”تُم“
تم کون ہو؟
میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تم کون ہو
تم میری صبحوں میں چنبیلی کی مہک ہو
تم دلکش اور میٹھی ہو
تم میرےکپ میں موجود کافی کےدانے ہو
تم ان الفاظ کی ساتھی ہو جنہیں میں کاغذ پر اُتارتا ہوں
تم میرےہونٹوں کی مسکراہٹ ہو
تم میری آنکھوں کی نظر ہو
تم سمندر سےآنےوالی وہ ہوا ہو..
مُجھے - شِدؔت سے طلب ہے
تُمہاری آغُوش کی
تُمہاری مُحبت کی
تُمہارے اِحساس کی،
تُمہاری سانسُوں کی،
تُمہاری بانہُوں کی،
اور تُم میں خُود کو چُھپا لینے کی
تا کہ میں تُمہیں اپنے جذبات بتا سکُوں
اور تُمہارے ہُونٹوں پر
چاہت کی سب سے حسین تصویر بنا سکُوں۔
سخاوت - محض اپنے پاس موجُود زائد چیزوں میں سے کُچھ دے دینے کا نام نہیں،
بلکہ یہ وہ چیز دوسروں کے ساتھ بانٹنا ہے جس کی تُمہاری اپنی رُوح کو حقیقی معنوں میں ضُرورت ہو
کیونکہ یہیں سے تُمہاری انسانیت کا آغاز ہوتا ہے..
جیسے کہ ؛
+ مُحبت،
- توجہ،
+ اِحترام،
- اِحساس،
+ مدد ۔۔
ہو سکتا ہے - آپ کو بُوجھ بھاری محسُوس ہو،
آپ کے قدم دھیمے پڑ جائیں، لڑکھڑا جائیں ۔
لیکن یاد رکھیں کہ آپ کے دِل سے نکلی ہوئی ”یا ربّی“ کی ہر پُکار،
اِس غم کو ریزہ ریزہ کرنے کے لیے کافی ہے!
”یا ربّی..“❤️