوئی ، تیرا نام لے کے پُکار لُوں
میں تَمام دِن کا تَھکا ھُوا ، تُو تمام شَب کا جَگا ھُوا
ذرا ٹھہر جا اِسی موڑ پر ، تیرے ساتھ شام گزار لُوں۔
❞ڈاکٹر بَشیر بَدر❝