رسول اللہ ﷺ ایک ایسے درخت کے پاس سے گزرے جس کی پتیاں سوکھ گئی تھیں، آپ نے اس پر اپنی چھڑی ماری تو پتیاں جھڑ پڑیں اور فرمایا:
الْحَمْدَ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ
کہنے سے بندے کے گناہ ایسے ہی جھڑ جاتے ہیں جیسے اس درخت کی پتیاں جھڑ گئیں.
(سنن الترمذی: 3533)
خوبصورت زندگی کا راز
1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔
7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔
8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔
11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔
روزانہ حدیث سیریز: پوسٹ نمبر 78
موضوع: تین عظیم بشارتیں اور شیطان کی مایوسی
کتاب: ریاض الصالحین | حدیث نمبر: 83 باب: الیقین والتوکل (یقین اور توکل)
حدیثِ مبارکہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص (گھر سے نکلتے وقت) یہ کہے:
"بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"(اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ (گناہوں سے) بچنے کی طاقت ہے اور نہ (نیکی کرنے کی) قوت)۔
تو اس سے (فرشتوں کی طرف سے) کہا جاتا ہے: "تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری کفایت کر دی گئی اور تجھے (ہر شر سے) بچا لیا گیا"۔
اور شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے۔
ابوداؤد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ (اس وقت) ایک شیطان دوسرے شیطان سے کہتا ہے: "تم اس شخص کا کیا بگاڑ سکتے ہو جسے ہدایت دے دی گئی ہو، جس کی کفایت کر دی گئی ہو اور جسے بچا لیا گیا ہو؟"
حدیث کے اہم اسباق
غیبی حفاظت کا انعام: جیسے ہی ہم اپنی کمزوری کا اعتراف کر کے اللہ پر توکل کرتے ہیں، اللہ کی طرف سے تین بڑے وعدے پورے ہو جاتے ہیں: صحیح راستے کی ہدایت، ضرورتوں کی کفایت اور فتنوں سے حفاظت۔
شیطان کا عجز: یہ دعا ایک ایسی ڈھال ہے جسے توڑنا شیطان کے بس میں نہیں۔ وہ خود اعتراف کرتا ہے کہ جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لے لیا، اس پر کوئی وار نہیں چل سکتا۔
لا حول ولا قوۃ کی حقیقت: یہ کلمہ اس بات کا اقرار ہے کہ انسان اپنی ہمت سے نہ تو شر سے بچ سکتا ہے اور نہ خیر کما سکتا ہے؛ سب کچھ اللہ کے فضل سے ہے۔
آج کا عملی سبق
آج جب بھی آپ گھر سے نکلیں، خواہ ایک منٹ کے لیے ہی کیوں نہ ہو، ان کلمات کو شعوری طور پر پڑھیں۔ یہ احساس رکھیں کہ اب آپ اللہ کی خصوصی پناہ میں ہیں اور کوئی بھی شیطانی وسوسہ یا دنیاوی پریشانی آپ کا راستہ نہیں روک سکتی۔
ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے دنیا کی کمی کی شکایت کی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم فرشتوں اور مخلوقات کی اس تسبیح سے کہاں غافل ہو جس کی برکت سے انہیں رزق دیا جاتا ہے؟
حضرت ابنِ عمرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے موقع کو غنیمت سمجھ کر نبی کریم ﷺ سے اس تسبیح کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
صبح صادق سے فجر کی نماز تک سو (100) مرتبہ "سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ" پڑھنے سے دنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی، اور ہر تسبیح کے بدلے اللہ ایک فرشتہ پیدا کریں گے جو قیامت تک تسبیح کرتا رہے گا۔"
ابوموسیٰ اشعری ؓ بیان کرتے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا:
"ایک مومن دوسرے مومن کے لئے عمارت کی مانند ہے، کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تھامے رہتا ہے (گرنے نہیں دیتا)".
پھر آپ ﷺ نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو قینچی کی طرح کر لیا.
بخاری 6026، 481
(مسلم 6585؛ ترمذی 1928؛ مشکوٰۃ 4955)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھے (6) روزے رکھےتو یہ ( پورا سال ) مسلسل روزے رکھنے کی طرح ہے
(صحیح مسلم : 2758)
8 HOME EXERCISES TO BUILD A STRONG BODY 🔥
No gym. No excuses.
Train your full body with these moves:
• Squats – 60
• Plank – 1 min
• Tricep Dips – 30
• High Knees – 30
• Mountain Climbers
• Crunches – 50
• Push-Ups – 50
• Jumping Jacks – 50
Start slow. Focus on form.