میں نے اپنی زندگی میں کبھی گولی یا شیل نہیں دیکھا تھا مگر کل شام کو پہلی بار جب ہاسٹل کی چھت کو چیرتے ہوئے یہ گولی نیچے آئی تو اس نے میرا دل بھی چیر دیا تھا۔
مجھے تو اس پار کشمیر کے دکھ رلاتے تھے۔مجھے تو سرینگر کی خبریں اداس کرتی تھیں۔مجھے کیا معلوم کہ کبھی مظفرآباد بھی ایسا ہوگا