اس نے جب جب بھی مجھے دل سے پکارا محسن
میں نے تب تب یہ بتایا کے تمہارا محسن
اسکو پانا تو مقدر کی لکیروں میں نہیں
اسکو کھونا بھی کریں کیسے گوارہ محسن ! !
ہواؤں میں تمہاری مہک ہے۔ فاصلے سمٹ رہے ہیں، دھڑکنیں بڑھ رہی ہیں۔ زمین کا یہ سفر تو محض چند گھنٹوں کا ہے لیکن تمہاری چاہت میں طے کیا گیا ہر ل��حہ صدیوں پر بھاری ہے۔ میں اپنی زندگی اور سکون کی طرف گامزن ہوں۔ بس کچھ دیر اور، پھر میری ہر ادھوری بات اور پورا وجود تمہارا ہوگا
#قومی_زبان
روحِ من !!!
تم محبت کی وہ حسین وحی ہو
جسے خالقِ کائنات نے فق�� میرے دل پہ اتارا
مجھ پہ منکشف ہوا کہ میرے دل و روح پہ صرف تم نقش ہو
تم مصر کے قہوہ خانے میں چاۓ سے لطف اندوز ہوتے کسی شاعر کی بے خیالی میں فار��ی میں لکھی گئی دل آویز شاعری ہو !
#قومی_زبان
بارش کی برستی بوندوں نے
جب دستک دی دروازے پر
محسوس ہوا تم آۓ ہو
انداز تمہارے جیسا تھا❤️
ہوا کے ہلکی جھونکے کی
جب آہٹ پائی کھڑکی پر
محسوس ہوا تم گزرے ہو
احساس تمہارے جیسا تھا❤️
#قومی_زبان
آنکھیں دیکھوں یا
تیرے ہونٹ کا یہ تِل دیکھوں
تیرا چہرہ ہو سامنے میرے
اور مستقل دیکھوں✨
چاند کے دیس سے
اتری ہوئی شہزادی میری
کوئی تحفہ تیرے
معیار کے قابل دیکھوں؟🖤
زندگی پیاری ہے
اے جانِ تمنا مجھ کو
قتل ہو جاؤں گر تجھ سا ،
حسِین قاتل دیکھوں❤️
#قومی_زبان
@UrduVirsa اس نے جب جب بھی مجھے دل سے پکارا محسن
میں نے تب تب یہ بتایا کے تمہارا محسن
اسکو پانا تو مقدر کی لکیروں میں نہیں
اسکو کھونا بھی کریں کیسے گوارہ محسن ! !
یا قلبی۔۔۔۔۔!!
تمہارے ساتھ میرا تعلق بارش کی طرح نہیں ہے
کہ
برسوں اور ختم ہو جاؤں۔
بلکہ ہوا کی طرح ہے۔۔۔!!
خاموش، مگر ہمیشہ تمہارے آس پاس۔۔!!
#قومی_زبان
اے غزالی آنکھوں اور
کالے تل والی حسینہ
تم خوبصورت لفظوں سے
لکھی ہوئی اک غزل
خوبصورتی سے پڑھی
جانے والی اک نظم
اور
احتیاط سے بنے ہوئے
محبت کے
ساتویں سُر کی طرح ہو۔
#قومی_زبان