امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"جو شخص اپنی فکر اور غم کی زیادتی سے پریشان ہو، تو وہ بار بار یہ کلمہ پڑھے: 'لا حول ولا قوۃ الا باللہ'۔"
[زاد المعاد 4/183]
اپنے اندر کانفیڈنس پیدا کریں
مفتی عبد الوهاب، لندن
زندگی میں کامیابی صرف ذہانت، دولت اور وسائل کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے ایک ایسی قوت بھی درکار ہوتی ہے جسے خود اعتمادی (Confidence) کہتے ہیں۔
کتنے ہی باصلاحیت لوگ محض اس لیے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں کہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر یقین نہیں ہوتا۔ وہ قدم اٹھانے سے پہلے سو مرتبہ سوچتے ہیں، لوگوں کی تنقید سے گھبراتے ہیں، ناکامی کے خوف سے اپنے خوابوں کو دفن کر دیتے ہیں اور دوسروں کی نگاہوں میں اپنی قدر تلاش کرتے رہتے ہیں۔
خود اعتمادی کے بغیر زندگی ایک ایسے مسافر کی مانند ہے جس کے پاس زادِ سفر تو ہو، مگر اپنی منزل تک پہنچنے کا حوصلہ نہ ہو۔
زندگی کے میدان میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن کے پاس صلاحیتوں کے خزانے ہیں، ذہانت کے چراغ روشن ہیں، مگر ان کے قدموں میں تذبذب کی زنجیریں پڑی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی قوتوں سے بے خبر، اپنی منزل سے خوف زدہ اور لوگوں کی نگاہوں کے اسیر بنے رہتے ہیں۔
ان کے اندر ایک سمندر موجزن ہوتا ہے، مگر وہ خود کو ایک قطرے سے زیادہ نہیں سمجھتے، انکے ہاتھوں میں پرواز کی قوت ہوتی ہے، مگر وہ اپنی قسمت کو زمین کی دھول سمجھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔
یاد رکھیں احساسِ کمتری ایک ایسا زنگ ہے جو انسان کی صلاحیتوں کے آئینے کو دھندلا دیتا ہے، اور خود اعتمادی وہ چراغ ہے جو مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں بھی راستے روشن کر دیتا ہے۔
آپ کو ہر وقت دوسروں کی نگاہوں میں اپنا مقام تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہر شخص کو خوش کرنے کی کوشش میں اپنی شخصیت کو ٹکڑوں میں تقسیم مت کیجیے۔ لوگوں کی زبانیں تو موسموں کی طرح بدلتی رہتی ہیں، آج تعریف کے پھول نچھاور کریں گے، کل تنقید کے پتھر برسائیں گے۔
اگر آپ نے اپنی زندگی کی باگ ڈور لوگوں کی آرا کے ہاتھ میں دے دی تو کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
اپنی ذات کو پہچانیے!
آپ کسی سے کم نہیں، البتہ آپکو اپنی صلاحیتوں کی دریافت، اپنی قوتوں کی تربیت اور اپنے حوصلوں کی آبیاری کی ضرورت ہے۔
یاد رکھیں، شاہین آسمان کی وسعتوں کا وارث بننے سے پہلے اپنے پروں پر اعتماد کرنا سیکھتا ہے۔
ناکامی سے مت گھبرائیں، یہ کوئی ایسی سیاہ رات نہیں جس کے بعد صبح نہ ہو، بلکہ یہ تو زندگی کے مدرسے کا ایک سبق ہے۔ کتنے ہی لوگ ٹھوکروں سے اٹھ کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچے، اور کتنے ہی لوگ محض خوفِ ناکامی کے باعث اپنی دہلیز سے آگے نہ بڑھ سکے۔
اپنی کمزوریوں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ نہ بننے دیجیے۔
اور سب سے بڑھ کر یہ یقین رکھیے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ آپ کے اندر بھی صلاحیتیں، امکانات اور خوبیاں پوشیدہ ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ انہیں پہچانیں اور بروئے کار لائیں۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
(وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ)۔
ترجمہ: کمزور نہ پڑو، غم نہ کرو، تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔
اور خود اعتمادی کا مطلب غرور، تکبر اور اپنی ذات کی پرستش بھی نہیں، بلکہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک، اپنی کمزوریوں کا اعتراف اور اپنی منزل کے لیے مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ مومن کا اعتماد اپنی ذات کے کھوکھلے دعووں پر نہیں، بلکہ اللہ کی نصرت، اپنی محنت اور اپنے مقصد کی سچائی پر ہوتا ہے۔
لہٰذا اپنی زندگی کو خوف کے اندھیروں میں قید مت کیجیے۔ دوسروں کے روشن چراغوں سے حسد کرنے کے بجائے اپنے اندر کا چراغ روشن کیجیے۔ اپنی خاموش صلاحیتوں کو آواز دیجیے، اپنے منتشر حوصلوں کو یکجا کیجیے اور اپنے قدموں کو منزل کی طرف بڑھائیے۔
کیونکہ پرندے شاخوں کے سہارے نہیں، اپنے پروں کے اعتماد پر اڑتے ہیں، اور انسان دوسروں کی تائید سے نہیں، اپنے یقین، عزم اور مسلسل جدوجہد سے بلندیوں کو چھوتا ہے۔
اپنے اندر چھپے ہوئے انسان کو بیدار کیجیے، کیونکہ ممکن ہے جس کامیابی کا آپ برسوں سے انتظار کر رہے ہیں، وہ صرف ایک جرات مندانہ قدم کی منتظر ہو!
لہذا اٹھیں، خود پر یقین کریں، اللہ پر بھروسہ کریں اور اپنی منزل کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔
کیونکہ جو شخص خود ہی اپنی صلاحیتوں پر یقین نہیں رکھتا، دنیا سے اسکے اعتراف کی توقع کیسے رکھ سکتا ہے؟
خود کو پہچانیے، خود کو سنواریے اور دنیا کو اپنے عمل سے بتا دیجیے کہ آپ بھی کچھ کر گزرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں!
#Confidence #SelfConfidence #SelfDevelopment #Motivation #PositiveThinking #BelieveInYourself #Tawakkul #MuftiAbdulWahab
چھپ کر گناہ کرنے والے لازمی سنیں
تنہائی کے گناہ سے بچنے کی دعا
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمة اللہ علیہ
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا:
"میں نے جان لیا ہے کہ میرا رزق میرے سوا کوئی اور نہیں لے سکتا، تو میرا دل مطمئن ہو گیا۔ اور میں نے جان لیا کہ میرا عمل میرے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا، تو میں خود اس میں مشغول ہو گیا۔"
حلية الأولياء لأبي نعيم (148/2)
امام مالک بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا:
سنت حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی مانند ہے؛ جو اس پر سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا، اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہو گیا۔"
تاريخ دمشق لابن عساكر (9/14)
دا تور لونګ او مشک نه دي، زما د تن ايرې دي
يو موټی خوشبويي ده، دا پاشمه او درځمه
بازار آخر بازار دی، داسې تش لاسونه نه ځم
زخمونه خړ څادر کې درتړمه او درځمه
تسنيمه، تورې وريځې ژړول خو اسان کار دی
په خدای چې دا ځل دښتې ژړومه او درځمه
رياض تسنيم
تر څو به وي تک شنه د ګورې ونې مثالونه
شپې ورځې لکه پاڼې رژومه او درځمه
بازار آخر بازار دی، داسې تش لاسونه نه ځم
زخمونه خړ څادر کې درتړمه او درځمه
تسنيمه، تورې وريځې ژړول خو اسان کار دی
په خدای چې دا ځل دښتې ژړومه او درځمه
رياض تسنيم
ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا:
"شبہات اورفتنوں کے نزول کے وقت علم اور ایمان پر ثابت قدم رہناعظمت ترین نعمتوں میں سے ہے؛ کیونکہ بعض لوگ عافیت کےحالت میں تو ایمان رکھتے ہیں، لیکن جیسے ہی آزمائش اور فتنے میں مبتلا ہوتے ہیں تو مرتد (بددل یا گمراہ) ہو جاتے ہیں!
(مدارج السالکین ص 77)
روزگار اور شادی کے لیے وظیفہ
سوال
میں ایک لمبے عرصے سے تمام تر کوششوں کے باوجود بے روزگار ہوں، عمر بھی اب چالیس کے پیٹے میں ہے، شادی بھی نہیں ہوئی اور کچھ بنتا بھی دکھائی نہیں دے رہا ،سو زندگی سے اکتا گیا ہوں، مجھے ایسی دعا اور اس کے پڑھنے کا طریقہ بتائیں جو میں آسانی سے پڑھ سکوں اور میرے روزگار سمیت اچھی جگہ شادی کا مسئلہ نہ صرف یہ کہ حل ہوجائے، بلکہ میری توقع سے بڑھ کر جلدی اور خوش اسلوبی سے حل ہو۔
جواب
سائل کو چاہیے کہ مایوس نہ ہو، روزانہ صلاۃ الحاجت کی نیت سے دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مانگتا رہے، حسبِ توفیق صدقہ دیتا رہے اگرچہ دس روپے ہی ہوں۔ اور اپنی مہارت اور صلاحیت کو مدِّ نظر رکھ کر متعلقہ شعبے کے اہلِ تجربہ سے مشورہ بھی کرے، اور اس کی روشنی میں کاروبار یا ملازمت کی کوشش کرے۔ نیز اس کے ساتھ درجِ ذیل وظائف پر عمل کرے ان شاء اللہ روزگاراور شادی کے معاملہ میں آسانی ہوگی۔
شادی کے لیے سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر ١٣١"( وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَأَبْقَى)" کو کسی کپڑے پر لکھ کر باندھ لینے سے غیر شادی شدہ شخص کی شادی میں آسانی ہوجاتی ہے،جیسا کہ اعمالِ قرآنی میں حضرت حکیم الامت مجدد ملت شاہ اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’اس آیت کو کو لکھ کر باندھے تو اگر بے شادی ہو شادی ہوجائے، نسیان ہو تو زائل ہو، مریض ہے تو شفا ہو، فقیر ہے تو تونگر ہو۔‘‘
(ص:١١١،برائے شادی و بیماری،حصہ دوم،ط:مکتبہ بشریٰ)
نيز کاروبار اور روزگار کے حصول اورا س میں خیر و برکت کے لیے سورۂ یوسف کی مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت بہت مفید اور مجرب ہے،جس کا طریقہ اعمالِ قرآنی میں یہ درج ہے کہ:
’’سورۂ یوسف کی آیت نمبر٥٤-٥٦:"وَقَالَ الْمَلِکُ ائْتُوْنِیْ بِهٖ اَسْتَخْلِصْه لِنَفْسِیْ فَلَمَّا كلَّمَه قَالَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ.قَالَ اجْعَلْنِیْ عَلٰی خَزَآئِنِ الْاَرْضِ اِنِّیْ حَفِیْظٌ عَلِیْمٌ.وَكذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوْسُفَ فِی الْاَرضِ یَتَبَوَّاُ مِنْھَا حَیْثُ یَشَآئُ نُصِیْبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَآئُ وَلَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ."
جس کو روزگار نہ ملتا ہو یا روزگار سے معطل ہوگیا ہو، مہینہ میں جواول جمعرات وجمعہ آئے ان میں روزہ رکھے اور شبِ جمعہ میں بستر پر لیٹتے وقت یہ سورت پڑھے، پھر جمعہ کے دن مابین ظہر اور عصر کے(ظہر اور عصر کے درمیان) اس سورت کو لکھے، پھر افطار کرکے اس سورت کو پڑھے ، پھر عشا ءپڑھ کر اس سورت کو پڑھے، پھر بستر پر جا کر اس سورت کو پڑھے اور سو بار لا إلٰہ إلا اللّٰہ کہے اور سو بار اللّٰہ أکبر اور سو بار الحمد للّٰہ اور سو بار سبحان اللّٰہ اور سو بار استغفار اور سو بار درود شریف پڑھے، پھر سور ہے(سو جائے)، جب صبح ہو گھر سے نکل کر لکھی ہوئی سورت کو تعویذ بنا کر باندھ لے اور پختہ عہد اور نیت کرے کہ کسی پر کبھی ظلم نہ کروں گا اور اپنے حق سے زیادتی نہ کروں گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسی ہفتہ میں یاکچھ زیادہ میں بر سرِ روزگار ہوجائے گا،جو شخص پڑھنا نہ جانتاہو وہ لکھے ہوئے کو سر تلے رکھ لے، باقی لا إلٰہ إلا اللّٰہ بدستورِ سابق کہے۔‘‘
(ص:٩٩،برائے محبتِ زوجۂ و ترقئ روزگار،حصہ دوم،ط:مکتبہ بشریٰ)
فقط واللہ اعلم
"اللہ تعالیٰ کا فرمان:اس نےکہا: اے میرے بیٹے! اپنا خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا.
اس سے یہ بات حاصل ہوتی ہےکہ نعمت کوچھپانے کاحکم دیاگیاہےجبتک کہ وہ مکمل طور پرحاصل نہ ہوجائےاورظاہر نہ ہوجائے،
امام ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ!
"جب بھی دنیا کے رنج و غم تمہارے دل پر غلبہ پانے لگیں، تو فورا اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جاؤ، قرآن کی تلاوت کرو اور تنہائی میں اس کے حضور گریہ و زاری کرو؛ تم اپنے دل کو حیرت انگیزطور پر پرسکون اور غموں سےآزاد پاؤ گے۔
[صيد الخاطر: ص ۱۸۵]
*غیبت کا علاج*
ایک طالب کے استفسار پر حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے غیبت کا یہ علاج تحریر فرمایا:
(۱) استحضارِ عقوبت وقتِ غیبت (۲) تأمل قبل تکلم (۳) معافی چاہنا بعد صدورِ غیبت (۴) کچھ جرمانہ اپنے اوپر نقد کا یا نوافل کا۔