Our country is at a very critical point and our responsible media is reporting just food and no any good analysis and things to prepare.
Just making people delusional is the core agenda maybe.
پاکستان کی مہمان نوازی اور روایتی کھانوں نے ایک بار پھر عالمی سطح پر داد سمیٹی ہے، جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی کیٹلن ڈورن بوس پاکستانیوں کے گرمجوش رویے کی گرویدہ ہو گئیں۔ اسلام آباد کے دورے کے دوران انہوں نے مقامی ثقافت اور عوامی استقبال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک خوشگوار حیرت قرار دیا۔
کیٹلن ڈورن بوس ’اسلام آباد ٹاکس‘ میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچیں، جہاں اپنے قیام کے دوران انہوں نے نہ صرف پیشہ ورانہ مصروفیات میں حصہ لیا بلکہ پاکستانی طرزِ زندگی کو بھی قریب سے دیکھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستانیوں کی فراخ دلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ غیر ملکی مہمانوں کا استقبال جس محبت سے کرتے ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہے۔
کھانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صحافی نے پاکستانی ذائقوں کو ’ناقابلِ فراموش‘ تجربہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے مصالحے اور روایتی پکوانوں کا ذائقہ دنیا بھر سے منفرد ہے، جو کسی بھی سیاح کا دل جیتنے کے لیے کافی ہے۔ ان کے اس تعریفی بیان کو سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔
@CaitlinDoornbos