حضرت سیّدناعبدُ اللّٰہ ابن زُبیر بھی دیگرصَحابۂ کرام کی طرح نواسہ ٔرسول حضرت سیّدنا امام حسن سے بہت محبت فرماتے تھے۔ ایک موقع پر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا :’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! عورَتوں نے حسن بن علی جیسا فرزند نہیں جنا🕊️✨
حضرت امام حسن سے درجہ بدرجہ امام حسن عسکری تک سب حضرات مستقل غوث ہوئےامام حسن عسکری کے بعد حضور غوثِ اعظم تک جتنے حضرات ہوئے سب نائب ہوئے ۔ ان کے بعد سیِّدُناغوثِ اعظم مستقل غوث حضور تنہا غوثیتِ کبر یٰ کے درجہ پر فائز ہوئے ۔ حضور ’’غوثِ اعظم‘‘ بھی ہیں اور ’’سیِّدُ الافراد‘‘ بھی✨
جنکے بابِ اطہر پرجبریلِ امین آنکھیں بند کر کے حاضر ہوں جنکی روحِ مقدَّسہ کاقبض خود خالقِ عالم نے فرمایا ہو جو بروزِ محشر میدانِ قیامت میں پل صراط سے گزریں تو اِک نیا حشر برپا ہو جائے اور آواز آئےآنکھیں بند کر لو اور سروں کو جھکا لو حتیٰ کہ فاطمہ بنتِ محمدﷺ پل صراط سے گزر جائیں✨