@PromoBoostX میری تو تجویز ہے کہ اپنے حلقہ احباب اور رشتہ داروں میں کچھ چھان بین کریں اور اپنی پسن�� کا بندہ سلیکٹ کریں یہاں سے بہت ملیں گے لیکن ٹائم پاس
سرگودھا میں ظلم و بدمعاشی کی انتہا کر دی گٸی ۔ تھانہ جھال چکیاں کے نواحی علاقہ لڈیوالہ میں بزرگ ماموں کو بھانجے نے سامان سمیت گھر سے باہر نکال دیا ۔ اوباش بھانجے نے ماموں کی جگہ پر مبینہ قبضہ کر لیا ۔ جعلی اشٹام کروا کر پیسے دیٸے بنا ہی ماموں اور خالہ کو دھکے مار کر باہر نکال دیا اور سامان بھی روڈ پر پھینک دیا ۔ متاثرہ شہری سامان گلی میں رکھ کر انصاف کا م��لاشی ۔
سرگودھا کے نواحی علاقہ لڈیوالہ کے رہاٸشی بزرگ شہری راجہ محمد شفیع کے والد نے 1976 میں جگہ لی اور پھر اس جگہ پر خوابوں کا ایک آشیانہ بنایا ۔ اور اسی گھر میں رہاٸش رکھی ۔ والد کے وفات پا جانے کے بعد محمد شفیع نے اپنے بھاٸی محمد عابد و فیملی کے ہمراہ اپنا اچھا وقت گزا��ا ۔ بھاٸی محمد عابد نے الگ گھر بنایا جس کے بعد محمد شفیع اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی جگہ پر رہاٸش پذیر رھے ۔ تین سال قبل محمد شفیع کا بھانجا اپنی والدہ کے ہمراہ محمد شفیع کے گھر آیا اور رہاٸش رکھ لی ۔ جس کے بعد بھانجے نے ہر حربہ اپنایا اور ماموں کی جگہ پر مبینہ قبضہ کا پلان بنایا اور جعلی اشٹام بھی لکھوایا ۔ جس میں رقم کے عوض جگہ خریدنے کا لکھا گیا ۔ لیکن بزرگ شہری کو نہ رقم ملی اور نہ رہنے دیا گیا ۔ آج بھانجے نے سگے ماموں اور خالہ کو دھکے مار کر گھر سے باہر نکال دیا اور سامان بھی باہر گلی میں پھینک دیا گیا ۔ جس کے باعث متاثرہ بزرگ شہری سراپا احتجاج بن گیا ۔ بجلی ، گیس اور پانی کا میٹر بزرگ شہری کے نام پر ھے ۔ لیکن ایک بزرگ شہری کی جگہ و مکان پر بدمعاشی کیساتھ قبضہ کر لیا گیا ۔ جس پر متعلقہ ادارے تاحال خاموش دکھاٸی دے رھے ھیں ۔ متاثرہ شہری سامان گلی میں رکھ کر انصاف کا متلاشی ھے ۔ بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب ، انتظامی و پولیس افسران سے فوری نوٹس لیتے ہوٸے فوری انصاف کا مطالبہ کر دیا ۔
متاثرہ بزرگ شہری :
0327 7659658
@CMComplaintCell
@sargodhapolice
@DCSargodha