جن لبوں سے تمہیں دیا بوسہ
کیسے ان سے کہوں خدا حافظ
ظاہراً ایک لمس تھا اس کا
زخم ہائے دروں خدا حافظ
چشمِ نم کی ہوا مبارک ہو
اے میرے دل کے خوں خدا حافظ
تیرا جانا عجیب لگتا تھا
اب حمایت میں ہوں خدا حافظ
میں محبت کی آنکھ سے نکلا
آخری اشک ہوں خدا حافظ ..!