ایران اور پاکستان کے حملوں میں بلوچ بچوں کے قتل پر خوشیاں منانے اور جھوٹ پھیلانے والوں کے نام پیغام!
آپ ایران اور پاکستان کے میزائل حملوں میں خوشی منا رہے ہو اور جھوٹ پہ جھوٹ پہ بول رہے ہو۔ کوئی کہتا ہے ایران نے اتنے دہشتگرد مار کر بڑا بہادری کا کام کیا تو کوئی کہتا ہے کہ پاکستان نے اتنے دہشتگرد مار کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی تھوڑی بہت تکلیف کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کرتا کہ دونوں جانب مرن�� والے صرف معصوم بچے اور خواتین تھے اور دونوں ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کے بہادر افواج کے بہادر میزائلوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرکے بلوچوں کے معصوم بچوں اور خواتین کا قتل کیا ہے۔
آپ لوگ جنگ اور ظلم و جبر کے سائے سے بہت دور زندگی گزار رہے ہو اس لیے آپ ہمارے معصوم بچوں اور خواتین کو مارنے پر بھی خوشیاں مناتے ہوں، آپ کے اپنے بچے محفوظ ہے اس لیے آپ بلوچوں کے بچوں کو قتل پر بھی جھوٹ پھیلا رہے ہو۔ لیکن یاد رکھنا آپ جس طرح ان مصوم بچوں کی قتل پر خوشیاں منارہے ہو اور جھوٹ پھیلارہے ہو یہ جنگ آپ کی دہلیز تک بھی پہنچ سکتی ہے اور آپ کے بچے بھی اس جنگ کے زد میں آسکتے ہیں۔
اس وقت ہمارا خون جل رہا ہے کہ باڈر کے دونوں جانب ہمارے معصوم بچے مررہے ہیں ا��ر ہمارے گھر تباہ ہورہے ہیں لیکن اس سے زیادہ ہمیں تکلیف اس بات کی ہورہی ہے کہ آپ ہمارے بچوں کی لاشوں پر خوشیاں منا رہے ہو۔
کوئی اپنے ایرانی فوج کو بہادر قرار دے رہا ہے تو کوئی اپنے پاکستانی فوج کو شاباشیاں دے رہا ہے لیکن آپ کے دونوں فوجوں نے بلوچوں کے معصوم بچوں کا قتل کیا ہے اور آپ لوگ ہمارے لاشوں پر جشن منا رہے ہو۔ ہم اس تکلیف اور درد کو نہ کبھی بھولے گے اور کبھی بھولنے نہیں دینگے اس کو ہم اپنا یاداشت کا حصہ بنارہے ہیں۔
آج آپ کی صحافیوں سے لیکر سیاستدان تک ہمارے معصوم بچوں کی لاشوں پر خوشیاں منا رہے ہیں۔
#MarchAgainstBalochGenocide
#StopBalochGenocide
🇺🇸 Exciting news for Amazon FBA sellers!🌟Explore our extensive range of top-notch wholesale products for FBA in the USA.🛍️ Maximize your profits and delight customers with high-demand items.Start your successful Amazon journey today! #AmazonFBA#WholesaleUSA#EcommerceSuccess