و اس قدر مجھے اپنے قریب لگتاہے
تجھے الگ سے جو سوچوں عجیب لگتاہے
جسے نہ حسن سےمطلب نہ عشق سے سروکار
وہ شخص مجھ کو بہت بدنصیب لگتا ہے
حدود ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر نہ کوئی رقیب لگتا ہے
یہ دوستی یہ مراسم یہ چاہتیں یہ خلوص
کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے
ہائے یکطرفہ محبت بھی بڑی مشکل ہے
ایک ہی ہاتھ سے تالی کو بجائے رکھنا
تجھ سے اک بات کی خاطر کئی باتیں کرنا
اور پھر تجھ سے وہی بات چھپاتے رہنا
آیت 🖤🖤
#متاعِ_دل
قصے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے
آ دیکھ تیرے نام سے موسوم ہیں سارے
شاید یہ ظرف ہے جو خاموش ہوں اب تک
ورنہ تو تیرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
ہر جرم میری ذات سے منسوب ہیں طلحہ
کیا میرے سوا شہر میں معصوم ہیں سارے...!!!
#اردو_زبان
رخصت ہوا تو۔۔۔۔۔ آنکھ ملا کر نہیں گیا
وہ کیوں گیا ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا
یوں لگ رہا ہے جیسے ابھی لوٹ آئے گا
جاتے ہوئے چراغ بجھا کر نہیں گیا
بس اک لکیر کھینچ گیا در میان میں
دیوار راستے میں۔۔۔۔۔۔ بنا کر نہیں گیا
تم زمانہ آشنا ، تم سے زمانہ آشنا
اور ہم اپنے لئے بھی اجنبی نا آشنا۔۔
راستے بھر کی رفاقت بھی بہت ہے جان من
ورنہ منزل پر پہنچ کر کون کس کا آشنا۔۔۔
🖤✌️
#اردو_زبان
اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
#خاتم_النبیین_محمدﷺ#درود_وسلام
اے غفورالرحیم!
ہماری زندگی، موت، قبر، حشر، حساب اور آخرت کے ہر مرحلے کو اپنی رحمت، آسانی اور مغفرت سے بھر دے اور ہمیں ہمیشہ اپنے پسندیدہ نیک متقی، پرہیزگار بندوں کی صحبت نصیب فرما.
آمین۔۔!
#اردو_زبان