@xadeejourno بہت ہی سست تھا منظر لہو کے رنگ لانے کا
نشاں آخر ہوا یہ سرخ تر آہستہ آہستہ ...
منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
@sufisal ان سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئۓ بھی باشعور عوام کے اندر بھی فاطمہ جناح کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی جو سیاسی طور پر کی گئی تھی اس پر بھی یقین آجائے گا
@xadeejourno ہو جاتے ہیں ناکام خرد مندوں کے فتنے
سر اہل جنوں کا نہ جھکا ہے نہ جھکے
منصب جہاں ظالم کے اثر میں ہو وہاں پر
مظلوم کو انصاف ملا ہے نہ ملے گا
@xadeejourno دیوار و در میں غم کا تماشہ تو ہے ابھی
وہ خود نہیں پہ اس کا بلاوا تو ہے ابھی
بے تابیاں سمیٹ کے پوچھا کرے ہے دل
قسمت میں اپنی صبح کا تارا تو ہے ابھی
کشور ناہید
@xadeejourno جب چلی تحریک تعمیر وطن کی دوستو
ہو گئے برباد کچھ بستے ہوئے گھر اور بھی
پھولنے پھلنے لگے ہیں صاحب زر اور بھی
تنگ ہو جائے گی دھرتی مفلسوں پر اور بھی
@xadeejourno لوگ اٹھ جائیں گے ان کے تذکرے رہ جائیں گے
اب یہاں انسانیت کے مقبرے رہ جائیں گے
ہونٹ سی دے گا تو ہاتھوں کو زباں مل جائے گی
ضابطے تیرے سبھی کے سب دھرے رہ جائیں گے