القادر کیس جسکی اپیل آج چیف جسٹس ڈوگر سن رہے تھے وہ اصل ہے کیا عمران خان خود بتا رہے ہیں تفصیل سے سنیں
اور پاکستان کے ہر بندے تک پہنچائیں کہ یہ کس چیز پر 14 سال سزا دی
پختون خواہ کو 160 ارب دینے کہ اعلان کے بعد وفاق نے پختون خواہ کے 157 ارب چھین لیے ۔جب صوبے کے عوامی وزیراعلی نے اپنے عوام کا پیسہ دینے سے منع کیا تو جعلی کٹ پتلی گورنر راج لگا کر گورنر سے 157 ارب کی کٹوٹی منظور کرا دی۔۔۔
جنگل کا قانون ہے
پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کیوں دی تھی؟ پاکستان میں ایک ادارہ دوسرے ادارے کے رٹ کو زمین بوس کرکے عوام، ائین اور قانون کو اسکی اوقات یاد دلا رہا ہے۔
پختونخوا میں فوج کے مقرر کردہ غیر منتخب مشیرِ اطلاعات نے کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ اغوا اور لاپتہ کیے گئے عوام کے منتخب وزیرِ اعلیٰ کو اس وقت تک منظرِ عام پر نہیں لایا جائے گا جب تک یہ جانچنے کے لیے ایک فہرست تیار نہیں کر لی جاتی کہ ان کے خلاف کوئی الزامات ہیں یا نہیں۔ #AsimLaw
ایمرجنسی الرٹ : عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے
سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کی LBC سے انٹرویو کے دوران عالمی رہنماؤں سے ہنگامی اپیل!
قاسم خان @Kasim_Khan_1999 نے اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کی ہولناک تفصیلات بتا دیں - خطرناک حد تک بلڈ پریشر کا بڑھنا اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا!
"یہ ہائی بلڈ پریشر معمول کی بات نہیں، یہ اس تنہائی کا براہ راست نتیجہ ہے"
7 ماہ سے وکیل تک سے ملنے نہیں دیا جا رہا - کیا یہ انصاف ہے؟
#MunirWillBeTheKiller
فارم 47 کے فراڈ کے ذریعے ملک پر قابض جعلی حکومت کا ایک اور فراڈ بے نقاب۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق عوام سے بولے جانے والے جھوٹ پر عالمی ایجنسی فیک نیوز واچ ڈاگ کا وائٹ پیپر جاری ۔
#بےقصور_اسیران_رہا_کرو
Pakistan: elected KP chief minister Sohail Afridi has been missing since governor's rule on 11 Oct. The Peshawar High Court has sent petitions on him and other PTI lawmakers to a larger bench. Hiding them is enforced disappearance. Free them. #HumanRights https://t.co/08wz7YdqX2
🚨کسی بھی ادارے میں کوئی غیرت والا نہیں بچا جو کہیں ہم غیر قانونی حکم نہیں مانتے یہ جو فوجی اور پولیس والے کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے حکم آیا ہے یہ excuse آخرت میں نہیں چلے گی میں نے زندگی کے 20 سال Air Force میں گزارے ہیں مجھے پہلے دن ٹریننگ میں لوئر ٹوپہ کے مقام پر 1975 میں جو Air Force لاء پڑھایا گیا تھا تو پہلا لفظ یہ پڑھایا گیا تھا کہ آپ نے کوئی غیر قانونی حکم نہیں ماننا ۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان صاحب کی پریس کانفرنس
عمران خان کو باہر آنے دیں، پھر آجائیں میدان میں، مولانا نے PTIکی ضمانت دیدی، چند ماہ قبل مولانا فضل الرحمٰن کا ایوان میں دھواں دار خطاب وائرل
#PublicNews#PublicUpdates
ایک ہی صوبے کے کچھ حصوں میں گورنر راج اور کچھ حصوں میں ایمرجنسی، یہ شاید پہلی مثال ہے کہ ایک صوبے میں آدھا کچھ اور آدھا کچھ۔
ایک زمانہ تھا، کوئی سن 1953ء کا زمانہ، جہاں لاہور میں جزوی مارشل لا لگا تھا، لیکن آج ہمارے ہاں جزوی گورنر راج اور جزوی ایمرجنسی لگائی گئی۔
اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ ہم کہتے تھے کہ گورنر راج اس لیے نہیں لگایا جا رہا کہ صوبائی حکومت کا کوئی اختلاف ہے، بلکہ کچھ اور معاملات ہیں، جن میں بین الاقوامی قوتیں دخیل ہیں، اور وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ہم اس کے خلاف نہیں ہیں کہ کوئی ہماری سرزمین پر سرمایہ کاری کرے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جاتا ہے؟ پارلیمنٹ سے کیوں چھپایا جاتا ہے؟ معاہدے ہوں، اس بات کا اطمینان دلایا جاتا ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو کہ یہاں سیکیورٹی ہے یا نہیں، یہاں ان کو اطمینان دلایا جاتا ہے کہ معاہدات و معاملات میں شفافیت ہے یا نہیں۔ اس کے پیچھے تفصیل ہے۔ ان کو اطمینان دلایا جاتا ہے کہ یہاں ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا نہیں، کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو عدالت میں جائیں گے، عدالتوں کی پوزیشن کیا ہے، قانون کی عمل داری کیا ہے؟ یہ ساری چیزیں پرکھنے کے بعد یہاں یہ سب چیزیں معدوم تھیں۔
اور سوال اٹھایا گیا کہ اصل چیز دہشت گردی ہے۔ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے میں ہمارے خلاف ہے اور وہ وہاں پر دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے، اور ضروری ہے کہ ہم وہاں پر گورنر راج لائیں۔
اب ان ایک ایک چیز کو ذرا الگ الگ، ہم زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔
پہلی بات، حکومت کی طرف سے، ان کے بینچوں کی طرف سے ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم نے تو آئینی پروسیجر مکمل کیا ہے، آئین میں اس کی گنجائش ہے۔
جنابِ والا! آئین میں گنجائش ضرور ہوتی ہے، لیکن جہاں پر آمرانہ ذہنیت دخیل ہو، وہ آئین کو غلط استعمال کرتی ہے۔ حکومت نے بھی آئین کو غلط استعمال کیا ہے۔ ایک ہے استعمال کرنا، ایک ہے آئین کا غلط استعمال کرنا۔ یہاں پر جس طرح قانون کو غلط استعمال کیا جاتا ہے، آئین کو غلط استعمال کیا گیا۔
اور اگر آپ سمجھتے ہیں تو اصول کی بنیاد یہ ہے کہ انتقالِ اقتدار طاقت کے ذریعے یا عوامی رائے کے ذریعے، یہ واضح ہونا چاہیے۔ انتقالِ اقتدار طاقت کی بنیاد پر یا عوامی رائے کے ذریعے سے؟ یہاں پر طاقت کے ذریعے سے انتقالِ اقتدار کا عمل لایا گیا۔
میں بھی شاید ایک حکومت کے بارے میں تحفظات رکھتا ہوں، لیکن تبدیلی کا طریقہ یہ تو نہیں کہ انقلاب لا کر تلپٹ کر لیا جائے ساری چیزیں، بلکہ اس کے لیے بھی عوام کی طرف جانا ہوگا۔
اگر صوبائی حکومت اس بات کے حوالے سے کہ وہ تو ہمارے ساتھ بیانیہ شریک نہیں کر رہی، کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ وہاں اپوزیشن کی حکومت ہے؟ کیا اپوزیشن اور حکومت کا بیانیہ ایک ہوتا ہے؟
ہم نے بھی وہاں حکومت کی ہے۔ یہاں ہم اپوزیشن میں تھے، میرے والد بھی وہاں وزیراعلیٰ رہے، اور یہاں پر وفاق میں حکومت کا بیانیہ اور ان کا بیانیہ اور ہوتا تھا۔ اے این پی بھی اگر یہاں اپوزیشن میں تھی تو وہاں پر ان کا بیانیہ اور ہوتا تھا۔
ہر دفعہ جب وفاق میں کوئی پارٹی اپوزیشن میں ہوتی ہے اور کسی صوبے میں اس کو اکثریت مل جاتی ہے تو اس کو کہتے ہیں وہاں اپوزیشن کی حکومت ہے
لہٰذا اس طریقے سے ان کو ہٹانا، اور پھر یہ کہ آپ آرٹیکل 232 کی بات تو کرتے ہیں، آپ آرٹیکل 234 کی بات تو کرتے ہیں، لیکن اگر آپ آرٹیکل 232 اور 234 کو آرٹیکل 2A کے ساتھ پڑھیں گے تو آپ بتائیں، اللہ کی حاکمیت کے ساتھ عوام کے ووٹ کا ذکر ہے یا نہیں؟ عوامی نیابت کا ذکر ہے یا نہیں؟
ایک حصے کو دوسرے سے بالکل الگ تعلق رکھ کر، جبکہ آئین کی تمام دفعات ایک برابر ہیں، اور جہاں پر ان کے درمیان تصادم آئے گا، وہاں آپ کو اس پر تطبیق لانی پڑے گی۔ آپ نے بغیر تطبیق لائے ہوئے آرٹیکل 2A کو نظر انداز کر دیا، اور 232 اور 234 پر عمل کر کے ایک غیر جمہوری اقدام کیا، غیر سیاسی اقدام کیا، ملکی سیاست کو نقصان پہنچایا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
خواجہ کو مولانا نے شرم اور حیا کیا ہوتی ہے یاد دلادی ہے۔
جب آپ عوام کے ووٹ کے بجائے کسی اور کے اشارے پر اقتدار کی کرسی پر بیٹھیں گے، تو فیصلوں کی طاقت کھو بیٹھیں گے۔
آپ حکومت میں بے شرم بن کر بیٹھے تو ہیں، مگر ہیں مکمل بے اختیار۔
”عمران خان کی تینوں بہنیں 20 ستمبر سے ناحق قید میں ہیں۔ گورا راج کے کالے قانون کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان بہنوں سے پاکستان کے امن کو کیا مسئلہ درپیش تھا۔ دفعہ 144 ہو، تھری ایم پی او ہو یا غداری کے پرچے، یہ قوانین تو بیرونی طاقتوں نے عوام کو غلام رکھنے کیلئے بنائے تھے، لیکن آج ان کا استعمال اسٹیبلشمنٹ اپنے ہی لوگوں کے خلاف کر رہی ہے۔ فسطائی رجیم کو یہاں کوئی عدالت پوچھنے والی نہیں۔“
عمران ریاض خان
#شوکت_خانم_کی_شیر_اولاد
خود کو جمہوری کہنے والے اندر سے بدترین ڈکٹیٹر ہیں، جب بھی کسی صوبے میں گورنر راج لگا ہے پیپلز پارٹی کے دور میں لگا ہے۔
اگر دہشت گردی گورنر راج لگانے کی وجہ ہے تو بلوچستان تو دہشت گردی کی وجہ سے تباہ وبرباد ہے وہاں کیوں گورنر راج نہیں لگا۔
فارم 45 ایم این اے عطاء اللہ ایڈوکیٹ