The Official Media Account of Chief Minister Balochistan Mir Sarfraz Bugti
Your direct source for official news, public updates, and governance initiatives
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے آج دفترِ خارج�� میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی
ملاقات میں بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات جاری منصوبوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری
@PakSarfrazbugti
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتے ہیں۔
14 اگست کے موقع پر قومی نغمے پیش کرنے والے بچوں، 40 اساتذہ و دیگر متعلقہ افراد اور منتظمین کے لیے اعلان کردہ 10 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز آج تقسیم کر دیے گئے۔ بچوں کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔
یہ اقدام نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور تعلیم و مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک خوبصورت قدم ہے۔
وعدے سے تکمیل تک، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہماری ترجیح
#SarfrazBugti #Balochistan #Education #YouthEmpowerment #IndependenceDay2026
علامہ محمد اقبال کا پیغام خودی، عمل، خود اعتمادی اور انسانیت کی خدمت کا پیغام ہے۔ ان کا یہ شعر *’’ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا‘‘* ہمارے لیے ایک عظیم سماجی ذمہ داری کی یاد دہانی ہے
@PakSarfrazbugti
ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب ہمارے لوگوں کو علاج کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر کراچی اور اسلام آباد جانا پڑتا تھا، آج حکومت بلوچستان کی کوششوں سے ہمارے اپنے صوبے میں ایک سے بڑھ کر ایک جدید ہسپتال بن رہا ہے۔ کوئٹہ میں 150 بستروں پر مشتمل جدید کارڈیک ہسپتال کا افتتاح جلد ہونے والا ہے۔ دعا ہے کہ ایسی جدید سہولیات کا دائرہ ہر ضلع تک پھیلے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کی ملاقات۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کے درمیان شطرنج کا دلچسپ دوستانہ مقابلہ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کی صلاحیتوں اور ذہانت کی تعریف۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے کم سن شطرنج ماسٹر ع��دالرحمٰن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کا تعلق کوئٹہ کی ایک غریب فیملی سے ہے ، وزیر اعلیٰ کا ماسٹر عبدالرحمٰن کے بیروزگار والد کو ملازمت فراہم کرنے کا اعلان۔
شطرنج جیسے ذہنی کھیل نوجوانوں میں غور و فکر، حکمت عملی اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں نکھارتے ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
پاکستانیت تو میرے خون میں ہے۔ میرے والد اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس وقت اردو زبان میں تقریر کرنے والے شخص تھے، جب ہماری قوم پرست جماعتوں نے اردو زبان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردو قومی زبان نہیں بلکہ پنجابیوں کی زبان ہے۔
@PakSarfrazbugti
یہ میچ پوری دنیا یہاں تک انڈیا میں دیکھا گیا تھا۔
بلوچستان کے وزیر اعلی کو یہاں invite کرنا اور پوری دنیا کو دیکھانا کہ بلوچستان پا��ستان کے ساتھ اور رہے گا ۔اور بلوچستان ایک بھائی کی طرح اپنے پنجاب کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر کھڑا ہے ۔۔
جس نے بھی وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کو اس میچ میں مدعو کیا انکی سوچ کو سلام ✌️🇵🇰
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، من گھڑت ا��ر حقائق کے منافی قرار دیا ہے
@PakSarfrazbugti
نوشکی کالج کی زخمی طالبات کے نام سے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تعلیم اور حوصلے کی علامت ہے۔ دہشتگردی بلوچستان کی بیٹیوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی، حکومت ان کی تعلیم کے تسلسل کے لیے ساتھ کھڑی
@PakSarfrazbugti
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے سمیت پانچ بہن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منیر احمد، اس کے چھوٹے بھائی اور تینوں بہنوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ کا بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کرنے کا حکم۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بے سہارا بچوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری خود اٹھا لی، میر سرفراز بگٹی نے اپنے عملے کے زریعے زاتی اخراجات سے یتیم بچوں کو "ونٹر شاپنگ" بھی کروائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ن��ک خواہشات کا اظہار۔
جس بلوچستان میں ایک وقت میں ��لوچ خواتین صحت کی سہولیات نا ہونے کی وجہ سے دوران زچگی وفات پا جاتی تھی آج اسی بلوچستان میں ہر گھر تک وزیر اعلی میرسرفراز بگٹی ہیلتھ آن ویلز پروگرام کے تحت ہر گھر ہر گلی تک ویلز کے ذریعے ڈاکٹرز ، دوائی، یہاں تک کہ ڈلیوری تک کی سہولیات پہنچائی جارہی ہے۔
#Balochistan
بلوچستان کی بیٹیوں کے خواب اب نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ❤️🎓
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے بلوچ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کا اقدام قابلِ توجہ ہے۔ قوموں کی ترقی کا راستہ تعلیم سے ہو کر گزرتا ہے۔
بلوچ بیٹی پڑھے گی، بلوچستان آگے بڑھے گا
بلوچستان کی بیٹیوں کے خواب اب وسائل کی کمی سے محدود نہیں رہیں گے۔ صحبت پور کی ماہرہ محمود آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ جبکہ کوہلو کی حمیرہ یونس یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں بینظیر اسکالرشپ کے تحت تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے کہ بلوچستان کے غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو بھی دنیا کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہ�� کریں گے۔ ہمارا عزم ہے کہ کسی باصلاحیت نوجوان کا خواب محض مالی وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہ رہے۔ ماہرہ اور حمیرہ ہماری قابلِ فخر بیٹیاں ہیں۔ ان کی کامیابیاں بلوچستان کے ہر نوجوان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات، صوبے کے امن و امان، معاشی ترقی اور CPEC منصوبوں پر گفتگو۔ دونوں رہنماؤں نے قدرتی وسائل اور گوادر کے ذریعے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔
@PakSarfrazbugti
بلوچستان میں انسرجنسی نہیں، چند عناصر شناخت کی بنیاد پر علیحدگی کی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں،پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 21 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب
@PakSarfrazbugti
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے 21ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کی موجودہ صورتحال، ترقی، گورننس، امن و امان اور عوامی مسائل کے حوالے سے حکومتی ترجیحات پر اظہارِ خیال کیا
@PakSarfrazbugti