پاکستان نے خود کو منوانے کا ایک ناقابل یقین کام کیا ہے، یہ اس کا نقطہ عروج ہے۔ چاہے معاہدہ ہو یا معاہدہ نہ ہو، تب بھی امریکہ اور ایران کو اسلام آباد میں اکٹھا کرنا پاکستان کی جیت اور ایک بہت بڑی فتح ہے۔ امریکی پروفیسر اور سکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر کا تبصرہ
ایسی شدید روشنی میں جل مروں گا میں
اتنے حسین شخص کو کیسے سہوں گا میں
مُجھ سے مرا وجود تو ثابت نہیں ہوا
تُو آنکھ بھر کے دیکھ لے ہونے لگوں گا میں
میں میکدے سے دُور ہوں پر دائرے میں ہوں
زندہ رہا تو تیرے گلے آ لگوں گا میں
میں وہ عجیب شخص ہوں کہ چند روز تک
پاگل نہ کر سکا تو اُسے مار دوں گا میں
صہیب مغیرہ صدیقی
Wishing you a very Happy 54th UAE National Day. May this nation continue to prosper, unite, and shine with pride. Aameen.
أتمنى لكم يوم وطني إماراتي سعيدًا بمناسبة الذكرى الرابعة والخمسين. نسأل الله أن يديم على هذا الوطن الازدهار والوحدة والفخر. آمين
ستم ستم ہی رہیں گے کرم نہیں ہوں گے
غزل میں ہم سے قصیدے رقم نہیں ہوں گے
تھے اپنے ساتھ خرد نام کے بزرگ کوئی
خدا کا شکر کہ اب محترم نہیں ہوں گے
تمہارے ساتھ گزارے ہوئے دنوں کی قسم
بچھڑ گئے تو کسی کے بھی ہم نہیں ہوں گے
تعلقات کا قصہ بھی مختصر ہے بہت
کبھی ہوئے تو کبھی ایک دم نہیں ہوں گے
ہمارے اشک کبھی ساتھ ساتھ گرتے تھے
یہ غم گسار بھی اب ہم قدم نہیں ہوں گے
کسی نے پوچھ لیا اب تو کیا کہیں گے اسے
کہ رو شناس بھی ہم بیش و کم نہیں ہوں گے
فاضل جمیلی
یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئے
یہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی
وہی زاویے کہ جو عام تھے مجھے کھا گئے
میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محو کلام تھے مجھے کھا گئے
وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جڑ سکی
یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھا گئے
یہ عیاں جو آب حیات ہے اسے کیا کروں
کہ نہاں جو زہر کے جام تھے مجھے کھا گئے
وہ نگیں جو خاتم زندگی سے پھسل گیا
تو وہی جو میرے غلام تھے مجھے کھا گئے
میں وہ شعلہ تھا جسے دام سے تو ضرر نہ تھا
پہ جو وسوسے تہہ دام تھے مجھے کھا گئے
جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں
یہ جو زہر خندہ سلام تھے مجھے کھا گئے...
خورشید رضوی
یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا
یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
ہر اک جسم گھائل ، ہر اک روح پیاسی
نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی
یہ دنیا ہے یا عالمِ بد حواسی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
یہاں اک کھلونا ہے انساں کی ہستی
یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی
یہاں پر تو ہے جیون سے موت سستی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر
جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر
یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
وفا کچھ نہیں ، دوستی کچھ نہیں ہے
جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
تمھاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟
ساحر لدھیانوی
یہ ظلم کی انتہا ہے !
وزیراعلی اور گورنر خیبرپختونخوا یا وفاقی اداروں کے ہیلی کاپٹرز کیوں نہیں پہنچ سکے ؟ ان افراد کو بروقت کیوں ریسکیو نہیں کیا جاسکا ؟
کوئی مہذب ملک ہوتا تو اس بے رحمی اور نالائقی پر حکومت گھر جا چکی ہوتی !
انتہائی دلخراش سانحہ۔ مینگورہ میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد دریائے سوات کی بے رحم موجوں کے نظر ہو گئے۔ متاثرین امداد کے منتظر تھے، کوئی ادارہ مدد کو نہ آیا۔